SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سابقہ آسمانی کتب میں آپﷺ کا تذکرہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سابقہ آسمانی کتب میں آپﷺ کا تذکرہ



      ابو طلحٰہ اظہار الحسن محمود
      امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیﷺ کا ایک خصوصی وصف یہ بھی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے جتنے صحیفے اور آسمانی کتابیں نازل کی ہیں، سب میں آپﷺ کا تذکرہ فرمایا کہ سب سے آخر میں خاتم النبی آنے والے ہیں اور ہر نبی نے بھی یہ بشارت اپنی قوم کو سنائی ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کے سامنے جو حضورﷺ کا تذکرہ کیا تھا، وہ قرآن میں مذکور ہےترجمہ’’اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب حضرت مریم کے بیٹے عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ اے بنی اسرائیل، میں تمہارے پاس اﷲ کا بھیجا ہوا پیغمبرہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے ،جن کا نام احمد ہوگا، ان کی بشارت سناتا ہوں‘‘(الصف: ۶) حضرت عیسی علیہ السلام کے اس قول کا اشارہ اس بشارت کی طرف ہے، جو نبی اکرمﷺ کے متعلق حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو خطاب کرتے ہوئے دی تھی۔انہوں نے فرمایا: ’’ تیرا خدا تیرے لیے تیرے ہی درمیان سے، یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ تم اس کی سننا اور خداوند نے مجھ سے کہا کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں ،سو ٹھیک کہتے ہیں۔ میں ان کے لیے ان ہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے حکم دوں گا، وہی وہ ان سے کہے گا اور جو کوئی میری ان باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا نہ سنے تو میں ان کا حساب اس سے لوں گا‘‘۔ علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اپنے تفسیری فوائد میں مذکورہ آیت کی تشریح میں رقم طراز ہیں :یعنی پچھلے کی تصدیق کرتا ہوں اور اگلے کی بشارت سناتا ہوں۔ یوں تو دوسرے انبیاء سابقین بھی خاتم الانبیاءﷺ کی تشریف آوری کا مژدہ برابر سناتے آئے ہیں، لیکن جس صراحت ووضاحت اور اہتمام کے ساتھ حضرت مسیح علیہ السلام نے آپﷺ کی آمد کی خوشخبری دی، وہ کسی اور سے منقول نہیں۔ شاید قریب عہد کی بناء پر یہ خصوصیت ان کے حصہ میں آئی ہوگی کیونکہ ان کے بعد نبی آخر الزماں کے سوا کوئی دوسرا نبی آنے والا نہ تھا۔ یہ سچ ہے کہ یہود ونصاریٰ کی مجرمانہ غفلت اور معتمدانہ دستبرد نے آج دنیا کے ہاتھوں میں اصل تورات وانجیل وغیرہ کا کوئی صحیح نسخہ باقی نہیں چھوڑا، جس سے ہم کو ٹھیک پتا لگ سکتا کہ انبیائے سابقین خصوصاً مسیح علیہ السلام نے خاتم الانبیاءﷺ کی نسبت کن الفاظ میں اور کس عنوان سے بشارت دی تھی اور اسی لیے کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ قرآن کریم کے صاف وصریح بیان کو اس تحریف شدہ بائبل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جھٹلانے لگے، تاہم یہ بھی خاتم الانبیاءﷺ کا معجزہ سمجھنا چاہیے کہ حق تعالیٰ نے محرفین کو اس قدر قدرت نہیں دی کہ وہ اس کے آخری پیغمبر کے مطلق تمام پیش گوئیوں کو بالکلیہ محو کر دیں کہ ان کا کچھ نشان باقی نہ رہے۔ موجودہ بائبل میں بھی بیسیوں مقام ہیں، جہاں آنحضرتﷺ کا ذکر قریب تصریح کے موجود ہے اور عقل وانصاف والوں کے لیے اس میں تاویل وانکار کی قطعا ًگنجائش نہیں اور انجیل میں تو فارقلیط (یا پیرکلوطوس) والی بشارت بہت صاف ہے۔علمائے اسلام نے بحمدﷲ بشارات پر مستقل کتابیں لکھی ہیں اور تفسیر حقانی کے مولف فاضل نے ’’فارقلیط‘‘ والی بشارت اور تحریفِ بائبل پر سورۂ ’’صف‘‘ کی تفسیر میں نہایت مفصل بحث کی ہے۔ حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ فرماتے ہیں؛ مہاجرین حبشہ کو جب نجاشی نے اپنے دربار میں بلایا اور حضرت جعفر بن ابی طالبؓ سے نبی کریمﷺ کی تعلیمات سنیں تو اس نے کہا: ’’مرحبا تم کو اور اس ہستی کو جس کے ہاں سے تم آئے ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اﷲ کے رسول ہیں اور وہی ہیں جن کا ذکر ہم انجیل میں پاتے ہیں اور وہی ہیں جن کی بشارت عیسیٰ بن مریم نے دی تھی‘‘پھر کہا؛ اگر امور سلطنت کی یہ پابندیاں نہ ہوتیں تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کے جوتے اٹھانے کی خدمت بجا لاتا۔ عطاء بن یسارؓ روایت کرتے ہیں ؛میں عبداﷲ بن عمرو بن عاص ؓسے ملا اور میں نے کہا کہ مجھ سے رسول کریمﷺ کا وہ حال بیان کریں ،جو تورات میں ہے۔ انہوں نے کہا ؛بخدا تورات میں آپﷺکی بعض صفتیں وہی ہیں جو قرآن میں بیان کی گئی ہیں، اے نبی! ہم نے تم کو گواہ بنا کر اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا اور ان پڑھ لوگوں کا بچاؤ کرنے والا بنا کر بھیجا ہے، آپﷺ ہمارے بندے اور رسول ہو، آپﷺ کا نام ہم نے متوکل رکھا ہے ،آپﷺ نہ تو بدخواہ ہو اور نہ سنگ دل اور نہ بازار میں شور مچانے والے اور برائی کا بدلہ، برائی سے نہیں دیتے بلکہ معاف کر دیتے اور بخش دیتے ہیں۔ قلبِ مبارک کا نیند میں بھی بیدار رہنا رسول اکرمﷺ کی نیند بھی بے مثال تھی، آپﷺ جب سوتے تھے ،تو عام انسانوں کی طرح آپﷺ کا معاملہ نہیں ہوتا تھا کہ حالت ِ نیند میں دل بھی سو جائے یعنی یادِ خداوندی سے غافل ہو جائے۔حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں:میں نے عرض کیا: اے اﷲ کے رسولﷺ! آپ وتر پڑھنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لیے سو جاتے ہیں؟آپﷺ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں ،میرا دل نہیں سوتا۔ آپﷺ کی امت کا سابقہ کتب میں تذکرہ رسولِ کریمﷺ کی ایک امتیازی خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ ﷺکی امت کو اﷲ تعالیٰ نے بہترین امت بنایا ہے ،جیسے آپ ﷺکی شان بلند ہے ،ویسے ہی آپ کی نسبت و برکت سے آپﷺ کی امت کی شان بھی بلند ہے اور سابقہ آسمانی کتابوں میں ان کی خوبیوں کے ساتھ ان کا تذکرہ موجود ہے۔ قرآن میں ہے: (ترجمہ) ’’حضرت محمدﷺ اﷲ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے بارے میں تو سخت ہیں اور آپس میں رحم دل (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں ،ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں‘‘۔ تفسیر ابن کثیر میں اس آیت کی تشریح و تفسیر میں درج ہے: ’’ حضرت عثمانؓکا فرمان ہے کہ جو شخص اپنے اندرونی پوشیدہ حالات کی اصلاح کرے اور بھلائیاں اگرچہ پوشیدگی سے کرے، اﷲ اس کے چہرے کی سلوٹوں پر اور اس کی زبان کے کناروں پر ان نیکیوں کو ظاہر کر دیتا ہے۔ الغرض دل کا آئینہ چہرہ ہے ،جو اس میں وتا ہے اس کا اثر چہرہ پر ہوتا ہے۔ (سیرت کی انعام یافتہ کتاب ’’مجھے حضورﷺ سے محبت ہے ‘‘سے مقتبس) ٭…٭…٭








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: سابقہ آسمانی کتب میں آپﷺ کا تذکرہ

      Umda share


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •