پاکستان کا ماطلب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
روٹی،کپڑا اور دوا
گھر رہنے کو چھوٹا سا
مفت مجھے تعلیم دلا
میں بھی مسلماں ہوں واللہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
امریکہ سے مانگ نہ بھیک
مت کر لوگوں کی تزحیک
روک نہ جمہوری تحریک
چھوڑ نہ آزادی کی راہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
کھیت وزیروں سے لے لو
ملیں لٹیروں سے لےلو
ملک اندھیروں سے لے لو
رہے نہ کوئی عالی جاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لاالہ الا اللہ
سرحد،سندہ،بلوچستان
تینوں ہیں پنجاب کی جان
اور بنگال ہے سب کی آن
آئی نہ ان کے لب پہ آہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
بات یہی ہے بنیادی
غاصب کی ہو بربادی
حق کہتے ہیں حق آگاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللہ
حبیب جالب
Bookmarks