SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نئی قسم کا وائی فائی سسٹم

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نئی قسم کا وائی فائی سسٹم




      اپنی ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنے کے لیے وائی فائی کا استعمال عام ہے مگر یہ بہت زیادہ بجلی یا پاور کا استعمال کرتی ہے جو ان ڈیوائسز کے لیے بڑا مسئلہ ہے جو چھوٹی، سستی اور سنگل چارج پر کئی ماہ یا برسوں تک چل سکتی ہیں۔تاہم اب یہ مسئلہ ایک نئے قسم کے وائی فائی سے ختم ہونے کے قریب ہے۔وائی فائی کی تیاری کے پیچھے موجود گروپ وائی فائی الائنس نے پیر کو ایک نئی قسم کے وائی فائی کا اعلان کیا ہے جو کم پاور ڈیوائسز کے لیے کارآمد ہے۔اس سسٹم کی لہریں زیادہ دور تک سفر کرسکتی ہیں اور دیواروں کے آرپار ہوتے ہوئے بھی بہتر کام کرسکتی ہیں۔ہالو نامی یہ وائی فائی سسٹم 900 میگا ہرٹز بینڈ پر چلنے والی ڈیوائسز کے لیے کام کرے گا اور یہ موجودہ 2.4 گیگاہرٹز کے اسٹینڈرڈ کی رینج کو بھی دگنا کردے گا، جس سے صارفین کم پاور کے استعمال سے بہتر سروس سے مستفید ہوسکیں گے۔یہ نیا سسٹم کنکٹڈ ہوم ڈیوائسز اور انٹرنیٹ آف تھنگز(دروازوں کے سنسرز، نیٹ سے منسلک بلک اور کیمرہ وغیرہ) کے لیے بہترین بتایا جارہا ہے جو موجودہ وائی فائی سسٹم کے باعث زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے۔موجودہ وائی فائی اسٹینڈرڈ لانگ بیٹری لائف اور زیادہ فاصلے تک ڈیٹا کی ترسیل سے محروم ہے۔وائی فائی الائنس کا کہنا ہے کہ ہالو موجودہ وائی فائی پروٹوکول کو اپنائے گا جیسے آئی پی کنکٹیوٹی وغیرہ، جس کا مطلب ہے کہ ڈیوائسز کو معمول کی وائی فائی گریڈ سکیورٹی اور انٹرآپریبیلیٹی کی سہولیات حاصل ہوں گی، تاہم اس نظام سے مستقبل قریب میں 900 میگا ہرٹز پر چلنے والی ڈیوائسز کی بھرمار ہوجائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بچت پر مشتمل یہ نظام گاڑیوں سے لے کر صنعتی، ریٹیل، زرعی اور اسمارٹ سٹی ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: نئی قسم کا وائی فائی سسٹم

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نئی قسم کا وائی فائی سسٹم






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •