SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&#

      گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ کار



      انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور ایک گرافک ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں اور سافٹ وئیر کی مدد سے کسی بھی چیز کو اس انداز سے ڈیزائن کرتا ہے کہ اس میں خوبصورتی، انفرادیت اور نفاست کے تمام پہلوؤں کو اُجاگر کر کے دیکھنے والے کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے ۔اب گرافک ڈیزائننگ میں جدید سافٹ وئیر کی آمد نے اس شعبہ کو بہت پر کشش اور دلچسپ بنا دیا ہے ، اب ہم کسی بھی ڈیزائن کو اپنی مرضی کے مطابق تخلیق کر سکتے ہیں۔ڈیزائننگ کا کام کرنے والوںکے لئے اب اپنی صلاحیتوں کو نکھا رنے اور اپنے کام کو بہتر انداز سے پیش کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اب صرف گرافک ڈیزائننگ ہی نہیں بلکہ اب تقریباً ہر شعبے میں انفرادیت قائم کرنے کے لئے سافٹ وئیر کی مدد سے خوبصورتی ، نفاست اور دلکشی کوترجیح دی جاتی ہے۔جب ہم گرافک ڈیزائننگ کی بات کرتے ہیں تو بظاہر یہ آسان سا کام محسوس ہوتا ہے لیکن اب یہ شعبہ اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کم از کم 6سافٹ وئیر پر عبور حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جس کو کورل ڈرا میں کام کرنا آتا تھا ،اس کو بہت بڑا ڈیزائنر سمجھا جاتا تھا لیکن اب گرافک ڈیزائننگ کے اتنے جدید سافٹ وئیر آگئے ہیں کہ اب آپ کورل ڈرا سیکھ کر گرافک ڈیزائننگ کی صرف پہلی سیڑھی پر ہی قدم رکھتے ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ کے شعبہ کو اختیار کرنے کا ایک سب سے بڑا فائدہ ہے کہ اگر آپ کی تعلیم کم ہے یاآپ کو انگریزی زبان پر عبورحاصل نہیں ہے تو بھی آپ اس شعبہ میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی مدد آپ کے تحت گرافک ڈیزائننگ کو مکمل طور پر سیکھنا چا ہیں تو آپ اس ہنر کو 2سال میں آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ جب ہم کسی بھی ہنر کواپنی مدد آپ کے تحت سیکھنے کی بات کرتے ہیں تو اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ سے مدد حاصل کی جائے،سیکھنے کے بے شمار طریقے ہیں۔ انٹرنیٹ سیکھنے کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کی مدد سے ہم گھر بیٹھے کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں ۔سب سے پہلے گرافکس کی قسموں کی بات کی جائے تو 2D گرافکس میںBitmap اور Vector دو اہم قسمیں ہوتی ہیں ۔Bitmap گرافکس پکسلز پر مشتمل ہوتی ہے اور Vectorگرافکس objectsپر مشتمل ہوتی ہے اور جب اسے zoom کیا جاتا ہے تو اس کی کوالٹی خراب نہیں جبکہ bitmap کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے اس کا فائل سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کے سافٹ وئیر کو سیکھنے کا آغازAdobe Photoshopسے کرنا چاہئے کیونکہ اس میں کچھ ایسے بنیادی Tools ہیں جو دوسرے سافٹ وئیر ز کو استعمال کرنے کے دوران ہمارے کام آتے ہیں ، جیسے تصویر کی Color Adjustment, Transparent Background وغیرہ ،Photoshop کا عموماً تصویروں کی Finishing اور کسی تصویر کی backgroundکو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ فوٹوشاپ میں تصویروں کو مختلف قسم کے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں ، فوٹو شاپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جو ڈیزائن تیار کیا جاتا ہے اس کی کوالٹی بہت اچھی ہوتی ہے ۔ صرف فوٹو شاپ سیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ گاڑی ایک ٹائر پر چلا رہے ہیں۔ جب آپ فوٹوشاپ کے بنیادیTools کو استعمال کرنا سیکھ لیں تو پھر اس کے بعدCorelDraw کو سیکھنے کا آغاز کریں ، ڈیزائننگ کے بہت سے کام ایسے ہیں جو کو رل ڈرا میں کم وقت میں کئے جا سکتے ہیں، جب آپ کور ل ڈرا کو سیکھنے کا آغاز کریں تو اس کی اہمیت کے حوالہ سے ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ کورل ڈرا، گرافک ڈیزائننگ کی گاڑی کا انجن ہے۔ کورل ڈرااور فری ہینڈ ملتے جلتے سافٹ وئیرز ہیں،ان کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ، جیسے ہینڈبل، بروشر، بزنس کارڈ، پینافلیکس کے ڈیزائن وغیرہ تیار کرنا ۔زیادہ تر گرافک ڈیزائنر کورل ڈرا میں اس لئے کام کرنا پسند کرتے ہیں کہ اس سے عام اور سادہ کمپیوٹر پر بھی تیز رفتاری سے کام کیا جا سکتا ہے۔جب آپ ایڈوب فوٹو شاپ اور کورل ڈرا سیکھ لیں توپھر آپ کے لئے گرافک ڈیزائننگ کے دیگر سافٹ وئیر کو سیکھنے میںمشکل پیش نہیں آتی ۔ Adobe Illustrator اور کورل تقریباً ایک ہی کام کرتے ہیں ، Illustrator کو پوری طرح سے استعمال کرنے کے لئے آپ کو فوٹوشاپ اور ان ڈیزائن کی مدد بھی لینی پڑ ے گی، اس کے علاوہ کورل ڈرا سیکھنے میں بھی آسان ہے۔ گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے بعد آپ اپنا ذاتی کام شروع کر سکتے ہیں ، آفس بنا کر یا گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں یا کسی ایڈورٹائیزنگ ادارے، اخبار، ٹی وی چینل یاملٹی نیشنل کمپنی وغیرہ میں گرافک ڈیزائنر کی جاب کرسکتے ہیں۔
      @Rana Taimoor Ali
      ڈیزائننگ سے متعلقہ آرٹیکل ہے اگر یہ یہاں مناسب ہے تو ٹھیک ورنہ جنرل نالج سیکشن میں موو کر دیں




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (02-05-2016),Rana Taimoor Ali (01-29-2016)

    3. #2
      Zindagi www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Rana Taimoor Ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      1,418
      Threads
      273
      Thanks
      358
      Thanked 643 Times in 324 Posts
      Mentioned
      172 Post(s)
      Tagged
      2697 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&a

      Bilkul sahe jagah per post kia hai idher he hona chahye Thanks for posting


    4. The Following User Says Thank You to Rana Taimoor Ali For This Useful Post:

      intelligent086 (01-29-2016)

    5. #3
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&a

      Bohot shukria habib bhai. Kaam ki sharing ke liye.






    6. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (02-14-2016)

    7. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&a

      good wark Habib bro

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    8. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (02-14-2016)

    9. #5
      Genius Designer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Veedoo's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      937
      Threads
      109
      Thanks
      96
      Thanked 328 Times in 205 Posts
      Mentioned
      433 Post(s)
      Tagged
      803 Thread(s)
      Rep Power
      51

      Re: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&a

      buhat hi umda shering hai


    10. The Following User Says Thank You to Veedoo For This Useful Post:

      intelligent086 (02-14-2016)

    11. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا بنیادی طریقۂ ک&a




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •