SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: 4 چارفٹنس ایپلی کیشنز

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      4 چارفٹنس ایپلی کیشنز

      4 چارفٹنس ایپلی کیشنز


      فائزہ نذیر احمد
      تندرستی ہزار نعمت ہے اور اس نعمت سے فیض یاب ہوتے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی صحت کا ہمیشہ خیال رکھے اور بیماریوں کے لاحق ہونے والے تمام خطرات سے آگاہ رہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی نے ہمیں نا صرف پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے ، بلکہ یہ بہت ساری معلومات کا مجموعہ چند سیکنڈ میں یکجا کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ، جس کی وجہ سے طرز زندگی میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ اب خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کی گئی چند موبائل فون ایپلی کیشنز نے ہمیں صحت مند اور خوبصورت طرز زندگی گزارنے میں بھی ہماری مدد کی ہے ۔ اگر ہمیں کسی جم کی ممبرشپ ، کسی ٹرینر یا کسی ڈائیٹیشن کی ضرورت ہو تو ہمیں بغیر محنت کیے سب کچھ میسر آ سکتاہے۔یہاں 5 ایسی ایپلی کیشنز کے بارے میں آپکو بتاتے ہیں جو صحت مند طرز زندگی گزرنے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں۔ رن ٹیسٹک رن ٹیسٹک ایک ایسی ایپ ہے جو آپ کی فٹنس کو بہترسے بہتر بنانے کیلئے ایک نوٹ پیڈ فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ اس کے ذریعے آپ اپنی واکنگ کا دورانیہ اور فاصلہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کی سرگرمیوں کومزید بہتر بنانے میں آپ کی بھرپور طریقے سے رہنمائی کر سکتی ہے۔ یہ آپ کو ایک فہرست بناکر دیتی ہے کہ آ پ کیا کرینگے۔ 1۔ جب آپ پہلی مرتبہ ایپ کھولیں گے تو یہ آپ سے لوگ اون ہونے کے لیے پوچھے گا۔ 2۔ اپنا لوگ ان اکاؤنٹ بنائیں۔ اگر آپ کے پاس پروفائل ہے تو آپ اپنے اعدادوشمار کو ویب سائٹ پر مانیٹر کرسکتے ہیں اور اپنے کام کوایک جگہ پر(save) کر سکتے ہیں۔ 3۔ آپ سے نام، عمر ، وزن اور قد وغیرہ پوچھا جائے گا۔ 4۔ایپ میں موجود سیٹنگ کے ذریعے آپ اپنی پہلے سے درج کی گئی معلومات مثلا عمر وزن میں ردوبدل کر سکتے ہیں اور اپنا طے شدہ فاصلہ اور جسم کے درجہ حرارت پر نظر رکھ سکتے ہیں ۔ اس کی مدد سے آپکو آپکے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ تک رسائی میں مدد حاصل ہوتی ہے ۔ 5۔ رن ٹیسٹک ایک مفت اپپ ہے اس میںآپ اپنی ورزش کے اوقا ت، رفتار، اور کیلوری کے ذریعے ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتے ہیں۔یہ آپکی روزانہ ہفتہ وار اور مہینہ وار کرنے والی ورزش کے تمام تر ڈیٹا کو اکھٹا کرتا ہے اور اس کے بعد آپکے لئے ایک بہترین ورزش کا انتخاب کرتا ہے۔ 6۔آپ ساٹھ سے بھی زائد مختلف ورزشوں کا انتخاب کر سکتے ہیں مثلاً ویٹ لفٹنگ، پیدل چلنا ، باسکٹ بال یوگا ، زمبا ، گولف ، ٹریڈمل وغیرہ۔ 7۔ اس کی اضافی خصوصیات میں ورزش، دل کی شرح کا جانچنا ، مخصوص کلوریز ، گولف سیٹنگ اور تربیت تک پہنچنے کا راستہ ، لائیو موسم اور درجہ حرارت اپڈیٹ اور ورزش کے دوران گانے ، نغمے وغیرہ سننے کی سہولت دیتا ہے اس کے علاوہ پرووژن ٹریننگ کا پلان بھی بناتا ہے۔ 8 ۔اس میں موجود پدومیٹرایپ آپکی روزمرہ کے اقدامات پر نظر رکھنے کے لئے ہے ۔ایک ایپ آپکی اٹھک بیٹھک پر نظر رکھتی ہے۔ اور ایک ایپ آپکی روڈ پر بائیک رائیڈنگ اور پہاڑ پر بائیک رائیڈنگ پر نظر رکھتی ہے۔ انڈ ومونڈ و اسپورٹس ٹریکر انڈومونڈو اسپورٹس ٹریکر بھی رن ٹیسٹک ایپ کی طرح آپکی فٹنیس کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا ہے ،لیکن ان دونوں میں بہت فرق ہے انڈومونڈو اسپورٹس ٹریکرر رن ٹیسٹکایپ سے زیادہ موثر ہے۔ یہ اپنے استعمال کرنے والوں کو مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ 1: آپ کی صحت کی نگرانی کے لیے فٹنس ٹیسٹ کرتا ہے۔ 2۔ اس کی مدد سے آپ ورزش کی سیٹنگ کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ نو ویٹ نو لوز کوچ اس ایپ میں ایک پروفائل بنائیں جس میں جنس، عمر ، وزن اور قد کے بارے میں پوری معلومات ہوں۔ 1۔ اپنے وزن کے ہدف کو ظاہر کریں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ 2۔ اس ایپ کا اصل مقصد آپکی غذا کا تعین کرنا، آپکی پورے دن کی کیلوری کی مقدار کا تعین کرنا اور اسکے بعد آپکو آپکے روزانہ کے وزن کم کرنے کے ہدف کے حساب سے کیلوری کی مقدار کی معلومات فراہم کرنا ہے۔ 3۔ اس ایپ کے اندر کیلوری کے حساب سے ہزاروں کھانوں کی فہرست موجود ہے جسے آپ اپنی روزمرہ کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ جس غذا کا انتخاب کریں وہ اس میں موجود نہ ہو، لیکن پھر بھی یہ ایپ آپکو اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ان کھانوں سے مشابہت رکھتے کھانوں کی کیلوری کے بارے میں لازمی معلومات فراہم کریگا ۔ 4۔ اس کے اندر ایک ریوارڈ سسٹم موجود ہے : آپ جتنا نوم ٹاسک پورا کریںگے، آپکو اتنے پوائنٹس ملیں گے ،جس کی مدد سے آپ ہائر فٹنس لیول کی سطح کا اندازہ ہو گا۔ ڈیلی یوگا بہتر طرز زندگی کے لئے کیا آپ آپنے جسم کے چربی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ وزن کم ہوجائے اور بہتر شیپ میں آجائے ؟ کیا آپ اپنے اعصابی تناؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ؟ آپ کے تمام سوالوں کا جواب یوگا ہے۔ یوگا آپ کو صحت مند طرز زندگی کیلئے جسمانی، دماغی اور روحانی فوائد دیتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں ڈیلی یوگا ایپ کس طرح آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ 1۔ یہ یوگا کی بنیادی ویڈیو فراہم کرتا ہے۔ نئے شروع کرنے والوں کیلئے قدم بہ قدم رہنمائی، مخصوص آسان طریقے اور سانس لینے کی ٹیکنیک پر مشتمل ہے۔ 2۔ زیادہ تر ویڈیو فری ہیں۔ کچھ ویڈیوز کے پیسے دینا ضروری ہیں۔ اس میں گہری سانس لینا، آسان یوگا وغیرہ یہ سب نئے سیکھنے والوں کیلئے فری ہیں۔ 3۔ یوگا آپ کی جسمانی لچک کو بہتر بنانے کے لیے پروگرام شروع کرتا ہے۔ 4۔ یہ ایپ اس وقت بہترین کام کریگا جب آپکے پاس ایک بڑی سکرین والا سمارٹ فون یا ٹیبلٹ موجود ہے تو آپ اس ایپ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: 4 چارفٹنس ایپلی کیشنز

      Nice Sharing
      Thanks for Sharing


    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: 4 چارفٹنس ایپلی کیشنز






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    6. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: 4 چارفٹنس ایپلی کیشنز

      @intelligent086 Bhai
      Thanks 4 informative sharing


    7. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-12-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: 4 چارفٹنس ایپلی کیشنز

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Bhai
      Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-12-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •