muzafar ali (01-06-2016)
_اور کون ہے ایسا چاہنے والا
ہواللہ احدآپ کا اندازِمحبت کتنا پُر اطمینان ،کتنا مکمل ہے میرے پیارے اللہ تعالی !!
جس میں کسی کمی کا احساس ہی نہیں_ کوئی شک کوئی اذیت کوئی تحقیر نہیں ___ جب پکاروتو "سننےوالا"، جب مانگو "مائلِ عطا" ، دل کی کہو تو خوب سمجحنے والا پھر دلجوئی کرنے والا، لڑنے لگوں تو تب بھی خفا نا ہونے والا، شکوہ کروں تب بھی میری ضروریات کا خیال رکھنے، اور ڈھیر سارے گناہ کرکے جب ذرا سی ندامت لیے تیری رحمت کی پناہ مانگوں تو بنا شرمندہ کیے مجھے معاف کرکے اپنے قریب کرنے والا____ میں تیری محبت کیسے جھٹلاوّں کہ اپنے گناہوں سے جب خود اکتا جاوّں تب بھی میرے پلٹنے کا انتظار کرنے والا________
ایسی محبت مجھ سے اور کون کر سکتا ہے جسے میرا چہرا عام سی حالت میں پسند ہے
جس کی محبت میں پیمانے نہیں_____ جو میرا خوبصورت یا بدصورت ہونا نہیں دیکھتا، جو میرا تونگر یا غریب ہونا نہیں دیکھتا، جو میرے لباس کی تراش خراش یا اسکا خستہ ہونا نہیں دیکھتا، جو میرا نسب و عہدہ یا تہیِ داماں ہونا نہیں دیکھتا _______
دیکھتا ہے تو میرا دل میرا اخلاص ، میری نیت ،میرا باطن اور مجھے سراہتا ہے ہر حال میں ساتھ رہتا ہے ہر مشکل ہر آزمائش میں حامی و ناصر بن جاتا ہے _________ خدا ہوکر بھی اس حقیر بندے کو اتنی اہمیت ؟؟؟ یہ تیرا ہی ظرف ہے مالک جسکی شان ہی الگ ہے جسکی محبت آبِ حیات و سکونِ قلب ،راحتِ جاں ہے
پھر دل کیسے نا پکارے ہواللہ احد لا الہ الا اللہ ___ لا الہ الا اللہ
muzafar ali (01-06-2016)
Masha Allah
Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?
Arosa Hya (01-06-2016)
thanks to read
جزاک اللہ خیراً کثیرا
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks