SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: خود اعتمادی کو کیسے برقرار رکھاجائے؟

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خود اعتمادی کو کیسے برقرار رکھاجائے؟



      خود اعتمادی کو کیسے برقرار رکھاجائے؟



      لوگ آپ کے ذہن کو نہیں دیکھتے:خود کو یہ سوچ کر پراعتماد رکھیں کہ لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی سے کسی مجلس میں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور منہ خشک ہونے لگتا ہے۔ لیکن لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دل میں کیا کچھ ہے اور دل و دماغ میں کیا ہورہا ہے؟ اس احساس کو پروان چڑھا کر بھی آپ خود اعتمادی کو بڑھاسکتے ہیں۔ ورزش سے اعتماد حاصل کریں:ورزش اور جسمانی مشقت سے بدن خاص قسم کے ہارمون خارج کرتا ہے جو نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ دل و دماغ کو سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔ صبح اٹھ کر 40 منٹ واک کرنے سے ڈپریشن اور ذہنی تنائو دور ہوتا ہے اس لیے مسلسل اور مستقل طور پر ورزش، واک یا جسمانی مشقت کی عادت پیدا کریں۔ اس سے جسم پر ظاہری اور اندرونی دونوں طرح کے مثبت اثرات پڑیں گے اور آپ کا دوران خون بھی بہتر رہے گا اسی لیے خود اعتمادی کے لیے جسمانی محنت کو کلیدی درجہ حاصل ہے۔ خود اعتمادی کے دھوکے میں نہ رہیں:کچھ لوگ باہر سے بظاہر بہت خود اعتماد دکھائی دیتے ہیں لیکن اندر سے ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ اسے ڈاکٹر خود اعتمادی کا دھوکاقرار دیتے ہیں جب کہ اس کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ خود کو اندر سے پراعتماد سمجھنے کی مشق کریں اور اس کے لیے زندگی کے وہ چیلنج اور مشکل حالات یاد کریں جن پر آپ نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے قابو پالیا تھا۔ لوگ آپ کو بھول کر خود اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں:لوگ یہ جلد بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے آپ سے ملاقات کی ہے اور وہ ہمیشہ آپ کے متعلق نہیں سوچتے کیونکہ زندگی میں ان کے اپنے بہت سے مسائل اور مصروفیات ہیں، خود کو یاد دلائیں کہ آپ کی غلطیوں اور خود اعتمادی کو آپ سے زیادہ کوئی اور نہیں جانتا اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیئے جب یہ احساس پیدا ہوجائے تو خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوگا۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-11-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •