یوں نہ در بجا سو جا آج رات رہنے دے

سرپھری ہوا سو جا آج رات رہنے دے
حوصلہ نہیں مجھ میں اشک تک بہانے کا
یادِ یار جا سو جا آج رات رہنے دے
پھر نہ رکھ سکوں شاید دھڑکنوں پہ میں قابو
بات مت بڑھا سو جا آج رات رہنے دے
پھر کبھی تو رو لینا اُس حسیں کی یادوں میں
اے دلِ خفا سو جا آج رات رہنے دے
٭٭٭