SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: انار اور پکوان!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      انار اور پکوان!



      صائمہ حسین
      اوپر سے انوکھا نظر آنے والا، اندر سے رس بھرے سرخ دانے سے بھرپور جو مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں جبکہ پتلی سفید جھلی مختلف خانوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ کھٹے میٹھے اناروں میں عمدگی اور شان و شوکت دونوں پائے جاتے ہیں۔انار کو کھانا اتنا آسان بھی نہیں، مگر یہ مزیدار اور غذائیت بخش دونوں خوبیاں رکھتا ہے۔ اس جنتی پھل سے لطف اندوز ہونے کے متعدد طریقے ہیں جو کہ مشرق وسطیٰ خاص طور پر فلسطین، لبنان، شام، ایران، ترکی اور افغانستان سے تعلق رکھتا ہے۔ فارسی پکوانوں کو انار کے استعمال کے حوالے سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ آش انار ایسا شوخ رنگ سوپ ہے جو انار کے جوس، دالوں، کوفتوں، پودینے اور متعدد مصالحہ جات کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ انار کے رس اور پسے ہوئے اخروٹ کو چکن کے ساتھ شامل کرکے زبان سنسنا دینے والا شوربہ کھورشیٹ فیسینجان تیار کیا جاتا ہے۔ انار دانہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی بطور مصالحے کے عام استعمال ہوتا ہے۔فلسطین میں پھل کے طور پر اس سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ انار کے بیجوں کو سلاد اور میٹھے کی سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ترکی میں انار کی چٹنی سلاد ڈریسنگ اور گوشت کو مصالحہ لگانے کا کام کرتی ہے۔انار کا شربت محمارا بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جس میں بھونی ہوئی سرخ مرچ، اخروٹ اور لہسن کے پیسٹ کو بھی شامل کیا جاتا ہے، یہ ترکی اور شام دونوں ممالک میں کافی مقبول پکوان ہے۔ کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ ذیل میں اس پھل سے لطف اندوز ہونے کے چند طریقے درج کیے جارہے ہیں: انار کا سالسہ اجزاء:ڈھائی کپ انار کے دانے،سوا کپ چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے کھیرے،ایک سے تین میکسیکن ہری مرچ جلاپینوز جس کے بیج نکال کر اسے کاٹ لیں،چوتھائی سے ایک تہائی کپ کٹا ہوا دھنیا،ایک کپ باریک کٹی ہوئی سرخ پیاز،آدھا لیموں نچوڑ کر حاصل کیا گیا رس۔ ترکیب:تمام اجزاء کو ایک برتن میں ڈال دیں۔ آغاز میں صرف ایک میکسیکن ہری مرچ ڈالیں، پھر چمچ سے سب کو آپس میں ملا لیں۔ اگر خواہش ہو تو مزید مرچ شامل کردیں۔ انار سلاد اجزاء:چار کپ دانے،چار ناشپاتیاں کٹی ہوئیں،تین سیب کٹے ہوئے،چٹکی بھر نمک،دو لیموں (آدھا کپ رس)ڈیڑھ چمچ شہد۔ایک چمچ براؤن شوگر،آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ،چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی،پودینے کے دس پتے، کٹے ہوئے۔ ترکیب:انار کے دانوں کو ایک بڑے ڈونگے میں رکھ دیں۔ ان میں ناشپاتیوں اور سیب کو شامل کرکے ایک دوسرے سے مکس کردیں۔ اب اوپر سے اخروٹ اور نمک کو چھڑکیں۔اس کی سجاوٹ کے لیے لیموں کے عرق، شہد، براؤن شوگر، سیب کے سرکے، دار چینی اور پودینے کو اس تک ایک دوسرے میں مکس کریں جب تک وہ ہموار نہ ہوجائیں۔ اس کو سلاد کے اوپر ڈال دیں اور مکس کرلیں۔اس کے بعد فریج میں اس وقت رکھیں جب تک وہ پیش کرنے کے لیے تیار نہ ہوجائے۔ اگر سیب بھورے ہونے لگے تو ان پر لیموں کا تھوڑا سا عرق مزید ڈال دیں۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: انار اور پکوان!

      boht shukrya thanks for sharing

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: انار اور پکوان!

      Great


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: انار اور پکوان!

      رائے کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #5
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: انار اور پکوان!

      Welcome


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •