SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: وقت کی قوت کے حصول کی 7 مشقیں

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وقت کی قوت کے حصول کی 7 مشقیں



      وقت کی قوت کے حصول کی 7 مشقیں




      آپ سات طریقوں کی مدد سے وقت کو ترتیب دینے کی عادت اپناسکتے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے آپ زیادہ باصلاحیت، قابل اور اعلیٰ نتائج دینے والی شخصیت بن جائیں گے: پہلی مشق :یاد رکھیں! آپ کے اپنے بارے میں خیالات آپ کی کارکردگی کا تعین کرتے ہیں۔ آپ کا باطن آپ کے ظاہر میں نمایاں ہوتا ہے اور آپ ہمیشہ وہی کارکردگی دکھاتے ہیں، جس کی تصویر یا خیالات آپ کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ تصور کریں کہ جیسی آپ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، ویسی کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور ماضی کی ناکامیوں کو یکسر بھول جائیں۔ دوسری مشق: یاد رکھیں!نئی مثبت عادات کو اپنانے کے لیے آپ کو کم از کم بیس دن مشقیں کرنا ہوں گی، جو منفی عادات آپ کی زندگی کا اب تک حصہ بنی ہوئی ہیں، مثبت پیش قدمی سے آپ ان سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ وقت کی ترتیب اور ذمہ داری سے ان میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ آپ کے یقین، خیالات کی تصویر، عزم اور نئی ہدایت کو موصول کرنے کے لیے آپ کا لاشعور وقت لیتا ہے، لہٰذا صبر کا مظاہرہ کریں اور فوری تبدیلی کی توقع نہ رکھیں کیونکہ بہتراور پائیدر تبدیلی ہمیشہ آہستہ آہستہ ہی آتی ہے۔ تیسری مشق :آپ اپنے آپ سے وعدہ کر یں کہ اپنے وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دیں گے اور اس پر باقاعدگی سے عمل درآمد کریں گے اور اپنے اہم مقاصد پر کامل یکسوئی سے کام کریں گے اور پھر آپ دوسروں سے وعدہ کریں کہ آپ مستقبل کی کامیاب، قابل اور مؤثر شخصیت بنیں گے۔ چوتھی مشق :وقت کو ترتیب دینے کی عادت کو اپنانے کے لیے آپ صرف اس بری عادت کو تلاش کریں، جو وقت کو ترتیب نہ دینے سے آپ کی ناکامی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ تمام عادات کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں صرف اس بنیادی عادت کو ختم کرنے کے لیے کوشش کریں، جس سے آپ کی شخصیت سنور جائے لہٰذا آپ آسانی سے اپنی منفی عادت کو ختم کرکے کامیابی کے لیے قدم بڑھا سکتے ہیں۔ آپ کا ایک کامیاب عمل آپ کو اتنی طاقت دیتا ہے، جس سے آپ اپنے دوسرے منفی کاموں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور بہتر انداز میں وقت کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ پانچویں مشق :اپنے وقت کو ترتیب دینے کی عادت کو اپنائیں اور اس پر سختی سے کار بند رہیں اور اس پر سمجھوتہ نہ کریں۔ ایک مرتبہ جو فیصلہ کرلیں اس پر سختی سے عمل کریں ،یہاں تک کہ وہ عمل آپ کا معمول اور آپ کی عادتِ ثانیہ بن جائے، جس کام کو شروع کریں اس پر کم از کم تین ہفتوں تک عمل کریں، چاہے یہ عمل کرتے ہوئے آپ کو کتنی ہی دشواریاں پیش آئیں۔ تین ہفتوں کے بعد وہ عمل آپ کے لیے بہت آسان ہو جائے گا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کسی بھی نئی عادت کو اپنانے کے بعد آپ کو مسلسل اس پر کاربند رہنا ہوگا اور اس کے لیے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس طریقے سے آپ زیادہ سے زیادہ مثبت عادات کو اپنا کر اعلیٰ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ چھٹی مشق :مقابلہ اور ناکامی کے طریقے کی بجائے مقابلہ اور کامیابی والا طریقہ استعمال کریں مقابلہ اور کامیابی کے طریقے میں ضروری ہے کہ آپ ہار کر کیسے جتنا سیکھتے ہیں یا پھر اپنی غلطیوں سے کیسے سیکھتے ہیں۔ ساتویں مشق :سب سے اہم چیز آپ کا کامل یقین ہے، جو آپ وقت کو شاندار انداز میں ترتیب دے کر حاصل کر سکتے ہیں۔قانون یقین کے مطابق آپ کا کامل یقین حقیقت کو جنم دیتا ہے۔ آپ کے وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دینے سے اور اس پر مستقبل مزاجی سے قائم رہنے سے آپ کو یقین کامل کی دولت حاصل ہوتی ہے اور گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ جیسے جیسے آپ وقت کو ترتیب دینے کی بدولت کامیابی حاصل کرتے جاتے ہیں، تب آپ کے یقین میں اضافہ ہوتا جاتا ہے جبکہ کسی بھی ہدف کے حصول کے لیے یقین کامل ہی کامیابی کا مژدہ ہے۔ (برائن ٹریسی کی کتاب’’وقت کی طاقت‘‘ سے مقتبس)



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-11-2018),Ubaid (03-12-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •