SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 11 of 11

    Thread: Bol K Lab Azad Hain Teray(Khaka)

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Bol K Lab Azad Hain Teray(Khaka)

      !بول کہ لب آزاد ہیں تیرے۔۔۔۔
      مزاحیہ خاکہ
      منظر کشی


      ایک پروگرام کا خوبصورت سا سیٹ ہے۔جس پر ایک بارُعب سی شخصیت بیٹھی اپنی مونچھوں کو تاؤ دے رہی ہے،یعنی مہمان موجود ہے،میزبان غائب ہے۔اسی سیٹ پر ایک لڑکی سیٹ کے انتظامات کی آخری بار جانچ پڑتال کررہی ہے کہ سب ٹھیک ہے یا نہیں۔مہمان اس لڑکی سے پوچھتے ہیں:


      انتہا ہوگئی انتظار کی"
      آئی نہ کچھ خبر کمپئیر کی
      ہے تجھے یہ یقین
      آئے گی وہ یہیں
      "انتظاررررررررر اور کتنا کروائے گی۔۔؟؟



      اس سے پہلے کہ وہ لڑکی کچھ جواب دیتی کمپئیر آتی دِکھائی دیتی ہے۔لڑکی موقع غنیمت جان کر سیٹ سے غائب ہوجاتی ہے اور مہمان شخصیت یوں گویا ہوتی ہے


      آئیے آپ کا انتظار تھا
      آئیے آپ کا انتظار تھا
      دیر لگی آنے میں تم کو
      !!!شکر ہے پھر بھی آئے تو۔۔۔۔۔۔۔


      کمپئیر مہمان کو گھور کر دیکھتی ہے جس پر وہ فوری خاموش ہوجاتے ہیں۔پسِ پردہ ہدایت کار کی آواز آتی ہے“ اوکے جی۔۔! ساؤنڈ،کمیرہ،ایکشن۔“ کمپئیر بولنا شروع کرتی ہے


      خاکہ


      محترم حاضرین و ناظرین''
      اسلام علیکم
      "!آپ کے پسندیدہ پروگرام “ہم سب تکلیف میں ہیں“ لے کر میں آپ کی ناپسندیدہ کمپئیر حنا۔۔
      (مہمان شخصیت فوری گانا شروع کردیتی ہے)


      ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے"
      ہماری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو مہک رہی ہے
      "لبوں پہ نغمے مچل رہے ہیں ں ں ں ں ں ں ں ۔۔۔۔۔۔۔



      آہم آہم۔۔۔۔میزبان گلہ کھنکھار کر مہمان توٹوکتی ہے جس پر وہ خاموش ہوجاتے ہیں۔کمپئیر پھر سے سلسلہ ءِ کلام جوڑتی ہے،


      “آج کی ہماری مہمان شخصیت ایک وریرِ تعلیم ہیں،جو خودبہت اعلٰی تعلیم یافتہ ہوتے ہوتے رہ گئے،کیونکہ باوجود کوشش اور ذہانت جیسی شے کے ہوتے ہوئے میڑک ہی میں دس سال لگا دئیے ۔اس کے بعد کالج میں پانچ سال لگےاور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی۔میرا مطلب ہے کہ یہ ان کی تعلیم اور تعلیمی اداروں سے محبت کا عملی مظاہرہ ہےکہ انھوں نے اپنے اتنے قیمتی سال تعلیمی اداروں کو دئیے۔آئیے ان کے ساتھ اپنی مغز کھپائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہیں:




      "حنا:“اسلام علیکم سر! کہئیے کیسے مزاج ہیں؟

      (وزیرِ تعلیم: (مسکراتے ہوئے
      ہم غمِ دوری سے جس کے پہنچے مرنے کے قریب
      "!!اس نے اتنا بھی نہ پوچھا کیا ہوا اچھے تو ہو۔۔۔۔۔۔



      "حنا““سر،میں آپ کی خیریت دریافت کررہی ہوں۔۔

      (وزیرِتعلیم: (آہ بھر کر
      “ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق
      "!!وہ سمجھتے ہیں کہ بیمارکا حال اچھا ہے۔۔۔۔


      (حنا: (چھوڑوکچھ اور پوچھتی ہوں
      “اچھا سر یہ بتائیے اتنے برس تعلیمی اداروں میں رہنے کے بعد ان سے جدا ہونا کیسا لگا؟"


      (وزیرِ تعلیم: (خوشی سے چہک کر

      پنچھی بنوں اڑتا پھروں مست گگن میں"
      آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں۔۔۔۔
      "اوہوووووہوووووو۔۔۔۔۔۔۔



      "حنا:“سرجی! پلیز۔یہ بتائیے کہ آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا تھا۔۔؟



      :وزیرِ تعلیم
      “انگریزی کی ہمیں مار تھی
      ریاضی ایک پھٹکار تھی
      اردو ہماری خراب تھی
      تاریخ دیتی دھتکار تھی
      اس لئے
      مورا پڑھنے میں نہیں لاگے دل
      دل کو کیا پڑ گئی مشکل۔۔۔۔ہمممممممممم



      حنا: ٹوکتے ہوئے۔۔۔۔سر آرام سے۔اچھا تو امتحانات کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ۔۔۔۔؟؟


      :وزیرِ تعلیم
      ساری ساری رات جگاتا ہے یہی
      انکھیوں سے نیند چراتا ہے
      سچے جھوٹے خواب دِکھاتا ہے یہی
      ہنساتا ہے یہی یہی رلاتا ہے۔۔۔۔۔


      حنا: (جھنجھلاتے ہوئے) سر پلیز۔۔! ہم نے سنا ہے کہ آپ کو وزیرِاعظم پاکستان کے عہدے کی بھی پیشکش ہوئی تھی،پھر بھی آپ وزیرِاعظم نہ بن سکے،وجہ کیا ہوئی۔۔؟“



      (وزیرِ تعلیم: (آہ بھرتے ہوئے
      “دشمن نہ کرے دوست نے وہ کام کیا ہے
      عمر بھر کا غم ہمیں انعام دیا ہے
      دشمن نہ کرے اووووو ہو ہوہو ہو ہوووووووو“



      حنا:“(اچھا ہی کیاہے،زیرِ لب بڑبڑاتی ہے) سر آپ کے خیال میں سرکاری اسکولوں کی حالت کیسے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔۔؟“


      وزیرِ تعلیم: (آہ بھر کر)


      “ہونہیں سکتا
      ہو نہیں سکتا آ آ آ آ آ آ آ آ
      ہونہیں سکتا
      ہو نہیں سکتا آ آ آ آ آ آ آ آ“



      "حنا:“سر۔۔! عشق کے متعلق نہیں،سرکاری اسکولوں کی حالت کے بارے میں دریافت کرہی ہوں۔۔۔؟


      وزیرِتعلیم:
      “کوئی امید بر نہیں آتی
      کوئی صورت نظر نہیں آتی
      جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زُہد
      !پر طبیعت اُدھر نہیں جاتی۔۔۔۔۔۔
      "!!کوئی امید۔۔۔۔



      "حنا:“سر۔۔! آپ نے برباد،میرا مطلب ہے کہ کام کرنے کے لئے وزارتِ تعلیم ہی کو کیوں منتخب کیا۔۔۔؟



      :وزیرِ تعلیم
      ‘‘وہ سکندر ہی دوستوں کہلاتا ہے
      !ہاری بازی کو جیتنا جسے آتا ہے۔۔۔۔



      (حنا: (چونکتے ہوئے
      “یعنی آپ اِس محکمے میں کام کر کےخود کوقابل اور تعلیم یافتہ ثابت کرنا چاہتے تھے۔۔؟؟؟“

      (وزیرِ تعلیم: (مونچھوکوتاؤ دیتے ہوئے
      مان گئے استاد"
      "!تم کو مان گئے استاد۔۔۔۔



      حنا:“آں ہاں۔۔۔۔! چلئےپھر پاکستان میں تعلیم کا اللہ ہی حافظ ہے۔یہ بتائیے کہ پاکستان میں ہر طبقے کے لئے نظامِ تعلیم اس قدر مختلف کیوں ہے۔۔۔؟“


      وزیرِ تعلیم:
      “پرواز ہے دونوں کی اسی ایک جہاں میں
      "!کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور۔۔



      !حنا:“ہیں جی۔۔۔۔اچھا جی۔۔۔۔
      یہ تو فرمائیے کہ فی زمانہ لوگ اپنے بچوں کو مہنگے تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوانا کیوں بہتر سمجھنے لگے ہیں۔۔؟“


      :وزیرِ تعلیم
      نہ بیوی نہ بچہ نہ باپ بڑا نہ میّاں
      "!!دو ہول تھنگ اِذ دیٹ کہ بھیا سب سے بڑا روپیہ۔۔۔



      حنا:“یعنی جس کے پاس پیسہ ہے اس کے بچے کو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے،غریب کے بچے کو نہیں۔۔۔؟“



      :وزیرِ تعلیم
      “کیوں پیسہ پیسہ کرتی ہے
      "کیوں پیسے پہ تو مرتی ہے۔۔۔



      حنا: (کچھ دیر مہمان کو گھور کر دیکھتی ہے،جس پر مہمان سنبھل کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔میزبان غصے سے سر جھٹک کرپھر سوال کرتی ہے۔(
      “سر آپ کا پسندیدہ موسم کونسا ہے“


      (وزیرِ تعلیم: (ہی ہی ہی ہی دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے
      “رِم جھم رِم جھم پڑے پھُوار
      تیرا میرا نت کا پیار۔۔۔
      "!ٹیاؤں ٹیاؤں ٹیاؤں ٹیاؤں۔۔۔



      حنا:“پلیزسر۔۔! ایسے نہ کریں۔ہم نے سنا ہے کہ آپ کے صاحبزادے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئےتھے،کیا یہ سچ ہے۔۔۔؟؟“


      (وزیرِتعلیم: (غصے سے
      “یہ خبر چھپوادو اخبار میں
      پوسٹرلگوادو بازار میں
      "کہ میرا بیٹا،میرا بیٹا پکڑا گیا امتحان میں۔۔۔


      حںا:“ارے ارے ناراض نہ ہوں جناب۔چلئے یہ بتائیے کہ کوئی ایسا کام جوآپ فوری کرنا چاہتے ہوں۔۔؟“


      وزیرِ تعلیم:
      “میں گاؤں تم سو جاؤ
      میں گاؤں تم سو جاؤ
      سندر سپنوں میں کھو جاؤ
      "!میں گاؤں ں ں ں ں ں۔۔۔۔۔



      (حنا: (خفگی سے مہمان کو دیکھتی ہے اور غصے سے پوچھتی ہے
      “سر آپ گائیکی کے بجائے شعبہ ءِ تعلیم کا ستیا ناس مارنے کیوں آگئے۔۔؟“


      (وزیرِ تعلیم: (مسکراتے ہوئے


      “ہم تھے وہ تھے اور سماں رنگیں سمجھ گئے ناں
      جاتے تھے جاپان پہنچ گئے چین سمجھ گئے ناں
      !!!ارے یعنی یعنی یعنی۔۔۔۔۔۔۔



      حنا:“ خانہ خراب ہوگیا۔۔۔(کیا مشکل ہے)۔ہم نے سنا ہے کہ آپ اپنی بیگم سے بہت ڈرتے ہیں،ان کے لئے کچھ کہنا چاہتے ہیں؟“



      (وزیرِ تعلیم: (مسکین شکل بناکر
      “تیری دنیا میں دل لگتا نہیں،اسے واپس بلالے
      "!!مجھے اے مالک۔۔۔۔۔



      "حنا:“ اُٹھا لے،آمیں۔۔سرآخری بات کچھ کہنا چاہتے ہوں ناطرین سے۔۔


      وزیرِ تعلیم:
      “اعتبار بھی آ ہی جائے گا
      ملو تو سہی راستہ کوئی مل ہی جائے گا
      چلو تو سہی،چلو تو سہی
      اعتبار بھی آہی جائے گا
      "!آہی جائے گا۔۔۔۔


      حنا:“ناظرین۔۔! یہ تھا ہمارا آج کا پروگرام۔حسبِ روایت ہم آپ کو پکانے میں کامیاب رہے ہونگے۔اگلے پروگرام تک کے لئے ہمیں دیجیئے اجازت۔انشاءاللہ جلد ہی کسی اور سرپھری شخصیت کو لے کر حاضر ہونگے،تب تک کے لئے اللہ حافظ۔۔۔!



      :وزیرِ تعلیم
      “چلتے چلتے میرے یہ گیت یاد رکھنا
      "!کبھی الوداع نہ کہنا،کبھی الوداع نہ کہنا۔۔۔۔۔



      !میزبان سر پکڑ کر بیٹھ جاتی ہے۔۔ہدایتکار کی آواز آتی ہے“کٹ“۔۔پردہ گرتا ہے۔۔۔
      ختم شُد
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      مامن مرزا


      Last edited by Mamin Mirza; 01-26-2016 at 12:37 PM.
      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 3 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-26-2016),intelligent086 (01-26-2016),muzafar ali (01-26-2016)

    3. #11
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Bol K Lab Azad Hain Teray(Khaka)

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      عزر جائز ہے بعد بھی آجاتی ہے ابھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی ٹیم زون میں دیکھ لینا




      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    4. The Following User Says Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      intelligent086 (01-26-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •