SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کوہستانِ نمک

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کوہستانِ نمک




      پاکستان کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے مالا مال کیا ہے ۔ یہ ملک معدنیات کے خزانوں سے بھر ا ہوا ہے ۔ یہاں نمک کے پہاڑوں کے طویل سلسلے موجود ہیں جو غذائی کے علاوہ کئی صنعتوں کی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں ، جن علاقوں میں نمک کے پہاڑ پائے جاتے ہیں، انہیں سالٹ رینج، کوہستان نمک یا نمکستان کہتے ہیں ۔یہ علاقہ کوہ ہمالیہ کی جنوبی سمت راولپنڈی اور جہلم کے ایک بڑے حصے پر محیط ہے اور پوٹھوہارکا علاقہ کہلاتاہے۔ یہ انتہائی تاریخی علاقہ ہے۔ شواہد بتاتے ہیں کہ پوٹھوہار کے علاقہ میں تین ہزار سال قبل مسیح میں بھی انسانی بستی آباد تھی۔ اس خطے میں پائی جانے والی کھیوڑہ کی کانیں اپنے رقبے اور ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پرہیں۔ کھیوڑہ، وارچھا اور کالا باغ کے مقامات میں نمک کی کانوں کے بڑے ذخائر ہیں۔ یہاں سے نکلنے والا عمدہ اورخالص نمک عرف عام میں ’’لاہوری نمک‘‘ کہلاتا ہے ۔ کوہستانِ نمک وادی ِسون اور دریائے جہلم کے درمیان دو پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے۔ یہ سلسلہ کوہ مغربی اور مشرقی سمتوں میں تقسیم ہے۔ مشرقی علاقے میں تقریباً 80میل لمبی پٹی میں جگہ جگہ چٹانی نمک کی کانیں ہیں۔ پہاڑیوں کایہ سلسلہ تقریباً 160میل لمبا، اوسطاً دس میل چوڑا اور تین ہزار فٹ اونچاہے۔ سطح سمندر سے اس علاقے کی اوسط بلندی 2200فٹ کے لگ بھگ ہے ۔ جنوب کی جانب کٹی پھٹی سطح مرتفع ہے۔ نمک کاسلسلہ قوس کی شکل میں دریائے جہلم کے شمال میں باغان والا سے شروع ہوتاہے اور نشیب میں جنوب مغرب کی طرف سے ہوتاہوا جب شمال مغرب کی طرف مڑتا ہے، تو میانوالی ضلع میں کالا باغ کے مقام پر دریائے سندھ میں ختم ہوتاہے۔ کوہستان نمک کی زمین بظاہر بھربھری اور ریتلی چٹانوں اور چونے کے پتھروں پر مشتمل ہے، جس میں بظاہر کوئی کشش معلوم نہیں ہوتی، مگر قدرت نے اس سرزمین کے سینے میں معدنی ذخائر کے بیش بہا خزانے چھپادئیے ہیں، ان میں چونے کا پتھر،چقماق، سرخ پتھر، کوئلہ ،پیلا پتھر اور سب سے بڑھ کر نمک کی سوغات عام دستیاب ہے۔ ٹلہ جوگیاں اور سکیسر سلسلہ کوہ نمک کی نمایاں چوٹیاں جبکہ کھبکی،اوچھالی ، کلرکہار،جھالراورنمل اس کی نمایاں جھیلیں ہیں۔ ا ن میں سے تین کو بین الاقوامی اہمیت حاصل ہے اور انہیں Ramsarکنونشن کے تحت خصوصی درجہ دیاگیاہے۔ ان جھیلوں میں انواع واقسام کی جڑی بوٹیاں اور رنگ برنگے پرندوں کے مسکن پائے جاتے ہیں۔ برصغیر میں سالٹ رینج میں سب سے پہلے اور وسیع مقدار میں نمک دریافت ہوا، اس لیے اسے طبقات الارض کا عجائب گھر بھی کہاجاتاہے۔سالٹ رینج کے ذخائر کی ماہیت کے متعلق متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔ ماہرین اس بات پر گہری نظرسے مطالعہ کررہے ہیں کہ یہ ذخائر آتش فشاں پہاڑوں کی سرگرمیوں کانتیجہ ہیں یا ان کی ترتیب دیگر قدرتی ذرائع سے ہوئی،جن ماہرین کا خیال ہے کہ سالٹ رینج کے ذخائر آتش فشاں پہاڑوں کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں ان ماہرین میں A.Fleming, C.S.Middliniss, T.H.Holland, T.D.Oldham, P.N.Datta, F.Noetling, E.Vredenburgوغیرہ نمایاں ہیں۔ ان ماہرین نے اپنے دعوے کی دلیل میں کہاہے کہ کھیوڑہ میں ان ذخائر کے ساتھ لاوے کی ساخت کا مادہ بھی دستیاب ہے اور مزید اس میں ہائیڈرایٹ بھی موجود ہیں،جو ان ذخائر کے آتش فشاں پہاڑوں سے وجود میں آنے کا ثبوت ہے۔ دوسری جانب A.B.Wynne, Dr.Warth, Dr.A.A.Christeنے اس مفروضے کورد کرتے ہوئے کہاکہ نمک کے یہ ذخائر آتش فشاںپہاڑوں کے پھٹنے سے وجود میں نہیں آئے بلکہ اس جگہ سمندر تھا جو اپنے پیچھے نمک کے ذخائر چھوڑگیا۔ ان ماہرین کا دعویٰ ہے کہ لاکھوں سال پہلے خطہ ہمالیہ، پنجاب اور راجپوتانہ سمندرکی تہہ میں موجود تھے، جسے Tethys Seaکہاجاتاتھا، یعنی جس جگہ اس وقت خشک اور بنجر پہاڑوں کا طویل سلسلہ دکھائی دیتاہے کروڑوں سال پہلے یہاں ٹھاٹھیں مارتاسمندرہواکرتا تھا۔جب انڈین پلیٹ ایشین پلیٹ سے ٹکرائی ،تواس کے نتیجے میں یہ سمندر اپنی جگہ چھوڑ گیااور آخر کار یہ علاقہ ایک وسیع جھیل بن گیا،جس کی نوعیت کم وبیش بحرِمردار کی تھی، پھر اس علاقہ میں پانی نتھرنے اور خشک ہونے کا قدرتی عمل شروع ہوا ۔انجام کار ساراپانی رقیق’’ نمکون‘‘ کی صورت میں تبدیل ہوگیا۔ اس کی تہیں بنتی گئیں، جو سوڈیم کلورائیڈ، پوٹاشیم سالٹ، کیلشیم سالٹ وغیرہ کی شکلوں میں باقی ہے۔ اس علاقے میں قدیم انسانی تہذیب کے آثاربھی ملے ہیں۔تاریخ دان بھی اس علاقے کی تاریخ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔کھیوڑہ کی کان کا تذکرہ ابن بطوطہ کے سفرنامے میں بھی ملتاہے۔کوہستانِ نمک ہی وہ علاقہ ہے جہاں’’مہابھارت‘‘ کے کرداروں کا تذکرہ ملتا ہے۔اسی علاقے میں پانڈو شہزادوں نے جلاوطنی کاٹی۔پانچال’’دروپدنگر‘‘ کے راجا کی بیٹی کرشنا دروپدی نے سوئمبر رچایا اور اپنے دُلہے کا انتخاب کیاتھا۔ اسی بناء پر اس علاقے کو ماہرین آثارِ قدیمہ اورمورخین کی خصوصی توجہ بھی حاصل رہی ہے۔ سالٹ رینج میں بہنے والے دریا کا نام سواںؔ ہے۔ جس کے بارے میں شاعر نے کہاتھا: وگدا سواںؔ ماہیا چھوڑ ناں دیویں بانہہ ماہیا (یعنی تجھے بہتے ہوئے دریائے سواںؔ کی قسم، اے میرے محبوب! اگر میرا ہاتھ تھاما ہے، تو اسے چھوڑنا مت) (کتاب ’’ کھیوڑہ-نمک کاشہر‘‘مرتبہ:محمدنعیم مرتضیٰ سے مقتبس)








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کوہستانِ نمک

      @intelligent086 thanks 4 informative sharing


    3. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2016)

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کوہستانِ نمک

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    6. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کوہستانِ نمک

      Buhat achi aur lajawab sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کوہستانِ نمک

      پسند اور رائے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •