SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل



      حسان عارف
      بیالیس برس پہلے کی بات ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے ایک گائوں رحمان آباد میں ایک ستر سالہ بوڑھا شخص دن بھر مچھروں اور مکھیوں کی یلغار میں کھیتی باڑی کے کاموں میں مصروف رہتا تھا۔ کام سے فراغت کے بعد وہ سستا نے کے لئے شیشم کے درخت تلے آجاتا اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پسینے میں شرابور ہو جاتا تھا۔ آنکھوں کے آپریشن نے اس کی بصارت کو کمزور کر دیا تھا مگر وہ شام کے دھند لکے میں لالٹین کی روشنی میں بیٹھ کر رات گئے آئندہ نسلوں کے لئے قرآن مجید کی ایک ایک آیت بلکہ ایک ایک نقطے پر اپنے عمر بھر کے فکر و تدبر کے نچوڑ کو صفحۂ قرطاس پر منتقل کرنے میں مگن رہتا تھا۔ اسے نہ ہی دنیا کی ستائش کی تمنا تھی اور نہ ہی وہ کسی دنیاوی منصب کا طلبگار تھا۔ یہ نامور مفکرِ اسلام مولانا امین احسن اصلاحی رحمتہ اللہ علیہ تھے جو قرآن کی شہرہ آفاق تفسیر تدبرِ قرآن لکھنے میں مشغو ل رہتے تھے۔ تفسیر تدبرِ قرآن علم قرآن کا مخزن اور انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اس میں مولانا اصلاحیؒ کی تحقیق کا رنگ، اسلوب نگارش اور طرز استدلال ہر چیز ایسی ہے جو ان کے اس کارنامے کو منفرد بنا دیتی ہے جس کا ثبوت اس تفسیر کا ایک ایک صفحہ پیش کرتا ہے۔ اس تفسیر میں کسی سائنٹیفک اور علمی انداز سے قرآن مجید کی ہر سورہ اور ہر سورہ کی ایک ایک آیت کو معانی کے لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ نگینوں کی مانند مربوط دکھایا گیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن مجید کا اصل حسن کلام اس کے اندر پائے جانے والے نظم میں پوشیدہ ہے اور یہ کہ ہر آیت کے اصل معانی اس وقت آشکار ہوتے ہیں جب انہیں ان کے نظم کلام کو سمجھ کر پڑھا جائے۔ مولاناؒ نے کوشش کی کہ قرآن کا اصل مفہوم پیش کیا جائے، اس لئے آپ نے فقہی مسالک اور ان کی موشگافیو ں کو تفسیر میں جگہ نہ دی۔ آپ سادہ سی تفسیر اختیار کرتے اور الفاظ سے لے کر جملوں، آیات کے مجموعوں اور پوری سورہ کی تشریح اس طرح کرتے جیسے کوئی گائیڈ کس نووارد کی انگلی پکڑ کر اسے منزل تک پہنچا دے۔ تدبر قرآن میں ہر جگہ ایک ہی تاویل کو اختیار کیا گیا ہے اور کثرت تا ویل کے طریق سے گریز کیا گیا ہے۔ قرآنیات پر تحقیق کرنے والا کوئی سکالر تدبر قرآن سے صرف نظر کر کے تفسیر کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ جو شخص اردو ادب کا اعلیٰ پائے کا ذوق رکھتا ہو، وہ اس کی چاشنی سے لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مولانا اصلاحیؒ قرآن کی طرح حدیث کے بھی مستند عالم تھے مگر قرآن مجید کی اس خدمت کے آگے ان کی دوسری علمی خدمات ماند پڑ گئی ہیں، اگرچہ وہ بھی نہایت وقیع اور اپنی جگہ منفرد ہیں انہی میں ان کی خدمت حدیث کو شمار کیا جا سکتا ہے جس سے لوگ عام طور پر آگاہ نہیں۔ 1980ء کی دہائی میں آپ کی عمر اسی برس سے تجاوز کر چکی تھی تو انہوں نے حدیث پر لیکچر دینے کا سلسلہ شروع کیا۔ ادارہ تدبر قرآن و حدیث کے رفقانے ان دروس کو مرتب کیا اور تدبر حدیث کے نام سے شائع کیا۔ تدبر حدیث علمی نکات سے بھری پڑی ہے۔ مولانا اصلاحیؒ نے قرآنیات، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، فلسفہ و کلام، تعلیم و تزکیہ اور سیاسیات غرض ہر موضوع پر لکھا ہے اور جو کچھ لکھا ہے وہ قرآن کو اساس بنا کر لکھا ہے۔ ان کی تصانیف کی تعداد بائیس ہے۔ ان کی تمام کتابیں خیال آفرین اور خیال افروز ہیں جو نئی نسل کے دل و دماغ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں۔ تزکیۂ نفس، فلسفے کے بنیادی مسائل اور دعوت دین اور اس کا طریقہ کاران کی شاہکار کتابیں ہیں جو ان کے قرآن مجید کے گہرے مطالعہ کی غمازی کرتی ہیں۔ ان کی کتابوں کے مطالعہ سے قرآن فہمی اور حکمت قرآن کی راہیں کھلتی ہیں اور مولانا کی فقہی بصیرت اور اجتہادی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے۔ مولانا اصلاحیؒ کا اسلوب تحریر اور فکر اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے عصر حاضر کے عقلیت پسند اور جدت طلب حلقوں میں اپنا لوہا منوارہا ہے۔ ہندو پاک کے دینی اور علمی حلقوں میں فکرِ اصلاحی کو خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جس کا اندازہ اندرون ملک اور بیرون ملک پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم اے کے لئے لکھے گئے مقالوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ مولانا اصلاحیؒ سترہ سال تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے۔ آپ کا علمی مقام و مرتبہ ایسا تھا کہ انہیں مولانا مودودیؒ کے نائب کی حیثیت حاصل تھی۔ آپ کو مولانا مودودیؒ کی اس حکمتِ عملی سے روز اوّل سے اختلاف تھا کہ جماعت کو اتنخابی سیاست میں کود پڑنا چاہیے۔ مولانا سمجھتے تھے کہ انبیاء کے طریقہ پر اقامت دین کی بساط اب لپیٹ دی گئی ہے۔ آپ اسلامی انقلاب کے لئے انتخابی سیاست کو ایک سعی لا حاصل سمجھتے تھے آپ کا خیال تھا کہ سیاست دان کبھی اسلام نافذ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کامقصد ہر جائز و نا جائز طریقے سے اقتدار کا حصول ہوتا ہے۔ مولاناؒ کے نزدیک حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے معاشرے کو تیار کرنے میں بڑا وقت اور محنت درکار ہے۔ ان ہی اختلافات کی بنا پر آپ 1958ء میں جماعت سے علیحدہ ہو گے۔ یہ جماعت کی محرومی تھی یا مسلمانوں کی خوشی بختی کہ آپ نے جماعت سے علیحدہ ہونے کے بعد شہرہ آفاق تفسیر تدبرِ قرآن تصنیف کی۔ اس زمانے میں مولانا اصلاحی کا کردار اور مولانا مودودی سے ان کے اختلافات (جن کا یہاں ذکر کرنا غیر ضروری ہے ) کے خطوط، زاویے اور گوشے اب تاریخ کا حصہ ہیںاور اسلامی تحریکوں کے عروج و زوال کے تناظر میںآنے والے عہد کا مورخ ان دونوں بزرگوں کے کردار کا محاکمہ کرے گا اور صواب و ناصواب کا فیصلہ کرے گا۔ مولاناؒ آج ہمارے درمیان جسمانی لحاظ سے موجود نہیں ہیں مگر وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ آپ کی خوشبو پھیلتی چلی جائے گی۔ آپ کے پیچھے اندھیرا نہیں بلکہ روشنی ہے۔ مایوسی نہیں بلکہ اُمید ہے۔ ان کے مشن کے سپاہی ان کی فکر کو بلند رکھیں گے؎ عہد کے مفسر تھے امین احسن اصلاحی کیا ہی مدبر تھے امین احسن اصلاحی منفرد قسم کی ہے ان کی شرح قرآنی دین کے معلم تھے امین احسن صلاحی





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (12-16-2015)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل

      boht khoob sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (12-16-2015)

    5. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل




    6. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل

      Nice Sharing


    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک منفرد مفسر قرآن مولانا امین احسن اصل






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •