SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: پنڈی، پنڈی ہے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پنڈی، پنڈی ہے



      کہتے ہیں راولپنڈی کو دیکھنا، سمجھنا اور محسوس کرنا ہو تو فوارہ چوک میں کھڑے ہو جائیں، یہاں سے نکلنے والے چھے راستے پنڈی کے تمام علاقوں تک پہنچتے ہیں۔ فوارہ چوک گذشتہ پچاس سال سے بنتا بگڑتا رہا ہے۔ سامنے تو مشہور راجہ بازار ہے ،جو ڈنگی کھوئی سے ہوتاہوا بنی چوک اور پھر مری روڈ، سیٹیلائٹ ٹائون اور اسلام آباد کی طرف نکل جاتا ہے۔ راجہ بازار ہی میں سبزی منڈی کا چھوٹا بازار، گنج منڈی کے راستے اور پرانا قلعہ کا آغاز ہوتا ہے۔ اسی بازار میںایک چھوٹی سی گلی ہے، جسے قصائی گلی کہا جاتا ہے۔ ایک زمانہ میں یہاں رقص کرنے والے طائفوں کے ڈیرے تھے، اب اکادکا گھر باقی ہے۔ ان کا ایک اور اڈہ رتہ میں تھا جو فوارہ چوک سے نمک منڈی کے راستے آتا تھا۔ اسی چوک میں روز سینما کے ساتھ سول ہسپتال کا گیٹ اور ساتھ کشمیر بازار ہے ، جہاں میرا قیام محلہ نانک پورہ میں تقریباً چالیس سال رہا۔ میرا سارا بچپن یہیں گزرا۔ فوارہ چوک کے دوسرے کونے پر مشن ہائی سکول ہے۔ پہلے یہ ٹرنک بازار تھا، جسے اب اقبال روڈ کہا جاتا ہے۔ سامنے سٹی صدر روڈ ہے، جو شہر اور صدر کو ملاتی ہے۔ اس سٹرک کا نام اب جناح روڈ ہے۔ قائداعظمؒ کے ساتھ ہم جو سلوک کرتے ہیں، سٹی صدر روڈ کا نام جناح روڈ رکھنا بھی اسی ستم ظریفی کی ایک مثال ہے۔ درمیان میں لیاقت روڈ ہے، جو سیدھی مری روڈ پر آتی ہے، اس پر گورڈن کالج بھی ہے۔ یہاں باڑا بازار بھی ہے، جو شہر کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ صبح سے شام تک بلکہ رات گئے تک یہاں ٹریفک کا اتنا بے قابو اور بے ہنگم ہجوم ہوتا ہے کہ دو ایک فرلانگ کا فاصلہ بھی کبھی کبھی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ ایک زمانے میں مری روڈ، پنڈی کی آخری حد تھی۔ مری روڈ کے دوسری طرف صرف آریہ محلہ تھا، وہ بھی تین چار گلیاں باقی سب کھیت ہی کھیت۔ بنی والی سمت میں ہری پورہ اور کرتار پورہ، کشمیری بازار والی طرف رتہ امرال اور بس۔ لئی ایک طرح کی حد بندی تھی کہ شہر ختم ہو گیا۔ صدر کا علاقہ بھی لال کرتی کی تکون تک ہی محدود تھا۔ اندرونِ شہر یعنی بھا بڑا بازار اور بھا بڑا خانہ سب سے گنجان علاقہ تھا۔ یہاں زیادہ تر اُردو بولنے والے آن بسے تھے اور ان علاقوں کی ثقافت پر اس کے گہرے اثرات اب بھی موجود ہیں۔ آریہ محلہ زیادہ تر پڑھے لکھے لوگوں اور صحافیوں ،دانشوروں کی رہائش کا علاقہ تھا۔ یہاں ایک زمانے میں فتح محمد ملک، منو بھائی، ڈاکٹر نو بہار اور دوسرے کئی صحافی جن کا تعلق انگریزی اور اُردو اخبار سے تھا، قیام پذیر رہے۔ فوارہ چوک سے نکلنے والا راجہ بازار جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا کو ہاٹی بازار سے مری روڈ تک آتا ہے۔ یہ سب گنجان کاروباری علاقہ ہے۔ شہر میں کئی چھوٹے شہر وجود میں آچکے ہیں اور فاصلے ہیں کہ سمٹتے ہی نہیں۔ (رشید امجد کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’عاشقی صبر طلب‘‘ سے اقتباس)



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Dilkash's Avatar
      Join Date
      Sep 2015
      Posts
      163
      Threads
      16
      Thanks
      108
      Thanked 59 Times in 43 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      1138 Thread(s)
      Rep Power
      13

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      Pindi pindi hai


    3. The Following User Says Thank You to Dilkash For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


    5. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2016)

    6. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Roomi's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      333
      Threads
      12
      Thanks
      1
      Thanked 10 Times in 10 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      633 Thread(s)
      Rep Power
      27

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      hmmmmmmmmmmmmmmmmmmm thx



    7. The Following User Says Thank You to Roomi For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing
      Quote Originally Posted by Roomi View Post
      hmmmmmmmmmmmmmmmmmmm thx



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    10. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      u r welcome


    11. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    12. #7
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ







      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    13. #8
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 uaranjha009's Avatar
      Join Date
      Oct 2018
      Posts
      31
      Threads
      0
      Thanks
      10
      Thanked 15 Times in 15 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: پنڈی، پنڈی ہے

      Pindi Boyz hahaha Nice Sharing


    14. The Following User Says Thank You to uaranjha009 For This Useful Post:

      Jelly Bean (10-31-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •