سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے اب لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔چار ماہ پہلے فیس بک نے اس فیچر کو صرف معروف شخصیات کے لیے متعارف کرایا تھا تاہم اب تمام صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔فیس بک نے اس کے لیے صارفین کی محدود تعداد میں اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔فیس بک کے صارفین ری ڈیزائن اسٹیٹس مینو میں لائیو ویڈیو کا آپشن منتخب کرسکیں گے اور کچھ وقت کے بعد اسے دنیا بھر کے تمام صارفین کو پیش کردیا جائے گا۔اس طرح کی دیگر اپلیکشنز کے برعکس فیس بک کی ویڈیو آپ کی ٹائم لائن پر اس وقت تک محفوظ رہیں گی جب تک انہیں ڈیلیٹ نہیں کردیا جاتا۔یہ اقدام فیس بک کی جانب سے ویڈیو کو ترجیح دینے کی سوچ کا اظہار کرتا ہے اور اس طرح وہ رئیل ٹائم مواد کو صارفین تک پہنچانا چاہتا ہے۔فیس بک کے مطابق اس فیچر میں صارفین معروف شخصیات سے کچھ مختلف چاہتے ہیں اور اس کے لیے ذریعے وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو اپنی زندگیوں کے خاص لمحات میں مدعو کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق پولگ اس سے فیس بک پر اپنے بچے کی سالگرہ کی تقریب نشر کرسکیں گے یا کسی پہاڑی پر ہونے والی کانفرنس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out



فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ

Reply With Quote






Bookmarks