SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: زندہ سیاستدان، مردہ عوام

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      زندہ سیاستدان، مردہ عوام



      زندہ سیاستدان، مردہ عوام

      میرشاہد حسین



      بہت دن ہوئے آپ دکھائی نہیں دے رہے، کہاں غائب ہیں؟ ﷲ کا شکر ہے کہ میں ابھی مسنگ پرسنز (missing persons) میں شامل نہیں ہوا۔ لیکن ہوں تو عوام ہی دکھائی کیسے دوں گا آپ کو؟
      مجھے لگا کہ آپ بھی الیکشن جیت گئے ہیں اسی لئے غائب ہیں۔
      الیکشن لڑنے والے جیتیں یا ہاریں دونوں صورتوں میں پھر دکھائی نہیں دیتے۔ جیت کر تو سمجھ میں آتا ہے کہ اب کام کرنے ہوں گے اس لیے غائب ہوتے ہیں لیکن ہار کر کیوں غائب ہوجاتے ہیں؟ وہ اس لیے کہ انہوں نے جو اخراجات کیے ہیں اب وہ کون بھرے گا۔ جیت جاتے تو عوام سے سود سمیت نکلوالیتے لیکن اب ہار کر عوام کو کیا منھ دکھائیں؟
      عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہوگا۔ ابھی تک ملک میں الیکشن کہیں نہ کہیں ہو ہی رہے ہیں۔ وہ ملکی انتخابات کو شفاف نہیں مانتے لیکن انٹرا پارٹی الیکشن ضرور شفاف کروا ئیں گے۔ اس طرح نواز شریف صاحب نے بھی ٹھیک ہی کہا تھا کہ 2018 تک بجلی نہیں جائے گی۔ کیونکہ بجلی ہوگی تو جائے گی ناں۔ سیاستدان بھی کبھی بھلا غلط کہہ سکتے ہیں۔ غلط تو عوام کہتے ہیں فلاں زندہ ہے، اور فلاں زندہ باد۔
      اسی لیے سیاستدان زندہ ہیں اور عوام مردہ ہے۔ سنا ہے آئندہ 3 سال میں 20 لاکھ خاندانوں کو 40 ارب کے بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ سنی سنائی باتوں پر زیادہ کان مت دھرا کرو۔ ملک کو قرضوں پر چلانے والے عوام کو بھی قرضوں پر چلانا چاہتے ہیں۔ بھلا اس طرح بھی کوئی ترقی کرتا ہے؟
      ویسے میں نے آج تک محلہ میں کسی غریب کو قرضہ لے کر ترقی کرتے نہیں دیکھا۔ ترقی ہمیشہ اپنی چادر کے اندر پاؤں رکھ کر ہی ہوتی ہے۔ بہرحال اس طرح ملک میں ترقی ہو نہ ہو لیکن ووٹ میں ترقی ضرور ہوجائے گی۔ قرض سے یاد آیا طاہر القادری صاحب نے بھی فرمایا ہے کہ شہداء کا خون قرض ہے اور وہ بدلہ لیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسی لیے وہ اب آگے نہیں بڑھ رہے کہ بادل نخواستہ دھرنے کی طرح پیچھے نہ ہٹنا پڑجائے۔ ویسے انہیں کہا کس نے تھا کہ وہ قرضہ دیں جب پتا بھی ہے کہ قرضہ واپس کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔
      یہی بات تو زرداری صاحب بھی ایک عرصہ سے سمجھا رہے ہیں۔ لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی اسی لیے وہ دل برداشتہ ہو کر ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ جب سے یہ غائب ہوئے ہیں ان کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا عدالتی ریکارڈ بھی غائب ہوگیا ہے۔ لگتا ہے جاتے ہوئے اثاثہ جات لے کر جانے تھے لیکن وہ غلطی سے عدالتی اثاثہ جات کا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
      اسی لیے تو ان کا فرمانا ہے کہ وہ کسی فرد یا ادارے کو زبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ تو پھر کیا طشت میں رکھ کر پیش کریں گے جس طرح انہیں بے نظیر کی شہادت کے بعد ملا ہے۔ اقتدار چیز ہی ایسی ہے اس پر جو بھی آتا ہے قابض ہوجاتا ہے۔ پھر ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتا۔
      یہ آخر قبضہ مافیا سے ہماری جان کب چھوٹے گی؟
      جب عوام جاگے گی لیکن جہاں مرنے والے سیاستدان زندہ ہوجائیں وہاں عوام مردہ ہوجاتی ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: زندہ سیاستدان، مردہ عوام

      nice sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زندہ سیاستدان، مردہ عوام






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: زندہ سیاستدان، مردہ عوام

      V good


    5. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زندہ سیاستدان، مردہ عوام

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •