SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: Pani Bech Batasha Sourat.............!!!

    Threaded View

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Pani Bech Batasha Sourat.............!!!

      دھیان رہے یہ محترم یہاں اردو تہذیب پر پائے نہیں جاتے لیکن خود پر پڑنے والی اس تحریری افتاد سے بخونی واقفیت رکھتے ہیں
      شخصی خاکہ

      !!!!پانی بیچ بتاشہ صورت۔۔۔۔۔

      گھنیرے سیاہ بالوں،سرخ انگارہ آنکھوں،نتھولال جیسی غائبانہ مونچھوں اور پکے گندم خور ہونے کی نسبت سے گندمی رنگت کے حامل یہ صاحب ،صاحبِ کمال فراموش ہیں،اِس لئے کہ خود جناب کا کہنا ہے ’’بھُلا نہ سکو گے تم میں ایسا انداز ہوں‘‘۔۔۔۔۔بنتے پھٹیچر ہیں لیکن اچھے اچھوں کو پھٹیچر بنا ڈالنے کے فن میں ماہرانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔۔۔۔۔!!!
      چھوٹے بڑے ادنیٰ و اعلیٰ ،سینئر جونیئر غرض ہر ایک اِ ن کے لئے ہر دم ایک ہی کلمہ وردِ زباں رکھتا ہے کہ’’توبہ کتنا بولتے ہیں۔۔۔۔‘‘ حا لانکہ صاحب بولتے نہیں،صرف عادت سے مجبور ہیں،اِس لئے کہ اِن کا چرب زبانوں کے اُس قبیل سے تعلق ہے جو اپنی اِس صفتِ عظیم کو ہر گز بھی تسلیم کرنے پر کبھی رضامند نہیں ہوتا۔۔۔۔!!!
      ان صاحب کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ لوگ اِ ن کی اِس غائبانہ چرب زبانی سے نالاں رہنے کے باوجود بھی ہم کلام ہوئے بناء نہیں رہ سکتے۔۔۔موصوف کی جانب سے ہر بار ایک عدد لاجواب ،جوا ب موصول ہوتا ہے اور ہوتا ہی چلا جاتا ہے تاحد یہ کہ سامنے والا معاف کریں ،آ پ جیتے ہم ہارے کہہ کر بات ختم نہ کردے۔۔۔!!!
      فاقہ کشی یعنی ڈائٹنگ سے اِس قدر عشق ہے کہ ڈائٹنگ کا’’ڈ‘‘ سنتے ہی چہرہ لال بھبھوکا ہوجاتا ہے۔۔ہر لمحہ کچھ نہ کچھ کھا ہی رہے ہوتے ہیں،خواہ سامنے والے سے ڈانٹ پھٹکار ہی سہی۔بکرے اور بھینس بھی جگالی میں اِ ن سے ہار جائیں کہ اِن محترم کا تو یہ حساب ہے کہ مریں بھی تو گُڑ کھا کر،خالی پیٹ دنیا سے سدھارنا ہرگز ہرگز بھی جناب کے پسندیدہ کاموں کی فہرست میں شامل نہیں۔آملیٹ کھانے کی لت میں بری طرح مبتلا ہیں۔یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں انڈوں کی قیمت میں گراں قدر اضافے کا سبب جنابِ والا کی انڈے خوری ہی کے سبب ہواہے۔۔۔!!!
      جانور اور پرندے اس قدر پسند ہیں کہ ہمیشہ انھیں مارنے پیٹنے اور سزا دینے پر تلے رہتے ہیں۔سنا ہے کہ ایک بار ایک مظلوم توتے نے ان کی انگشتِ شہادت پر اپنی چونچ جمانے کا سنگین جرم سرزد کرلیاتھا۔۔۔جواباََ اگلے ہی لمحے بے چارے نے دیوار کے ساتھ اپنی اچانک ہونے والی ملاقات کے سبب دن میں ہی پوری کی پوری کہکشاں اپنے ارد گرد گھومتی ہوئی دیکھ لی۔۔۔۔!!!
      بچوں سے اتنا پیار ہے کہ جہاں کوئی بچہ دِکھائی دیتا ہے فوراََ اُس کی بلائیں لینے لگتے ہیں۔۔۔کبھی چٹکیوں کی صورت،کبھی تھپتھپانے کی آڑ میں گال نوچ کر اور کبھی دو ہتڑ جماکر۔اِ ن کی انہی صفات کے سبب عائش اور میں جناب کو’’ظالم سنگھ‘‘ کے لقب سے پکارتے ہیں۔۔۔!!!

      گھومنے پھرنے کا شوق بھلے ہی نہ ہو لیکن دنیا کو گھمانے کے فن سے بخوبی آگاہ ہیں۔۔کلجگ کو سیاہ رنگ کی عینک کے پیچھے سے دیکھتے ہیں تاکہ کچھ بھی سفید نظر نہ آئے جو سیاہ ہے وہ سیاہ ہی رہے۔۔۔اور جب جی چاہتا ہے نہایت سہولت سے اُس عینک کو شہید کر کے داغِ مفارقت بھی دے ڈالتے ہیں۔دیارِ غیر میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود سگھڑاپے کا یہ حال ہے کہ کپڑے اور برتن دھونے کے فن سے قطعی نابلد ہیں۔۔۔!!!
      یاد داشت کا یہ حال ہے کہ ایک دن پہلے کی کہی بات بھول جاتے ہیں اور بحث کرتے ہیں کہ آپ غلط میں صحیح۔طبیعت میں اعتدال پسندی مفقود ہے ہلہ گلہ کرنا ہے تو انتہا کی حد تک اور خاموش رہنے کا خبط سوار ہے تو سناٹے کی سرحد کے اختتام تک۔کبھی ہر دم ،ہر آن بزم آرائیاں کرنی ہیں اور کبھی منظر سے غائب ہونا ہے تو ایسے کہ جیسے پاکستان سے خوشحالی اور امن لاپتہ ہیں۔۔۔!!!
      نت نئے تجزئیے اور تجربے کرنے کا خبط ہے۔۔باکمال ایسے ہیں کہ کسی بھی امن پسند انسان کو طیش دلا سکتے ہیں۔بات چھیڑ کر تجسس پیدا کرتے ہیں اور پھر کبھی بتاؤں گا کہہ کر ٹال جاتے ہیں۔۔۔اور وہ پھر کبھی ۔۔۔کبھی نہیں آتی ۔باتوں باتوں میں اپنے مطلب کی بات جان لینے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں۔۔۔ہمہ وقت خود کو خطرناک ثابت کرنے کے لئے دوسروں کو دھمکاتے رہتے ہیں لیکن یہ ساری گیڈر بھبھکیاں ہی ہوتی ہیں کیونکہ حضرت عزت کرنے اور کروانے کے عادی ہیں۔۔۔!!!
      ماں سے عشق ہے،وطن اور ہم وطنوں کا درد ہے،اسی لئے جب کبھی اظہارِ خیال کرنے کا موقع ملے تو کھل کر تے ہیں اور ایسا خطیبانہ انداز اختیار کرتے ہیں کہ رائے دینے والا تا دیر سوچ میں غلطاں و پیچاں یہی طے کرتارہ جاتا ہے کہ اب میں بولوں کہ نہ بولوں۔۔۔۔!!!
      دنیا کے ہر ٹیڑھے سوال کا آنگن ٹیڑھا جواب دینے میں ماہر ہیں۔سوچ کر بولنے سے الرجک ہیں کہ ایک وقت میں ایک ہی کام انجام دے سکتا ہوں یا بول سکتا ہوں یا سوچ سکتا ہوں۔کہانی نویسی کرنی ہو تو کرداروں کو خود پر طاری کر لیتے ہیں اور ہر کہانی کا اختتام لازمی ڈرامائی طور پر غمگین ہوتا ہے۔ہر کام کو نہایت دلجمعی سے کرتے ہیں کہ دل وہیں پر جم جاتا ہے جہاں کام کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔!!!
      الغرض خوبیاں اتنی ہیں کہ بیاں سے باہرہیں۔۔سو اِس قصیدے کا ختم شُد اس دعا پر کرتی ہوں کہ اللہ سائیں انھیں ہمیشہ شاد و آباد رکھیں،کنجوسی سے نجات دیں۔۔اِن کا دماغ یونہی پیدل رہے کہ اگر کبھی غلطی سے بھی کسی سواری پر سوار ہوگیا تو ہم معصوم بے موت مارے جائیں گے۔۔بولتے رہیں تاکہ بولنے پر ٹیکس لگ جائے۔۔نثروں نوازیں۔۔جوابوں پھولیں۔۔اپنے دماغی خرچے پر۔۔آمین،یارب العالمین۔۔۔۔۔!!!

      ایک آزار ہوئی جاتی ہے شہرت ہم کو
      خود سے ملنے کی بھی ملتی نہیں فرصت ہم کو۔۔۔۔!!!

      آنکھ اب کس سے تحیّر کا تماشہ مانگے
      اپنے ہونے پہ بھی ہوتی نہیں حیرت ہم کو۔۔۔۔!!!

      .........................
      مامن مرزا


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 4 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (02-05-2016), dayoshahid (02-09-2016),Dr Maqsood Hasni (12-22-2016),intelligent086 (02-03-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    batasha in urdu writing

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •