SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 5 12345 LastLast
    Results 1 to 10 of 47

    Thread: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!


      !!!!یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے۔۔۔۔۔


      “یارب۔۔اے میرے پروردگار ۔۔۔۔اے دو جہانوں کے پیدا کرنے والے اور پالنے والے۔۔۔بے شک تمام تر بڑائی اور پاکیزگی صرف آپ کوہی حاصل ہے۔۔۔کہ آپ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔آُپ ہی نے ہمیں اس دنیا میں اپنا نائب بنا کر بھیجا اور ہمیں پلٹ کر آپ ہی کے پاس واپس آنا ہے۔بےشک آپ عظیم ہیں اور آپ کے سوا کوئی دل کاحال نہیں جان سکتا۔آپ کے سوا کوئی نہیں جان سکتاکہ میں گناہ گار بندہ اس وقت کس قدر تکلیف اور اذیت میں ہوں۔تکلیف اس چیز کی کہ میں ایک گناہ گار بندہ ہوں۔اذیت اس بات کی کہ اس بات کااحساس مجھے کبھی نہ ہوا۔۔۔۔!!
      آپ نے مجھے اس دنیا میں بہترین نعمتوں کے ساتھ پیدا کیا۔بہترین گھرانہ،بہترین تعلیم،بہترین مستقبل۔۔بہترین بیوی اور بچے۔۔۔دنیاکی کونسی نعمت اور آسائش تھی جس سے آپ نے مجھے نہ نوازا۔منہ سے بات بعد میں نکلتی تھی شے پہلے مل جایاکرتی تھی مگر کبھی۔۔۔۔۔کبھی بھی آپ کا شکر ادا کرنے کا خیال دل میں نہ آیا۔۔۔۔!
      شکر کا خیال کس طرح آتا کہ ذہن و دل تو گناہ کی لذت سے کچھ اس طرح آشنا تھے کہ جیسے ایک نومولود بچہ دودھ کی لذت سے ہوتا ہے اور جس کے بناء اسے کچھ نہیں بھاتا۔۔دنیا کا کون سا گناہ ہے جو مجھ ذلیل اور رذیل بندے نے کیانہیں۔ہاتھ سے بھی،،زبان سے بھی۔مگرپھر بھی کبھی آپ کی خفگی،آپ کے قہر سے ڈرا نہیں۔
      لمحے بھر کو خیال دل میں جاگزیں نہ ہواکہ کبھی آپ کے حضور میں یہی شرمناک کرتوت سے بھرا اعمال نامہ۔۔۔۔یہی کالک پُتاچہرہ لے کر حاضر بھی ہوناہے۔۔۔تب کیا ہوگا میرا۔۔۔۔تب جب ہر ایک اپنی اپنی پیٹھ پر سے اپنے گناہ اتار کر پھینک دینے کی دُھن میں ہوگا اور ایسا کرنہ پائے گا۔۔۔۔!
      حقیقت تو یہی ہے کہ جوابدہی کا مجھے ہوش ہی کہاں تھا کہ میں نے دنیا ہی کو کُل سمجھ لیا تھا۔قرآن مجید میں آپ نے فرمایا ہے کہ “اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرواور ماں باپ کے ساتھ سلوک اور احسان کرواوررشتے داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سےاورقرابت دار ہمسائے سےاور اجنبی مسافر سے اور پہلو کے ساتھی سےاور راہ کے مسافر سے اور ان سے جن کے مالک تمہارے ہاتھ میں ہیں(غلام،کنیز) یقیناََ اللہ تکبر کرنے والوں اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا۔۔۔!“
      مگر میں۔۔۔۔میں نے کیا کیا۔۔۔۔میں نےکبھی آپ کی عبادت نہیں کی۔۔۔کبھی آپ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا کہ یہ ہاتھ مانگنے کے لئے نہیں بنے ہیں۔۔۔کبھی ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک اور نرم رویہ اختیار نہیں کیا۔۔۔وہ دونوں مجھے دیکھنے۔۔۔مجھ سے بات کرنے کی حسرت لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور میں۔۔۔۔۔میں بدںصیب ان کے جنازے میں ایک غیر کی طرح شریک ہوا جس نے کاندھا تک دیناگوارا نہ کیا کہ یہ میری جھوٹی شان کے خلاف تھا۔۔۔۔۔!
      کسی رشتے دار،اجنبی اورپڑوسی کے ساتھ تو دور کی بات میں نے کبھی اپنے ملازمین کےساتھ نرمی روا نہیں رکھی۔۔۔ہمیشہ انھیں مالِ غنیمت سمجھا۔۔۔جانوروں سے بھی بدتر سلوک انکا مقدر بنا دیا۔ہفتوں پیٹ بھر کھانے کے لئے تڑپایااور خود مرغ مسلم کی دعوتوں کا اہتمام کیا۔اپنے پالتو کتے کی بھی ان زندہ انسانوں سے زیادہ پروا کی اور اس پرتوجہ دی۔۔۔اس لئے کہ میں تکبر کا مارا ایک ایسا شیخی خورہ تھاکہ جس کی حرص و ہوس کی کوئی حد نہ تھی۔۔۔۔۔ایک آگ تھی اندر جوہرشے کو جلا کر بھسم کردینا چاہتی تھی۔۔۔ہر اس شے کو جو میری مرضی کے خلاف ہو۔۔۔۔بھول گیا تھا کہ یہ دنیامیری نہیں ربِ کائنات کی۔۔۔آپ کی مرضی سے چلتی ہے۔۔۔!


      محبت اہلِ بیتِ پاک کی جس دل میں پنہاں ہو
      !سدا شفاف رہتاہے وہ من میلہ نہیں ہوتا۔۔۔


      نبی کے دین کی خاطر جو دیتا ہے عقیدت سے
      !!وہ دولت کم نہیں ہوتی وہ دھن میلہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔


      اور مجھ حریص کے من میں دنیا کی دولت اور دھن جمع کرنے کی حرص سوار رہی۔۔۔اور میں ہمیشہ۔۔۔۔۔۔۔ہمیشہ آپ کے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دین کی خاطر خرچ کرنے کو خود پر حرام کئے رکھا۔۔۔پھر بھی میرا دھن کم نہ ہوا۔۔۔۔آپ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی بنا کر بھیجا اور میں نے اس احسان کی بھی کبھی پروا نہ کی۔۔۔!!
      مگر جس طرح ہرظالم جادوگر کی جان ایک طوطے میں مقید ہوتی ہے اسی طرح آپ نے میری جان میری بیٹی میں قید کررکھی تھی۔۔وہی ایک تھی جس پر میری ساری عنایت و کرم تھا۔۔۔جب وہ قریب تھی،میرے پاس تھی میں اس کی ہدایت پر بلانے والی کسی ایک بات پر بھی کان نہ دھرے۔۔۔۔اب جب آپ نے اسے مجھ سے واپس لے لیا ہے تو دھیان آیا ہےکہ میں اندھیروں میں بھٹک رہا تھا۔۔اب تک میں نے جن باتوں کو اہمیت نہیں دی تھی اصل سرمایہ ءِ حیات وہی باتیں ہیں۔۔۔!
      میرے مالک مجھے مانگنا اب بھی نہیں آتا۔۔۔۔گڑگڑاتے کیسے ہیں اس ہنر سے یہ گناہ گار اب بھی نابلد ہے۔۔بس آپ کے کرم۔۔۔آپ کی رحمت اور آپ کی بخشش سے آسرا ہے۔۔۔آپ کو آپ کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا واسطہ مجھے بخش دیں۔۔۔مجھے بخش دیں کہ مجھے کسی طور کہیں سکون نہیں،معاف کردیں کہ مجھے قرارنہیں ملتا۔۔۔۔!
      مجھےاب ہرہر لمحہ اعمال کی جوابدہی کا خوف گھیرے رکھتا ہے۔۔۔مگر میں کچھ بھی کر نہیں پاتا۔۔۔آپ کے گھر آٰیاہوں۔۔۔آیا نہیں بلایاگیاہوں۔۔۔۔یہاں سے کوئی سوالی خالی نہیں جاتا۔۔۔میرے مولا مجھے بخش دیں۔۔۔مجھے آخرت میں میری آقاکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے شرمندگی سے بچا لیں کہ مجھ جیسا کمینہ بھی ان کا امتی ہے۔۔۔مجھے بخش دیں۔۔۔مجھے بخش دیں۔۔۔مجھے بخش دیں۔۔۔میری دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنوار دیں۔۔۔۔مجھے بخش دیں۔۔۔۔۔!!


      ہمارے جرم کی کالک ہے حاضر بن کر فریادی
      !!لباسِ پاکِ شاہِ گُل منن میلہ نہیں ہوتا۔۔۔۔
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


      حرمِ پاک کے صحن میں یہ صدائیں مراد علی شاہ کی تھیں۔جو ناجانے کب سے درِ کعبہ کے سامنے بیٹھا رو رہاتھا۔۔۔گڑگڑارہاتھا۔۔۔روتے روتے اس کی ہچکیاں بندھ گئیں تھیں لیکن اس کی گریہ وازری میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی تھی۔۔۔مراد شاہ کا تعلق اس طبقے سے تھا جو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔۔جنھیں دنیا میں آںکھیں کھولتے ہی عیش وعشرت کے شادیانے سنائی دیتے ہیں۔۔۔سووہ بھی اس طبقے کی اکثریت کے جیسا ہی تھا۔۔۔جسے صرف دنیادِکھائی دیتی ہے۔آخرت کا کوئی تصور جن کے پاس موجود نہیں ہوتا۔۔۔۔!
      قدرتِ خداوندی۔۔!جو چاہے معجزہ کردے۔مراد شاہ کے گھر ایک نیک سیرت اور نیک خصلت بیٹی نے جنم لیا۔جومراد شاہ کو ہمیشہ ظلم سے گناہ سے روکتی تھی اور باز رکھنے کی کوشش کرتی تھی اورہر بار ہارنے پر یہ کہہ کر خاموش ہوجاتی تھی بابا سائیں۔۔۔! لگتا ہے میری موت ہی آپ کو سیدھی راہ پر لائے گی اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔۔۔!
      ملیریا بخار میں مبتلا بچی محض اس لئے اس دنیا سے رخصت ہوگئی کہ مراد شاہ ہی کی طرح کے کسی دولت کے پجاری نے دوا میں جعل سازی کی تھی۔۔جو معصوم مومنہ کو اپنے پہلے ہی وار میں ہوش و خرد سے بیگانہ کر گئی اور ہفتہ بھر کومہ میں رہنے کے بعد اس نے داعی ءِ اجل کو لبیک کہا۔۔۔!
      مراد شاہ کے لئےیہ سب کچھ اتنا اچانک اور غیر یقینی تھا کہ بہت دیر تلک وہ حقیقت کو سمجھنے اور قبول کرنے سے قاصر رہااور جب ہوش آیا تو پھر اسکی دنیا ہی بدل چکی تھی۔۔۔وہ مراد شاہ جس کے قہر سے دنیا ڈرتی تھی۔۔۔اب وہ مالکِ دو جہاں کی پکڑ سے ڈرتا تھا۔۔۔اپنی دولت اس نے غریبوں میں تقسیم کردی تھی۔۔۔ہر وہ کام جو ربِ کائنات کے بندوں کی بھلائی اور خٰیرخواہی کے لئے ممکن تھا۔۔۔۔اس نے انجام دیا تھا۔۔۔مگر پھر بھی چین نہ پایا تھا تو عمرے کی نیت سے بیت اللہ شریف کا رُخ کیا تھا۔۔۔!!
      یہ صرف ایک کردار نہیں۔۔۔ہمارے ارد گرد ایسے بہت سے کردار ہیں جو اپنے آپ کو کُل سمجھتے ہیں۔دنیا داری کے بجائے۔۔۔دنیا پرستی میں مبتلا ہیں اور جن کے پاس آخرت اور اعمال کی جوابدہی کا سرے سے کہیں کوئی تصور ہی موجود نہیں یااگر کبھی تھا بھی تو اب یکسر فراموش ہوچکا ہے۔۔۔ہمیں اس دنیا میں ہمارے رب کی عبادت کے لئے بھیجا گیا تھااور ہم میں سے اکثریت کے پاس اس ہی کے لئے وقت نہیں ہوتا۔۔۔ہمیں بتایا اور سمجھایا گیا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور ہم اس کھیتی میں نیکی اور نیک اعمال کی آبیاری کرنا ہی بھول گئے۔۔۔۔!!!


      سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دست گیری کی
      سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
      سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
      سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
      سلام اے آمنہ کے لال اے محبوبِ سبحانی
      سلام اے فخرِ موجوداتِ فخرِ نوعِ انسانی
      ترا در ہو،میرا سر ہو،میرا دل ہو تیرا گھر ہو
      تمنا مختصرسی ہے مگر تمہید طولانی
      !!!مولا یا صلی وسلم ۔۔۔۔۔


      ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے محبوبِ خدا ہونے کے باوجود سادہ زندگی بسر کی اور سادہ زندگی بسر کرنے کئ تعلیم دی۔۔۔مگرہم۔۔۔ہمیں دنیا میں عیش وعشرت عزیز ہوگیا۔اسی لئے دنیا میں دوڑ ہے۔۔آگے نکلنے کی دوڑ،کامیابی کی دوڑ،دولت کی دوڑ،آسائشوں کی دوڑ۔اسی لئے دنیاسے امن و آشتی رخصت ہے کہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دھن میں ہم ایک دوسرے کے گلے کاٹنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔۔۔۔!
      لوٹ مار،چھینا جھپٹی،چوری و رہزنی معمول کی باتیں ہیں۔۔۔۔۔کہیں کسی غریب کی مہینے بھرکی تنخواہ لٹتی ہے تو کہیں کسی کی دن بھر کی دہاڑٰ۔۔۔۔مگر شنوائی کوئی نہیں۔۔۔۔اس لئے کہ قوم کے خدمت گزاروں کو۔۔۔۔۔خدمت لینے سے فرصت ہی نہیں۔۔۔۔۔ہم سب کو اپنا اپنا محا سبہ کرنا چاہئیے کہ اگر اپنے اندر کا آئینہ میلہ ہے تو اسے چمکا سکیں۔ہر ایک نے اپنے اپنے اعمال کا حساب خود ہی دینا ہے۔۔۔اگر کبھی دنیا کے جھمیلوں سے فرصت مل بھی گئی تو سوچئے گا کہ اگر دنیا مل بھی گئی تو کیا ہوگا۔۔۔۔آخرت میں بخشش ممکن ہوسکے گی۔۔۔۔۔۔۔!!!



      جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
      !!یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے۔۔۔


      ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
      مکیں ہوگئے لامکاں کیسے کیسے
      ہوئے ناموربے نشاں کیسے کیسے
      زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
      جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
      !!....یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے




      یہ محلوں،یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا
      یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
      یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
      !!یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے۔۔۔۔۔۔
      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      مامن مرزا


      Last edited by Mamin Mirza; 01-23-2016 at 12:34 PM.
      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 5 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-25-2016),CaLmInG MeLoDy (01-23-2016),intelligent086 (01-23-2016),muzafar ali (01-22-2016),UmerAmer (01-24-2016)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      اس دنیا میں مجھے تو کچھ دکھائی نہیں دے رہا یعنی امیج ہے ؟کیا ہے؟ دکھائی نہیں دے رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
      یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا؟؟
      @Mamin Mirza


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      اس دنیا میں مجھے تو کچھ دکھائی نہیں دے رہا یعنی امیج ہے ؟کیا ہے؟ دکھائی نہیں دے رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
      یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا؟؟
      @Mamin Mirza
      Sir ji tehreer hai puri jo likhi nahi likhwai gai thi @CaLmInG MeLoDy ki janib say as for challenge topic ye day kar
      Images subh tou show horahi thin ab pata nahi kiya masla hua hai...!

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
      Sir ji tehreer hai puri jo likhi nahi likhwai gai thi @CaLmInG MeLoDy ki janib say as for challenge topic ye day kar
      Images subh tou show horahi thin ab pata nahi kiya masla hua hai...!
      main to refresh kar kar k thak gya kuch b dikhaii nahi diya likha hua zaror ho ga q k main Thanks click kar k gya tha ab pata nahi is ko kya ho gya


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #5
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post





      images mujhe bhi show nahi ho ra he.kion ke friendskorenr outsier ko image view karna allow nahi karta.shayad isliye..

      aap images ko copy paste karne ki jaga..images ko download kar lain computer main..aur phir mujhe mail kar dain..mai yahan attach kar dooni.






    7. #6
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      images mujhe bhi show nahi ho ra he.kion ke friendskorenr outsier ko image view karna allow nahi karta.shayad isliye..

      aap images ko copy paste karne ki jaga..images ko download kar lain computer main..aur phir mujhe mail kar dain..mai yahan attach kar dooni.
      aisi baat nahi hai,
      mujhe images laptop main show horahi hain
      tum rehnay do main type kar k kar deti hoon re-post.....!
      images dalna yahan itna dushwar rakha hi kiyun gaya hai akhir


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    8. #7
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      main to refresh kar kar k thak gya kuch b dikhaii nahi diya likha hua zaror ho ga q k main Thanks click kar k gya tha ab pata nahi is ko kya ho gya
      open ina new tab kar laitay shayad show hojati
      khair,main re-post karti hoon type kar k...................!


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    9. #8
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      @intelligent086
      ab parh lain sir ji.....................!!!

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    10. #9
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      السلام علیکم
      ماشاءاللہ
      متاثر کن تحریر
      ابھی وقت کی کمی کی وجہ سے مناسب اور مفصل جواب نہیں دے سکا انشاءاللہ رات کو ۔۔۔۔۔۔۔۔
      دوبارہ تکلیف کرنے کا بہت بہت شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا۔۔۔۔۔۔
      میں نے کاپی کرکے بھی رکھ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    11. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Mamin Mirza (01-23-2016)

    12. #10
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Ye Duniya Agar Mil Bhi Jaye Tou Kiya Hai.........!!!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      السلام علیکم
      ماشاءاللہ
      متاثر کن تحریر
      ابھی وقت کی کمی کی وجہ سے مناسب اور مفصل جواب نہیں دے سکا انشاءاللہ رات کو ۔۔۔۔۔۔۔۔
      دوبارہ تکلیف کرنے کا بہت بہت شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا۔۔۔۔۔۔
      میں نے کاپی کرکے بھی رکھ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      Jaisay apko sahulat ho sir ji
      Mufassil jawab k baad hi phir mufassil shukriya bhi ada karon gi
      Haayeeen,
      Copy
      Kiya copy kar k rakh liya hai jawab ya tehreer....???

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 5 12345 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •