SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: وادی کا غان:فطرت کا گھر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وادی کا غان:فطرت کا گھر



      وادی کا غان:فطرت کا گھر



      وادی ٔ کاغان کی خوبصورتی کو دیکھ کر بے ساختہ یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ پوری وادی فطرت کا گھر ہے ۔دنیا میں وادی کاغا ن کو پا کستان کی دل کی دھڑکن سمجھا جا تا ہے۔ جنگلا ت اورپرندو ں کی میٹھی بو لیاں سننے کو ملتی ہیں ۔ وادی کا غان میں دنیا کے کو نے کو نے سے سیا ح وادی کی خو بصو رتی کا منظر دیکھنے کو آتے ہیں ۔ وادی کا غان سالہا سال سیّاحوں سے بھری رہتی ہے ۔ وادی کا غان سطح سمندر سے تین ہزار فٹ سے شرو ع ہو کر تیس ہزار 690فٹ پر بابو سر پاس پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ دریا ئے کنہا ر اس وادی کا مرکزی دریا ہے ۔ وادی کا غان شاہراہ قراقرم بننے سے پہلے گلگت اور شما لی علا قہ جا ت سے باقی ملک کے ملاپ کا واحد زمینی زریعہ تھی ۔اگر آپ کو وادی کا غان کا نظارہ کرنا ہو تو آپ کو سفر کا آغاز ایبٹ آباد سے شروع کرنا ہو گا ۔ ایبٹ آبا د سے ہو تے ہوئے مانسہرہ پہنچتے ہیں ۔ جہا ں سے کا غا ن روڈ شاہراہ ریشم سے الگ ہو تی ہے۔ یہ شاندار سڑک جابہ پاس کے گھنے جنگلا ت سے گزرتی ہے۔ اور دوسری جانب آپ دریا ئے کنہا ر کا پہلا نظارہ کرتے ہو ئے بالا کوٹ پہنچتے ہیں۔ جو وادی کا پہلا بڑا شہر ہے۔ اسے وادی کا غان کا دروازہ بھی کہتے ہیں ۔ بالا کوٹ کو اس وجہ سے بھی اہمیت حاصل ہے۔ بالا کو ٹ سے آگے سڑک یک دم اوپر کو اٹھتی ہے۔ اور کچھ ہی دیر میں آپ کو بلندی پر لے جاتی ہے۔ اور دریا ئے کنہا ر نیچے گہرائی میں ایک ندی کی مانند دکھا ئی دیتا ہے۔ بالا کو ٹ سے 24کلو میٹر فاصلے پر کیو ائی کا ایک قصبہ آتا ہے۔ کیوائی سے 8کلو میٹر آگے شوگراں کا ایک خوبصورت مقام آتا ہے۔ سطح سمندر سے 7750 فٹ بلند یہ مقام پہا ڑو ں میں گھرا ہوا ہے۔ وادی کا غان روڈ سے کیو ائی سے 6کلو میٹر کے فاصلے پر پارس کا قصبہ آتا ہے۔ یہاں پر لوگ چائے اور پا نی کا وقفہ کرتے ہیں۔ پارس سے ایک جیپ روڈ دریا پر بل کھاتی ہو ئی 16کلو میٹر دور اور 7872فٹ کی بلندی پر واقع شاران کے مقام تک جاتی ہے۔ انتہائی گھنے جنگل میں واقع یہ پرسکو ن اور غیر آباد مقام اپنے اندر ایک کشش رکھتاہے۔ اگر تنہا ئی کی خوبصو رتی کو قریب سے دیکھنا ہو تو شاران موزوں جگہ ہے۔ شاران مشہو ر پہا ڑ موسیٰ کا مصلیٰ (13,378) فٹ کے دامن میں واقع ہے ۔ اس علا قے میں جنگلی حیا ت کی کثرت ہے۔ انواع و اقسام کے پرندوں کے علا وہ چیتا اور ریچھ بھی پا یا جاتاہے ۔ وادی کا غان رو ڈ پر پارس سے چند کلو میٹر آگے شینو کا قصبہ آتاہے۔ کھنسیا ں سے مزید 5کلو میٹر آگے وادی کا غان کا قصبہ آتا ہے۔ اور وادی کا نام بھی اسی قصبہ کی طرز پر رکھا گیا ہے۔ وادی کا غان کے اطراف میں چند ایک دلکش اور خوبصورت مقامات پا ئے جا تے ہیں۔ جن میں شنگڑی قابل ذکر ہے۔ وادی کا غان سے مشرق کی سمت میں ایک جیپ ٹریک مکھلا عیا ں خوبصورت گائو ں سے ہو تا ہو ا 12700فٹ بلند مقا م شنگڑی تک پہنچتا ہے۔ یہاں سے چاروں اطرا ف میں وادی کے دلکش طائرانہ منا ظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ گرمیو ں میں یہ مقام پھولو ں سے بھر جاتا ہے۔ اور یہ کیمپنگ کے لیے آئیڈل ترین جگہ ہے۔ وادی کا غان سے آگے سڑک خوبصورت نظاروں سے گزرتی ہوئی 24کلو میٹر دور وادی کے مرکز ناران میں پہنچتی ہے ،نارا ن سیا حو ں کا مرکز ہے۔ اور یہا ں پر وادی ہموار اور نسبتاً وسیع میدا ن شکل اختیا ر کر لیتی ہے۔ ناران میں قیا م و طعام کی جدید ترین سہو لتیں حاصل ہو تی ہیں اور مرکزی بازار میں ضرورت کی تما م اشیا ء آرام سے دستیا ب ہو جاتی ہیں۔ ناران پہنچنے والا ہر سیا ح وادی کا غان کی سب سے مقبو ل ترین تفریح گاہ جھیل سیف الملوک پہنچنے کے لیے بے قرار نظر آتا ہے۔ نا را ن سے صرف 8کلو میٹر دور اور سطح سمند ر سے 10550فٹ بلند یہ حسین ترین جھیل افسانوی شہرت کی حامل ہے ۔ چاروں طرف سے برفیلے پہاڑ وں میں گھری اس پیالہ نما جھیل کے متعلق رومانوی دستانیں بہت مشہو ر ہیں۔ اس جھیل کے پانیو ں میں ملکہ پربت کا حسین اور خوبصورت ترین مناظر دیکھنے کو ملتا ہے۔








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: وادی کا غان:فطرت کا گھر

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وادی کا غان:فطرت کا گھر






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    6. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: وادی کا غان:فطرت کا گھر

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


    7. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وادی کا غان:فطرت کا گھر

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    10. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: وادی کا غان:فطرت کا گھر

      u r welcome


    11. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •