سندھ اسمبلی: خواتین ارکان نے وزیر داخلہ سندھ کو گھما کر رکھ دیا



سہیل انور سیال ایک کے بعد ایک "فریش سوال" کا پرچیوں میں ہی جواب ڈھونڈتے رہ گئے۔ سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان نے وزیر داخلہ سندھ کو گھما کر رکھ دیا، رکن اسمبلی بہادر ڈاھری صوبائی وزیر داخلہ کی مدد کے لئے اٹھے تو انھیں بھی ڈانٹ کر بٹھا دیا گیا۔
کراچی: (دنیا نیوز) ایک کے بعد ایک فریش سوال پر سہیل انور سیال پرچیوں میں الجھ گئے، سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خواتین ارکان نے صوبائی وزیر داخلہ کی کلاس لے لی۔ نصرت سحر عباسی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سہیل انور سیال ڈگمگائے تو بہادر ڈاھری مدد کے لئے کھڑے ہوئے لیکن نصرت سحر عباسی نے فوراً ہی ڈپٹی اسپیکر کو شکایت لگا دی کہ بہادر ڈاھری اپنی کرسی پر کیوں نہیں بیٹھ رہے اور ساتھ ہی طعنہ دیا کہ وزیر داخلہ سندھ پرچیوں پر چل رہے ہیں۔
پھر ارم عظیم فاروقی بھی صوبائی وزیر داخلہ سے الجھ پڑیں اور ان سے جیل ساتھ جانے کا مطالبہ کر دیا۔ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ خواتین ارکان اسمبلی کے فریش سوالوں میں ہی الجھے رہے اور جواب کاغذوں میں ڈھونڈتے رہے۔