SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اپنی آزادی کا اعلان کر دیجیے!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اپنی آزادی کا اعلان کر دیجیے!




      اپنی آزادی کا اعلان کر دیجیے!




      نفسیاتی محتاجی اور انحصار سے آزادی زندگی کا مشکل ترین کام ہے۔ محتاجی اور انحصار کا یہ عنصر کئی ایک ذرائع سے زندگی میں اپنی جڑیں پھیلا دیتا ہے اور اس کا مکمل طو رپرپھیلائو وہ لوگ مزید مشکل بنا دیتے ہیں جو ایک دوسرے کی نفسیاتی محتاجی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نفسیاتی آزادی سے مراد تمام لازمی تعلق داری سے آزادی اور دوسروں کے احکامات و ہدایات سے نجات ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی تعلق داری کا خیال رکھے بغیر اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق کوئی بھی کام سرانجام دے سکیں۔ تعلق داری کے اس پھندے سے خاص طور پر نجات بہت مشکل ہے کیونکہ معاشرہ خاص تعلق داریوں مثلاً والدین، بچے، بااختیار افراد اور محبوب افراد کے ضمن میں ہمیں خاص توقعات پوری کرنے کی ہدایات اور احکامات جاری کرتا ہے۔ نفسیاتی محتاجی اور اعتبار سے آزادی سے مراد یہ ہے کہ آپ اپنی شخصیت اورکردار کی تشکیل خود کریں اور روزمرہ معمولات زندگی کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق انجام دیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں کے ساتھ وعدہ خلافی کریں۔ اگر آپ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق تعلق داری نبھاتے ہوئے لطف اور خوشی محسوس کرتے ہیں اور آپ کے مقاصد واہداف بھی متاثر نہیں ہوتے تو پھر اپنے اس روے کو تبدیل کرنے کے بجائے اس میں مزید تقویت پید اکیجیے۔ اس کے برعکس نفسیاتی محتاجی اور انحصار سے مراد یہ ہے کہ آپ ایک ایسی تعلق داری میں ملوث ہو جائیں جہاں آپ کی مرضی اور خواہش کا قطعی دخل نہ ہو نیز آپ ایک ایسی تعلق داری میں گرفتار ہو جائیں جہاں آپ اپنی مرضی اور خواہش کے برعکس رویہ اپنانے پر مجبور ہوں اورآپ کو اپنا یہ رویہ پسند بھی نہ ہو۔ آپ کا یہ رویہ اور طرزعمل آپ کے کردار اور شخصیت میں موجود کمزوری اور خامی کی خاص نشانی اور علامت ہے اور دوسروں کی مرضی اور خواہش پر عمل کرنے کے مترادف ہے۔ اگر آپ اپنے اس رویے کی موجودگی میں کسی قسم کے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں تو یہ تعلق داری صحت مند اور تعمیری بنیاد پر قائم نہیں ہو سکے گی لیکن اگر یہ تعلق داری آپ کی ضرورت ہے، آپ اس تعلق داری کو نبھانے کے لیے مجبور ہیں لیکن آپ کو یہ تعلق داری پسند بھی نہیں اور آپ اپنے دل میں ناراضی اور نفرت بھی محسوس کرتے ہیں تو پھر آپ نے اپنے کردار اور شخصیت کے لیے وہ رویہ اختیار کر رکھا ہے جو آپ کے لیے تحقیر، توہین اور بے قدری و بے وقعتی کا باعث ہے۔ پس ثابت ہوا کہ یہ تعلق داری مسئلہ نہیںہے بلکہ مجبوری اور زبردستی بذات خود ایک مسئلہ ہے۔ جب آپ کسی تعلق داری یا کسی معاملے کے حوالے سے مجبوری اور زبردستی کاشکار ہو جاتے ہیں تو پھر آپ احساس ندامت و شرمندگی کے علاوہ محتاجی میں گرفتارہو جاتے ہیںجبکہ جب آپ اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق رویہ اور طرزعمل اپناتے ہیں تو اپ کے دل میں محبت، پیار اور عدم انحصاری کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ نفسیاتی محتاجی اور انحصارپر قائم تعلق داری میں آپ کی مرضی اور خواہش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اس لیے یہ تعلق داری ہمیشہ ناخوشگوار احساسات کے زیرتسلط رہتی ہے۔ نفسیاتی آزادی سے مراد یہ ہے کہ آپ کو کسی دوسرے فرد کی ہدایت، حکم، خواہش اور مرضی کی ضرورت نہ رہے۔ میرا زور ’’ضرورت‘‘ پر ہے۔ جس لمحے آپ کو کسی چیز یا شخص کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، آپ کا وہ لمحہ آپ کی کمزوری اور محتاجی کا لمحہ ہوتا ہے، آپ اس لمحے ایک غلام کی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں۔ جو شخص آپ کو درکار ہو یا جس شخص کی آپ کو ضرورت ہو، اگر وہ بدل جاتا ہے اپنا ذہن تبدیل کر لیتا ہے، مر جاتا ہے تو پھر آپ غیرفعال اور بے عمل ہو جاتے ہیں، آپ ذہنی و جسمانی طو رپر ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں اور حتیٰ کہ آپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے لیکن معاشرتی روایات ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ ہم اپنے والدین کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کریں اور منہ کھولے انتظار کرتے رہیں کہ اہم تعلق داریوں پر مبنی کیڑے مکوڑے ہمارے حلق کے اندر گرتے جائیں۔ جب تک آپ یہ محسوس کرتے رہتے ہیں کہ ایک خاص تعلق داری کے حوالے سے آپ کو دوسروں کی توقعات کے مطابق عمل کرنا پڑتاہے اور آپ کے اس اس عمل کے باعث آپ میں ناراضی کا احساس جنم لیتا ہے یا اس عمل کو سرانجام دینے کے باعث آپ ندامت اور شرمندگی میں گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھر سمجھ جایئے کہ آپ کی شخصیت نفسیاتی محتاجی اور انحصاری میں گرفتار ہوچکی ہے۔ اس نفسیاتی محتاجی اور خودانحصاری سے نجات کا آغاز آپ کے اپنے افرادخانہ کے ساتھ ہوتا ہے یعنی آپ کے والدین نے ایک بچے کی حیثیت سے آپ کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا اور آج آپ اپنے بچوں کے ساتھ کیسا رویہ اور طرزعمل اختیار کر۔رہے ہیں۔ نفسیاتی محتاجی اور انحصار کے متعلق آپ کے ذہن میں اس وقت کیا کیا خیالات اور نظریات موجود ہیں؟ اور آپ ان میں سے کتنے اپنے بچوں پر نافذ اور مسلط کرتے ہیں؟ (ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر کی تصنیف ’’کامیاب زندگی گزاریئے‘‘ سے اقتباس)



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: اپنی آزادی کا اعلان کر دیجیے!

      Great


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اپنی آزادی کا اعلان کر دیجیے!

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •