.


Sehri Special Recipes



Iftaar Special Recipes



Need Your Feed Back


  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    .

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,402
      Threads
      12102
      Thanks
      8,636
      Thanked 6,935 Times in 6,471 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً 



      خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً خشک ہوجاتا ہے،دلچسپ تحقیق



      خوف کے مارے خون خشک ہوجانا۔۔۔۔ یہ محارہ تو آپ نے سنا ہوگا۔ یہ محاورہ اس وقت بولا جاتا ہے جب کسی شخص کو انتہائی خوف کا سامنا ہو۔ خود و دہشت کا سبب کوئی جان لیوا صورت حال بھی ہوسکتی ہے۔ ڈراؤنی فلمیں دیکھتے ہوئے بھی ڈر محسوس ہوسکتا ہے۔
      خوف کے مارے خون خشک ہوجانے کی بات محاورتاً کہی جاتی ہے مگر اب ایک نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ خوف و دہشت کے عالم میں محاورتاً نہیں حقیقتاً خون خشک ہوجاتا ہے! یہ تحقیق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے کی ہے۔ سائنس دانوں کے بیان کے مطابق ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے دوران خون میں ایک پروٹین جسے فیکٹر VIII کہا جاتا ہے کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ یہ پروٹین خون کو گاڑھا کرکے شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ گاڑھا ہونے کی صورت میں خون کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے، دوسرے الفاظ میں خون خشک ہوجاتا ہے۔ یوں ڈراؤنی فلمیں اپنے ناظرین کو اسپتال بھی پہنچاسکتی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سائنس دانوں نے کسی محاورے کو تحقیق کی بنیاد بنایا ہے۔
      تجربے کے لیے محققین نے 24 صحت مند افراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کیں۔ یہ تمام افراد کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا تھے جن کی عمریں 30 سال یا اس سے کم تھیں۔ دوران تحقیق 14 طلبا کو پہلے تفریحی اور اس کے بعد ڈراؤنی فلم دکھائی گئی۔ باقی طلبا کو پہلے ڈراؤنی اور پھر تفریحی فلم سے لطف اندوز ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ہر بار فلم ختم ہونے کے بعد طلبا کے خون کے نمونے لیے جاتے تھے۔ ماہرین نے دیکھا کہ Insidious ( ہدایت کار جیمز وین کی مشہور ہارر فلم ) سے لطف ہونے کے دوران 12 طلبا کے خون میںفیکٹر VIIIکی سطح اوسطاً گیارہ یونٹ فی ڈیسی لیٹر بڑھ گئی۔ فیکٹر VIII کے لیول میں اتنا اضافہ خون کو گاڑھا کرکے دوران خون میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔
      اس تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر بینے نمیتھ کہتے ہیں تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھتے ہوئے فیکٹر VIII کا لیول خون میں بڑھ جاتا ہے۔ اس پروٹین کی سطح میں گیارہ یونٹ فی ڈیسی لیٹر اضافہ شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خطرہ 17 فی صد تک بڑھا دیتا ہے۔
      دوران تحقیق طلبا نے فلمیں پرسکون ماحول میں ایک ہفتے تک دیکھی تھیں ، ہر بار دونوں فلموں کے اختتام پر طلبا سے خون کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا۔ ہر طالب علم سے ان کے طرز زندگی سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ انھیں کس قسم کی فلمیں دیکھنا پسند ہے؟۔
      فیکٹر VIII کے علاوہ تحقیق کو دوران خون میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دوسرے پروٹین کی سطح میں کسی تبدیلی کے شواہد نہیں ملے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,114 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      9

      Re: خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً

      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-18-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,402
      Threads
      12102
      Thanks
      8,636
      Thanked 6,935 Times in 6,471 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 247 Times in 212 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      114

      Re: خوف کے عالم میں خون محاورتاً نہیں حقیقتاً

      Great


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •