50پچاس لفظوں کی کہانی



حماد احمد
فرض وہ بیچ سڑک کھڑافرائض سر انجام دے رہاتھا ۔ اس کی نظر گاڑی پر پڑی جس میں اس کے ’’اپنے ‘‘سوار تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک اشارہ توڑتا ہوا اس سے ٹکرا گیا،وہ خون میں نہا گیا،اب وہ بھی’’ اپنوں ‘‘کی گاڑی میں سوار تھا مگر بے جان!