SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: پاکستان میں اوّل اوّل

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پاکستان میں اوّل اوّل




      پاکستان کا پہلا سٹیڈیم یہ ڈرنگ سٹیڈیم تھا اور اسے بہاولپور کے انگریز وزیراعظم کرنل اے جے ڈرنگ نے تعمیر کرایا تھا۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر اس کا نام جنوری63ء میں تبدیل کر کے بہاولپور سٹیڈیم رکھا گیا۔ اس سٹیڈیم میں سب سے پہلا سہ روزہ کرکٹ میچ ایم سی سی کے ساتھ 24۔ 25 اور 26نومبر1951ء کو کھیلا گیا ،جو برابر رہا۔ پہلا ہاکی سٹیڈیم پاکستان کے پہلے ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر کراچی میں عمل میں آئی۔یہ سٹیڈیم ہاکی کلب آف پاکستان نے تعمیر کیا۔ اس کا افتتاح گورنر مغربی پاکستان جنرل محمد موسیٰ نے 13فروری 1966ء کو کیا۔ پہلا آل پاکستان سپورٹس سیمینار پاکستان میں پہلا سپورٹس سیمینار اگست 1987ء میں پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی بڑی بڑی سپورٹس ایسوسی ایشن اور سپورٹس رائٹرز نے شرکت کی۔ پہلے روز کھیلوں، ثقافت اور سیاحت کے وفاقی وزیر نثار محمد خان نے سیمینار کا افتتاح کیا۔ سپورٹس رائٹرز پر مشتمل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سپورٹس رائٹرز پر مشتمل ایسوسی ایشن کھیلوں اور کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں اس سیمینار کے انعقاد پر سرحد سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کے تینوں ر وز کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کے عہدیدار جن مشکلات کا ذکر کریں گے ان پر قابو پانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کیے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وزارتِ تعلیم کے عہدیداروں سے کالجوں اور سکولوں میں کھیلوں کو عام کرنے کے لیے تجاویز پر بات چیت کریں گے۔ معذور فوجیوں کا پہلا مقابلہ پاکستان میں پہلی بار معذور فوجیوں کی کھیلوں کا مقابلہ سیالکوٹ میں 5فروری 1955ء کو شروع ہوا۔ 1988ء کی اولمپک کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے واحد کھلاڑی 1988ء کی اولمپک کھیلوں منعقدہ سیول (کوریا) میں پاکستان کے مشہور باکسر حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ اولمپک گیمز میں کوئی بھی تمغہ جیتنے والے واحد پاکستانی تھے۔ پاکستان پہلی مرتبہ پیراولمپکس میں شامل ہوا 3ستمبرتا14ستمبر1992ء بار سلونا (سپین) میں معذوروں کے جونویں اولمپکس مقابلے ہوئے پاکستان نے ان میں پہلی بار شرکت کی۔ اس کام کو عملی شکل دینے کا بیڑا پاکستان کے نابیناوں کی واحد قومی نمائندہ تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈ نے اٹھایا پاکستانی دستہ چار افراد پر مشتمل تھا، ان میں شاہد حسین (چیف ڈی مشن) خاور ملک ایتھلیٹ اور خالد محمود ایتھلیٹ اور محمد رفیع (کوچ ) شامل تھے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پہلے میڈیکل سیزن آفیسر کا انتخاب ڈاکٹر نشاط ملک پہلے پاکستانی ہیں ،جن کا تقرر بطور میڈیکل سیزن آفیسر کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کیا ان کا تقرر فروری 1990 ء میں عمل میں آیا۔ نشاط ملک 6جنوری1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔ ہائوس جاب کے بعد سپورٹس میڈیس کا انتخاب کیا اور اس حوالے سے مختلف اداروں کے ساتھ ان کی وابستگی رہی، جن میں پاکستان اولمپک میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین اور سرپرست، سپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر، ایشین فیڈریشن آف سپورٹس میڈیسن کے سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رہے۔ 1997ء میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور متحدہ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 26اپریل 2002ء کو کراچی میں قتل ہوئے انہیں ڈیفنس قبرستان کراچی میں دفنایا گیا۔ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایمپائر کی تقرری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نومبر 1986ء میں لاہور میں کھیلے گئے، دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل امپائر مقرر کیے گئے۔ اس طرح پاکستان اور دنیا کے کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا۔ اس میچ میںا یمپائرنگ کے فرائض بھارت کے وی، کے، راما سوامی اور پی ڈی رپورٹر نے انجام دئیے۔ (اِنسائیکلوپیڈیا پاکستان میں اوّل اوّل از زاہد حسین انجم) ٭…٭…٭








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل

      بہت عمدہ اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان میں اوّل اوّل







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •