SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 3 of 3 FirstFirst 123
    Results 21 to 25 of 25

    Thread: آ۔۔۔۔۔آفت انگیزیاں

    1. #1
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Bubble آ۔۔۔۔۔آفت انگیزیاں


      • میری پسندیدہ شخصیت

        آ۔۔۔۔۔آفت انگیزیاں



        زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جن سے ملاقات کے بعد آپ یہ فیصلہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں کہ وہ آپ کو اتنے عزیز اس لئے ہیں کہ وہ آپ کی پسندیدہ شخصیت سے میل کھاتے ہیں یا اس لئے کہ آپ ان کے عادی ہیں نیز جن کے بارے میں حتمی طور پر یہ فیصلہ کرنا بھی کہ وہ مسخرے زیادہ ہیں یا احمق ،بے حد دشوار ہوتا ہے۔ایسے ہی میرے نسوار لالہ یعنی کہ محترم جناب آفاق علی صاحب ہیں۔ایک بار آپ ان سے مخاطب ہوکر دیکھئے ،کبھی آپ کی اماں نے بھی اتنے القابات سے آپ کو نہ پکارا ہوگا،جتنے ناموں سے محض پانچ منٹ کی گفتگو میں یہ حضرت آپ کو نوازدیںگے۔۔۔!
        قدیم اتنے ہیں کہ نپولین بونا پارٹ ٹو سے محض پانچ سکینڈز چھوٹے معلوم ہوتے ہیں اور جدید ایسے کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی کے ساتھ ساتھ پروان چڑھے ہیں۔بڑی عمر کے ایسے چھوٹے بچے ہیں کہ جو شرارت کرنے پر آئیں تو بچوں کو بھی مات دے دیں اور اگر سنجیدگی پر اتریں تو زُبانِ مبارک سے محض فلسفے کے کچھ نہیں نکلتا۔بات کرنے پر آئیں تو خاموش نہیں کروائے جاسکتے اور چپ کرجائیں تو مجال ہے کہ ایک حرف بھی منہ سے پھوٹیں۔۔۔۔!
        ایک وقت پر خود کتابی کیڑا تھے اس لئے کوئی زرخیز ذہن ایسا باقی نہیں بچاہے جسے چاٹ چاٹ کر انھوں نے بنجر نہ کیا ہو۔خود اپنے دماغِ بیاباں کو سگریٹ کے سُٹے لگا لگا کر کھاد فراہم کرتے رہتے ہیں تاکہ اس کی ویرانی میں کوئی کمی واقع نہ ہو۔۔۔!
        سب سے بہترین تو جناب کی یاد داشت ہے جس سے مجھے دلی لگاوہے۔مجال ہے جو حافظے کے خانے میں کچھ بھی محفوظ رہتا ہو۔کبھی کبھی تو جی میں آتا ہے کہ صاحب کو انعام و اکرام سے نوازوں ۔اِن کی یہی خوبی ہے جو مجھے چپ رہنے پر مجبور کردیتی ہے۔ظاہر ہے بھائی بھلکڑ کے شاگردِ اوّل کو بھولا ہوا واقعہ یا بات یاد دلانے کے لئے ایک لمبی چوڑی تقریر کرنی پڑتی ہے اور میری اور میری قوتِ گویائی کی عرصہ ہوا اَن بن چل رہی ہے۔۔۔!
        موصوف کی ایک اور خوبی جو مجھے جناب کا معترف کرتی ہے وہ ہم دونو ں کا ہم شعبہ ہونا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ میں اور مجھ جیسے محنت کش جو کچھ جان کی بازی لگا کر رپورٹ کی صورت میں تیار کرتے ہیں ،نسوار لالہ اُس پر قینچی چلانے پر مامور ہیں،ایڈیٹنگ کی قینچی۔ستم یہ ہے کہ ان کی قینچی درازی کے آگے ہم معصوم چوں بھی نہیں کرسکتے۔۔۔!!
        خود کو امن پسند ،صلح جُو اور ٹھنڈے مزاج کا انسان سمجھنے کی انتہائی شدید ترین خوش و غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔میری اس بات سے وہ تمام لوگ اختلاف کریں گے جنھوں نے کبھی بھی نسوار لالہ سے تھوڑی بہت گفت و شنید کی ہے۔پر کہتے ہیں کہ جس پر گزرتی ہے وہی جانتاہے۔ کوئی مجھ سے پوچھے ۔جناب کو جب غصہ آتا ہے کہ تو دماغ کا فیوز بھک کر کے لمحے کی تاخیر کئے بنااڑ جاتا ہے۔پھر سامنے کون ہے یہ دھیان کہاں رہتا ہے۔ہاں بتیس توپوں کی گھن گھرج سنائی دیتی ہے جو آپ کو سلامی نہیں دیتی ،زخم دے دے کر مار دیتی ہیں۔۔!
        ایک اور ہنرجس کی میں شیدائی ہوں وہ امورِ خانہ داری بالخصوص امورِ باروچی خانہ اور کھانے پکانے میں مہارت رکھنا ہے۔ایسے ایسے لذیذ پکوانوں کے نام صرف گنواتے ہیں کہ جو میں نے زندگی میں کبھی نہیں سنے ہوتے ۔کبھی شلغم کاٹ رہے ہوتے ہیں تو کبھی مچھلی کو مصالحہ لگا رہے ہوتے ہیں۔کبھی چھولے گلنے کے رکھتے ہیں تو وہ بے چارے لوہے کے بن جاتے ہیں جنھیں اگر ساری زندگی بھی پکایا جائے تو بھی نہ گلیں،دال نہ گلنے کا محاورہ شاید انہی کے سبب وجود میں آیا ہے۔۔۔!
        دعوت کھلانے سے زیادہ ،خودکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔اسی لئے دعوتِ طعام ہمیشہ اُس وقت دیتے ہیں، جب آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہو۔موبائل فون سروس بھی اپنی ہی طرح سست الوجود اور کاہل رکھی ہوئی ہے۔صبح کا بھیجا ہوا ایس ایم ایس شام تک ہوا ہی میں معلق رہتا ہے۔پر کیا کیا جائے کہ چھٹتی نہیں ہے موبائل سروس ۔۔جس کی ہے سم لگی ہوئی ۔۔۔۔!!
        اپنے کام کے معاملے میں دھن کے پکے ہیں۔آں آں ۔۔۔دھن جس چینل سے وابستہ ہیں وہاںکے بیورو چیف کی سریلی آواز کے رسیا ہیں۔اسی لئے آندھی آئے یا برسات چھم چھم برسے،بخار ہو خواہ کھانسی نزلا بہر صورت سات سروں کی سرگم سننے کے لئے بیتابانہ آفس پہنچ جاتے ہیں۔حد یہ ہے کہ اس کے لئے اپنے معاون کو جی بھر کر چھٹیاں کرنے دیتے ہیں اورموصوف کو ایک حرف تک بطور ڈانٹ عطا نہیں کرتے۔۔۔!!
        نزلا ،زکام ،کھانسی ،پیٹ درد،بخار،بد ہضمی تکلیف یابیماری کوئی ہو،صرف نسوار لالہ کے گوش گزار کیجیئے ،مفت مشورہ جات حاصل کیجئے اور ڈاکٹر کی فیس بچائیے کیونکہ جناب نے گھاس پھوس اوہ حکمت میں ماسٹرز کیا ہواہے۔کیا سر کے بالوں کا جھڑنا کیا تیزابیت ،کیا داڑھ کا درد کیا سر دردایسے ایسے نادر نسخے عطا کرتے ہیں کہ جنھیں سنتے ہی بیماری خود بخود دُم دبا کر بھاگ جاتی ہے۔۔۔!
        ایسے ایسے فرشتہ صفت دوستوں کے حامل ہیں کہ جن کے بھائیوں کی شادیوں میں آسمان بھی جی کھول کر برستا ہے۔بےچارے باراتی کشتیوں میں ٹھٹھرتے ہوئے تقریب میں شریک ہوتے ہیں کیونکہ ان دوستوں کے گھر والوں کو شادی بھی سخت سردی کے موسم میں ہی کرنا یاد آتاہے۔۔۔!
        سونے جاگنے کے لئے وقت کی پابندی کے قطعی حامی نہیں ہیں۔رات کو جاگنا اور شام میں سونا قابلِ فخر سمجھتے ہیں۔سچے محبِ وطن ہیں۔یقین نہ ہو تو ان کے سامنے پاکستان کے خلاف ایک حرفِ غلط ادا کرنے کی جسارت کر کے دیکھیں۔اگر آپ کی اگلی سات پشتیں نہ پاکستان کے گُن گائیںتو نام بدل دیجیے گا۔۔میرا نہیں۔۔۔۔نسوار لالہ کا۔۔۔!!
        عرصہ دراز سے مجھ پر ایک تحریر لکھنے کے خواہاں ہیں پر مامن پر لکھنا ناممکن ہو نہ ہو،دشوار بہت ہے۔قہوہ پی پی کر رنگت بھی قہوے جیسی ہی کرچکے ہیں پھر بھی قہوے کا آبِ حیات سمجھ کر پینا فرضِ اولین گردانتے ہیں۔حلیمہ اور واثق اگر جان چھوڑ دیں توآپی کے ہاتھوں سے شامت لازمی آتی ہے۔۔۔!
        کراچی آنے کے نام سے ایسے بدکتے ہیں جیسے ہم کراچی والے ہاتھوں میں چاقو اور تلوار لے کر اپنے اپنے گھر سے نکلتے ہیں اور راستے میں چلتے پھرتے لوگو ں کے محبتاََ داغتے جاتے ہیں ۔پشاور کی خوبصورتی ،سبزے اور خوشگواریت کے اتنے قائل ہیں کہ پھر جچتا نہیں کوئی منظر نگاہ
        میں۔۔۔!
        دھن دولت سے ہوں نہ ہوں ،جذبات ،احترام ،خلوص اور محبت جیسی خصوصیات سے بے حد رئیس ہیں۔ایک ایسا چاہنے والابھائی جس کے لبوں پر ہردم دعا رہتی ہے ۔ایسی اور بہت سی خوبیاں ہیں جو میں بنا ءکسی ردوقدح کے لالہ کی شخصیت کی بیان کر سکتی ہوں۔صرف ایک بات جو مجھے بے حد دُکھ دیتی ہے وہ لالہ کا غصے میں بناءسوچے سمجھے اور بناءلحاظ کئے کھری کھوٹی سنانا ہے۔اِ س لئے نہیں کہ وہ مجھے کچھ کہہ نہیں سکتے بلکہ اِس لئے کہ لفظوں کے زخم کبھی بھی نہیں بھرتے۔معذرت کا کوئی ایسا لفظ تاحال دنیامیں ایجاد نہیں ہوا ہے کہ جو دل اور روح کے زخموں کا مداوا کرسکے اور بہنوں کے دل تو یوں بھی موم کے بنے ہوتے ہیں،ایک ذرا سی سخت نگاہ ہی انھیں پگھلا دینے کے لئے کافی ہوتی ہے۔۔۔!




        وہ میری سوچ پر چھایا تو روشنی کی طرح
        !!وہ میری روح میں اترا تو جان بن کے رہا۔۔۔


        بہت عزیز ہے مجھ کو وہ جان سے ثروت
        !!!وہ میرا ویر جو آنچل کا مان بن کے رہا۔۔۔


        مامن مرزا




      Last edited by Mamin Mirza; 01-22-2016 at 11:36 AM.
      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    2. The Following 6 Users Say Thank You to Mamin Mirza For This Useful Post:

      Admin (01-21-2016),Arosa Hya (01-19-2016),CaLmInG MeLoDy (01-19-2016),intelligent086 (01-19-2016),Rana Taimoor Ali (01-19-2016), Rohail (01-19-2016)

    3. #21
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آ۔۔۔۔۔آفت انگیزیاں

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post

      Shukriya,nawazish....................!
      ہر جواب میں یہ منڈی اتنی کیوں ہلتی نظر آتی ہے؟؟ ۔


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #22
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: آ۔۔۔۔۔آفت انگیزیاں

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      ہر جواب میں یہ منڈی اتنی کیوں ہلتی نظر آتی ہے؟؟ ۔
      hairat ka muqqam hai meray liye,
      aap
      aur meri tahareer parh bhi gay
      neez
      un par remarks bhi khilaf e tawaqu diye aur woh bhi tareefi kalamat
      qayyamat agai kiya :D


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    5. #23
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: !جی میں آتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار ہی ڈالی&

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post

      Mujhe qatan andaza nahi tha ye tind itni mash'hor hai
      Bohat shukriya bachay,parhnay,pasand karnay aur sarhanay k liye
      Khush raho,jeeti raho ameen
      Kia lala g ne bhi tind karwa li... ... tehreer main tind ka izaafa karain. K match ho replies. Haaha.. lala g ki toh kaali ghani zulfain hain. Moonchain bhi. Hamari bhabhi toh kali zukfain ekh dekh ganji ho gai hongi. Bohot umda shakhsi khaka. Shandar peshkash..






    6. #24
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: !جی میں آتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار ہی ڈالی&

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      smja tu jallad e jta hy ab bnna e baqi hy
      Samajhdar bhi hain. Jallad hone k sath sath






    7. #25
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: !جی میں آتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار ہی ڈالی&

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      Kia lala g ne bhi tind karwa li... ... tehreer main tind ka izaafa karain. K match ho replies. Haaha.. lala g ki toh kaali ghani zulfain hain. Moonchain bhi. Hamari bhabhi toh kali zukfain ekh dekh ganji ho gai hongi. Bohot umda shakhsi khaka. Shandar peshkash..
      Kuch cheezon ko un match rehnay do
      Pata tou chalay ehad e rafta main koi tind bhi thi jo khasi mash'hor thi
      Bhabhiyan ka bachpana khatam hoga tou kali kali zulfon k doray dalain gr na,hahahahahaha tauba Astaghfirullah
      Paishkash tou aisay likhti ho qasmay jaisay main ptv say shoaib mansoor hoon
      Anyways,shukriya admin sahiba

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 3 of 3 FirstFirst 123

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •