SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قرانِ حکیم سے سائنسی فارمولوں کی تلاش

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قرانِ حکیم سے سائنسی فارمولوں کی تلاش



      میں ان مسلمان علماء سے اتفاق نہیں کرتا، جو قرآن پاک کی آیات میں سے سائنسی فارمولے تلاش کرتے پھرتے ہیں، قرآن پاک اور دوسری الہامی کتابیں، سیاسی اور فوجی نظاموں کی ہیئت ترکیبی بتانے یا ایٹم بم کا نسخہ سمجھانے کی بجائے، انسانوں کو اخلاقی لحاظ سے ایک بہتر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔ اعلیٰ قدروں کا شعور پھیلاتی ہیں، اور حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیتی ہیں۔ قرآن کی ایک ادنیٰ خصوصیت یہ ہے کہ زندگی کے مسائل کی طر ف اس کا رویہ فطرتِ انسانی، اور حقائق سے قریب تر ہے، اور جدید زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ قرآن اپنے قارئین کو کائنات کے اسرار و رموز پر سوچنے اور وہ بھی سائنٹیفک انداز میں غور و تدبر کی دعوت دیتا ہے۔ مطالعۂ قران کے دوران ایسے کئی اشاروں کی طرف خاص طور پر توجہ مبذول ہو جاتی ہے جو کسی نہ کسی سائنسی انکشاف کی تائید کرتے معلوم ہوتے ہیں۔ مثلاً گذشتہ چند سال سے مغرب کے سائنس دان اس نتیجہ پر پہنچ چکے ہیں کہ اس کائنات میں ہر چیز اپنا ایک عکس رکھتی ہے۔ لیکن ہماری آنکھوں کی ساخت ایسی ہے کہ اس کی ظاہری بینی کی قوت اس عکس کو دیکھ نہیں سکتی، تا ہم یہ عکس اس کائنات میں موجود ہوتا ہے، یوں کہا جا سکتا ہے کہ انسانی آنکھ کو نظر آنے والی پوری دنیا کا ایک عکس موجود ہے۔ پرانے فلسفیوں کا بھی خیال تھا کہ اس مادی دنیا کے علاوہ تصورات کی غیر مرئی دنیا بھی پائی جاتی ہے جس کا پر تو انسان کی سیرت و کردار اور فکر و شعور پر پڑتا رہتا ہے۔ دنیا کے تمام بڑے بڑے مسلمہ مذاہب حیات بعد المموت کے قائل ہیں۔ اور اب سائنس دانوں نے ایسے کیمرے بھی ایجا دکر لئے ہیں جو کسی چیز یا جسم سے خارج ہونے والی لہروں کی مدد سے اس چیز یا جسم کی خاص کیفیت کو تصور میں ڈھال سکتے ہیں۔ گویا مختلف مذاہب اور خصوصاً قرآن کا یہ کہنا کہ انسان کے اقوال و اعمال کا ریکارڈ اللہ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس دنیا کے علاوہ ایک اور دنیا بھی موجود ہے جو ظاہری آنکھ کو نظر نہیں آتی۔ لیکن قرآن کی بعض آیات اور ایک خاص وقت میں کسی سائنسی انکشاف کے مفہوم میں معناً یا مجازاً مماثلت کی وجہ سے قرآن کو سائنسی کتاب ثابت کرنے پر کمر نہیں باندھ لینی چاہئے۔ کیونکہ نئے نئے سائنسی انکشافات کا سلسلہ جاری رہے گا آج کے سائنسی اصول نا مکمل اور ناقص ثابت ہوتے رہیں گے اور ان انکشافات کا قرآن یا کسی دوسری الہامی کتاب کی آیات پر منطبق کرنے کا شغل ان کتابوں میں پوشیدہ پیغام کی دسعتوں کو محدود کر دینے کے مترادف ہو گا۔ سمجھنے اور غور کرنے والی بات ایک ہی ہے کہ قرآن شعورو آگہی کے سفرِ مسلسل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔ (حریت فکر کے مجاہد از پروفیسر وارث میر) ٭٭٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (09-30-2016)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: قرانِ حکیم سے سائنسی فارمولوں کی تلاش

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: قرانِ حکیم سے سائنسی فارمولوں کی تلاش

      jazak allah

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •