SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 11

    Thread: Dua For Nimra

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      lamp Dua For Nimra

      Assalam o Alaikum friends.
      ham sab ki bohot pyari friend..
      aur is forum ki ronaq.

      unko migrane ki bohot problem hai..
      aur aksar forum par nimra is problem ka zikar karti hain
      meri aap sab se request hai ke..khas tor pe nimra ke liye dua kar dain

      Allah pak @Nimra Rashid ko is bimari aur agar koi aur bhi sehat ka issue hai toh un tamaam bimaariyoun se shifa ata farma

      Allah pak Nimra ko sehat, tandursuti aur lambi zindagi se nawaaz.

      aameen..

      kindly zaroor dua kar dain..







    2. #2
      Zindagi www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Rana Taimoor Ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      1,418
      Threads
      273
      Thanks
      358
      Thanked 643 Times in 324 Posts
      Mentioned
      172 Post(s)
      Tagged
      2697 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Dua For Nimra

      Allah pak @Nimra jo sehat aur tandrusti aata farmaye ameen


    3. The Following User Says Thank You to Rana Taimoor Ali For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    4. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Dua For Nimra

      ALLAHumma Ameen
      must consult some physician if prolonged


    5. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Dua For Nimra

      دعائے صحت کی درخواست پڑھی تو نمو کی بیماری کے بارے میں علم ہوا۔
      اللہ رب العزت ان کوصحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔
      آمین یا رب العالمین
      میں نے ایک آزاد نظم یعنی دعا پڑھی تھی اسکو نمو کے لیئے یہاں پیسٹ کر رہا ہوں ۔
      ۔

      “ بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت “
      (صحیفہ سجادیہ کی ایک دعاسے ماخوز)

      اے میرے معبود
      میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
      اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
      تو
      جو سب جہانوں کا مالک ہے
      سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
      اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
      اے میرے معبود!
      تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
      تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
      اور
      تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
      تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری
      اے میرے معبود
      نہیں جانتی
      تیری شکر گزاری کیسے ہو
      کس وقت ہو
      بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
      اے میرے معبود
      نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
      آیا اس وقت کی جب میں خوش و خوشحال تھی
      اے میرے معبود
      میں ممنون احسان ہوں اس وقت کی
      جب میرے پاس صحت و تندرستی تھی
      اور توں نے میرے معبود
      سب سے اچھا اور پاکیزہ رزق میرے لئے اتارا تھا
      میری زندگی کو خوبصورت و خوشگوار بنایا تھا
      اپنے بیکراں فضل اور احسان سے اسے سجایا تھا
      پھر توں نے ہی مجھے
      توفیق عطا کی تھی اور سجدہ کرنا سکھایا تھا
      اپنی اطاعت کے سکھ سے مالا مال فرمایا تھا
      اے میرے معبود
      نہیں جانتی
      تیری شکر گزاری کیسے ہو
      کس وقت ہو
      بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
      بس میرے معبود
      نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
      آیا اس وقت جب مجھ میں روگ و بیماری تھی
      اور
      تیری اس عطا میں بھی ایک سرشاری تھی
      توں نے بیمار کر کے مجھ کو ہلکا کر دیا تھا
      مجھ گنہگار کو برائیوں سے دور کر دیا تھا
      اپنی قربت کی نعمتوں سے مالامال کر دیا تھا
      اے میرے معبود
      مجھے معاف فرما دے ۔۔ مجھے معاف کر دے
      کر دے معاف مجھے سب کوتاہیاں میری
      اے میرے معبود
      مجھے ان تمام گناہوں سے ہلکا کر دے
      جو میری پیٹھ کو گراں بار بنائے ہوئے ہیں
      مجھے ان سب برائیوں سے پاک کر دے
      جن میں دن رات میں ڈوبی ہوئی ہوں
      اے میرے معبود
      مجھے اب جگا دے خواب غفلت سے
      مجھےخبردار کردے اور میری توبہ قبول کر
      تجھے واسطہ ہے تیری اپنی ہی کبریائی کا
      اے میرے معبود
      مجھے اپنے شکر گزار اطاعت شعاروں میں رکھنا
      جنہوں نے صحت اور بیماری میں تجھےیاد رکھا
      بس ان جیسا رکھنا یعنی احسانمندوں میں رکھنا
      اے میرے معبود
      مجھے کرام الکاتبین کا ممنون احسان رکھنا
      جو میرے سارے پاکیزہ اعمال لکھتے رہے ہیں
      میری وہ نیکیاں
      جو مجھ سے صحت و بیماری میں ہوئی درج کرتے رہے
      اور
      وہ نیکیاں بھی
      جو میں نے تصور تک نہ کی وہ بھی تحریر کرتے رہے
      اور
      وہ سب نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
      جو نہ زبان تک آئی تھی نہ دل میں ابھی اجاگر ہوئی تھی
      میرے معبود
      معززکرام الکاتبین
      میری وہ ساری نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
      جن کے لئے میں نے کبھی تکلیف نہیں اٹھائی تھی
      وہ سب کیا تھا میرے معبود
      یہ سب کیا ہے میرے معبود
      مجھ گنہگار سے تیری اتنی محبت
      تیرے فضل اور احسان کے سوا کیا ہے
      اے میرے معبود
      رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر
      اور مجھے
      انہی کے صدقے
      انہی جیسا شوق بندگی عطا کر دے
      میرے لئے جو کچھ بھی توں نے پسند فرمایا
      وہی میری نظروں کا مقدر کر دے
      اے میرے معبود
      اس وقت جو مصبیت مجھ پر پڑی ہے
      اسے سہل و آسان کر دے
      اے میرے معبود
      مجھے میرے گزشتہ گناہوں سے پاک کر دے
      مجھے توں بس ہر حال میں معاف کر دے
      اے میرے معبود
      مجھے صحت کے خوشگوار لمحات عطا کر
      مجھے اس روگ و بیماری سے نجات عطا کر
      مجھ پر اپنی خاص توجہ رکھ اور اپنا کرم کر
      اے میرے معبود
      میری بخشش کا سامان کر دے
      اور مجھے توبہ کی طرف موڑ دے
      اے میرے معبود
      مجھے بے چینی و بیقراری میں چین عطا کر
      شدت و سختی کو دور فرمااور منزل عطا کر
      مجھے خوشحالی میں وسعت دل عطا کر
      اے میرے معبود
      بےشک ساری تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں
      صرف توں بے استحقاق احسان کرنے والا ہے
      گراں قدر بے شمار نعمتیں بخشے والا ہے
      لاریب ۔۔ لاریب ۔۔لاریب
      میرا معبود ہی اصل بخشش و اکرم کا مالک ہے
      میرا معبود ہی عظمت و بزرگی کا سرمایہ دار ہے

      (ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی )
      آمین یا رب العالمین
      @Nimra Rashid , @CaLmInG MeLoDy , @Arosa Hya





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    7. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Admin (11-25-2015),Arosa Hya (11-25-2015),CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Dua For Nimra



      اے میرے رب
      اے میرے مالک و خالق
      اے رحمت کرنے والے
      بس تو ھی بخشنے والا اور معاف کرنے والا بے نیاز رب ہے، لہذا تو میرے غیر کو عذاب دے گا مگر میرے لئے تیرے علاوہ کوئی بخشنے والا نہیں ملتا جبکہ تومجھے عذاب دینے سے بے نیاز ہے اور میں تیری رحمت کی محتاج ہوں،
      پس اس وجہ سے کہ میں تیری بارگاہ میں نیاز مند ہوں اور تو مجھ سے بے نیاز، اور تو مجھ پر مکمل طور پر تسلط اور قدرت رکھتا ہے، لہذا میری اس دعا کو ایسی دعا قرار دے جو تیری بارگاہ میں قابل قبول ہو اور میرے لئے ایسی جگہ قرار دے جو تیری رحمت کے اترنے کی جگہ سے متصل ہو، اور میری اس حاجت کو ایسی حاجت قرار دے جو کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو۔
      اور وہ کام جن کے سخت ہونے کے متعلق میں پریشان ہوں ان کوآسان فرما اور وہ کام جن کے انجام دینے سے عاجز ہوں مجھے طاقت و قوت سے نواز اور تیرے بندوں میں سے جو بھی میرے بارے برے ارادے رکھتا ہے اس کو مغلوب کر، اے بہترین رحمت کرنے والے میری دعا کو قبول فرما۔
      اور ہر وہ چیز جس کے سخت ہونے کے متعلق پریشان ہوں آسان فرما، اور جن چیزوں کے بارے میں غمگین ہوں اس کی پریشانی مجھ سے دور فرما اور جن کاموں میں تنگدست ہوں وسعت عطا فرما، اے جہانوں کے پروردگار میری دعا قبول فرما۔
      اے اللہ: خودپسندی، ریا کاری، تکبر، بغاوت، حسد، کمزروی، شک، سستی، ضرر اور مختلف قسم کی بیماریوں سے جیسے مکر و حیلہ اور دھوکہ، فریب کاری اور دنگا فساد کو میری سماعت و بصارت اور تمام اعضاء و جوارح سے دور رکھ اور ہر وہ چیز جس کو تو دوست رکھتا ہے اور پسند کرتا ہے مجھے اس کی طرف راہنمائی فرما۔ اے بہترین رحم کرنے والے۔
      پروردگارا: محمد و آل محمد پر درود بھیج اور میرے گناہ بخش دے، اور میرے عیوب پر پردہ ڈال دے اور میرے خوف کو امن و سلامتی میں بدل دے، میرے گناہوں کو معاف فرما اور میرے فقر کو غنا میں بدل دے اور میری حاجتوں کو پورا فرما، اور میری لغزشوں سے درگذر فرما اور میرے بکھرے ہوئے امور کو یکجا فرمایا اور ہر وہ چیز کہ جس کے میں درپے ہوں مجھے عطا فرما۔ مزید برآں ہر وہ چیز جو مجھ سے مخفی و آشکار ہے اور وہ امور جن میں تیری بارگاہ سے خوف زدہ ہوں کفایت فرمایا ان سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
      شا ھین رضوی




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    10. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Dua For Nimra


      • تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جو صاحب ملک و ملکوت، عظمت، قدرت، عزت و کبریائی کمال و جلال، بزرگی و جمال، عزت و قدرت، قوت و طاقت، احسان و غلبہ، فضل و نعمت، عدل و حق، پیدا کرنے والا‘ مرتبہ، بلندی و عزت، فضیلت و حکمت، بے نیازی و وسعت، وسعت و اختیار، حلم و علم ہے، روشن دلیل والا، وسیع نعمتوں والا، خوبصورت توصیف والا، گرامی قدر نعمتوں والا، دنیا و آخرت اور جنت و جہنم اور جو کچھ ان میں ہے سب کا مالک ہے، بابرکت عظمت والا ہے۔
        تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جو رازوں کو جاننے والا، اور دلوں کے بھیدوں سے آگاہ ہے، پس اس سے راہ فرار ممکن نہیں، تمام تعریفں اس ذات کے لئے ہیں جسے اپنی بادشاہی میں تکبر سزاوار ہے۔ جو اپنی جگہ میں محکم، اپنی بادشاہت میں مختار کل ہے، سزا وجزا کرنے میں قوی، جو عرش سے بھی بلند تر ہے، اور لوگوں کے اعمال سے آگاہ ہے، اور جو چاہے اس کے کرنے پر قادر ہے۔
        تمام تعریفیں اس ذات کے لئے ہیں جس کی قدرت سے آسمان محکم انداز میں کھڑے ہیں اور زمین گہوارہ کی طرح اپنی جگہ پر ثابت ہے، اور پہاڑ جو زمین کے ثبات کا باعث ہیں محکم کھڑے ہیں اور وہ جس نے بارش برسانے والی ہواؤں کو جاری کیا اور بادلوں کو آسمانوں میں متحرک رکھا، اور دریاؤں کو اپنی حدود میں رکھا، اور وہ ذات کہ دل اس کے خوف سے لرز جاتے ہیں، اور جس کی ربوبیت کے سامنے خیالی خداؤں کی بنیادیں منہدم ہوجاتی ہیں، پاک ہے وہ ذات جو بارش کے قطروں اور درختوں کے پتوں کو بھی شمار میں رکھتا ہے اور حشر کیلئے مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔
        پاک ہے وہ ذات جو صاحب جلال و کرم ہے۔
        بارالھا: جب غریب اور فقیر تجھ سے پناہ مانگتا ہے اور مدد کا طلبگار ہوتا ہے اس کے ساتھ کیا کرے گا؟ اور جو تری چوکھٹ پر آئے اور تیری خوشنودی کا طلبگار ہو اس کے ساتھ کیا کرے گا؟ اور اگر کوئی تیرے حضور میں اپنی پیشانی زمین پر رکھ کر تجھ سے کسی چیز کے متعلق شکایت کرے تو اس کو کیا جواب دے گا؟
        پروردگارا: دعاؤں سے میرا حصہ محرومی و ناامیدی کی صورت میں نہ دے، اور اپنی بارگاہ سے لگی امیدوں میں سے میرا حصہ نا امیدی کی صورت میں نہ دے۔
        اے وہ ذات جو ہمیشہ تھی اور رہے گی، اور جوبندوں کے اعمال سے باخبر ہے، اے وہ ذات جو دنیا کے ایام کوگذارنے والا، اور مہینوں کو تبدیل کرنے والا، اور سالوں کو گردش میں رکھنے والا ہے، تو ہمیشہ ہے اور گردش ایام تجھ میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔
        اے وہ ذات جس کے لئے ہر دن نیا ہے اور ہر ضعیف، قوی اور مضبوط شخص کے لئے آپ کی بارگاہ سے روزی میسر ہے جو اپنی مخلوقات کے درمیان رزق تقسیم کرتا ہے اور اپنی مخلوقات کو عدالت پر قائم کرتا ہے۔
        پروردگارا: جب لوگوں کے درمیان رہنا مشکل ہوجائے تو اس مشکل گھڑی میں تمہاری بارگاہ میں پناہ لیتی ہوں۔
        پروردگارا: جب گناہگاروں کے لئے قیامت کا دن طولانی ہوگا تو اس دن کوہمارے لئے مختصر کرکے دو نمازوں کے درمیان فاصلے کے برابر قرار دینا۔
        بارالھا: جب قیامت کے دن سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکے گا اور لوگوں کے قریب تر ہوتا چلا جائے گا یہاں تک کہ اس کے اور لوگوں کے درمیان فاصلہ ایک میل کے برابر رہ جائے، اور اس دن دس سال کی گرمی کے برابر اس کی گرمی میں اضافہ ہوجائے گا تو اس وقت اپنی رحمت کے بادل میں جگہ عطا فرمانا اور جب لوگ حساب و کتاب کے لئے بلائے جائیں تو ہمارے لئے منبر اور کرسی سمجھنے کیلئے مقرر فرما، اے عالمین کے پروردگار ہماری دعا قبول فرما۔
        اے میرے رب: اس حمد وثنا کے طفیل ہم سے درگذر فرما، اور اپنی مغفرت کو میرے شامل حال فرما، اور میرے دین میں سلامتی بدن میں عافیت عطا فرما۔ دولت سے مالا مال فرما۔
        پروردگارا: میں تیری بارگاہ میں امید واثق رکھتی ہوں کہ میری حاجتوں کو ضرور پورا کرتا ہے اور کرے گا اور میں تمہیں پکارتی ہوں اور جبکہ جانتی ہوں کہ تو میری پکار سنتا ہے، پس میری دعاؤں کو سننے کے بعد میری امیدوں کو ختم نہ کرنا اور میری کی ہوئی حمد و ثناء کو رد نہ کرنا، اور مجھے نا امید نہ لوٹانا میں تیری رضا و خوشنودی اور بخشش کی محتاج ہوں، اور میں تم سے سوال کرتی ہوں جبکہ تمہاری رحمت سے مایوس نہیں ہوں، اور تم ہی کو پکارتی ہوں جبکہ تیرے غضب سے خائف ہوں۔
        بارالھا: میری دعاؤں کو قبول فرما اور اپنی مغفرت سے مجھ پر احسان فرما، اور مجھے حالت ایمان میں موت دے اور مجھے صالحین سے ملحق فرما، اے میرے رب اپنے فضل و کرم سے مجھے محروم نہ فرمانا اور مجھے اپنی حالت زار پر نہ چھوڑنا اے مہربان۔
        بارالھا: فشار قبر اور دوستوں سے جدائی کے وقت اور اس تنہائی میں جب مجھے قبر میں اتاریں اور قیامت میں میری غربت پر اور میری نیاز مندی میں جب تمہاری بارگاہ میں حساب و کتاب کے لئے کھڑی ہوں تو رحم فرمانا۔
        اے میرے مالک: آگ سے تیری پناہ کی طلب گار ہوں مجھے پناہ دے۔
        پروردگارا: آگ سے نجات کی طلب گار ہوں مجھے نجات دے۔
        اے پروردگارا: آگ کے ڈر سے تیری طرف آئی ہوں مجھے جہنم کی آگ سے دور رکھ۔
        بارالھا: انتہائی محرومی کی حالت میں تیری رحمت کی طلب گار ہوں مجھے اپنی رحمت سے محروم نہ کرنا۔
        اے پروردگار: اے درگزر کرنے والے، اے عزت والے اور نعمتوں والے اور احسان کرنے والے۔
        پروردگار: میں نے اپنی دعاؤں کو طلب حاجات کے لئے ظاہر کردیا ہے پس مجھے مایوس نہ فرمانا۔
        اے میرے مولا: اے نیکی کرنے والے، اور رحم کرنے والے آہ و زاری کرنے والوں میں سے میری دعاؤں کو قبول فرما اور فریاد کرنے والی عورتوں میں سے میرے اشکوں کو اپنی رحمت سے نواز، اور جب اس دنیا سے جاؤں تو اپنی ملاقات اور دیدار کو میرے لئے آسان فرما، اور اے امیدوں کی آخری پناہ گاہ مردوں کے بیچ میرے عیبوں کو چھپانا اور جب قبر میں تنہا ہوں تو مجھے اپنے لطف و مہربانی سے نوازنا، یقینا تو میری امید ہے، اور میری حاجات کے ظاہر کرنے کی جگہ ہے، اور تو میری حاجات سے آگاہ ہے۔
        اے حاجتوں کو پورا کرنے والے میری حاجات کوپورا فرما، پس تمہاری طرف شکایت لے کر آئی ہوں کیونکہ تو مددگار اور امیدوں کا مرکز ہے، اور گناہوں سے فرار کرکے تیری پناہ گاہ میں آئی ہوں پس مجھے قبول فرما او رتیری عدالت کے ڈر سے اپنے گناہوں کی بخشش کی التجا کرتی ہوں میری مدد فرما، اور تیرے غضب سے ڈر کر تیری مغفرت کی جستجو میں ہوں مجھے پناہ دے اور تیرے عذاب کے ڈر سے تیری رحمتوں کی طلبگار ہوں مجھے نجات دے۔
        اور اسلام کے ذریعے سے تمہاری قربت کی طلبگار ہوں مجھے اپنے قریب فرما، اور قیامت کے دن کے خوف سے مجھے محفوظ فرما، اور اپنے عرش کے سائے میں مجھے جگہ عنایت فرما، اور مجھے اپنی رحمت سے شامل حال فرما، اور سلامتی کے ساتھ دنیا سے نجات دے، اور اندھیروں سے روشنی کی طرف نکلنے کی توفیق عطا فرما۔
        قیامت کے دن میرے چہرے کو روشنی عطا فرمانا اور آسان طریقہ سے میرا محاسبہ فرمانا اور مجھے اپنے عیبوں کے مقابلے میں شرمندہ نہ فرمانا، اور مصیبتوں کے مقابلے میں صبر کی دولت سے نوازنا، اور جس طرح حضرت یوسف سے بدی اور پستیوں کو دور کیا تھا مجھ سے بھی دور فرما، اور جس چیز کی طاقت نہیں رکھتی مجھ پر مسلط نہ فرمانا۔
        مجھے جنت کی طرف ہدایت فرما، اور معارت قرآن سے مجھے مستفید فرما، اور صحیح بات کے ساتھ مجھے ثابت قدم رکھ، اور شیطان مردود سے محفوظ فرما، پس مجھے اپنی قوت، قدرت اور جبروت سے جہنم سے محفوظ رکھ اور اپنے حلم اور علم اور رحمت واسع کے ذریعے سے جہنم سے نجات دے اور اپنی جنت الفردودس میں جگہ عطا فرما، اور مجھے اپنے دیدار کی زیارت نصیب فرما اور اپنے نبی حضرت محمد سے ملحق فرما، شیاطین اور ان کے دوست اور ہر شریر کے شر سے میری حفاظت فرما۔
        اے پروردگار: تمام وہ لوگ جو مجھ سے ہمیشہ کینہ رکھتے ہیں اور جو میرے کھلے دشمن ہیں تو ان کے دلیروں کو بزدل، ان کے لشکروں کو متفرق اور اسلحوں کو ناکارہ، اور ان کے حیوانوں کو کمزور اور ناتوان، اور انہیں سخت قسم کی ہواؤں اور طوفانوں سے دوچار فرما۔ یہاں تک کہ ان کو جہنم میں داخل کردے۔ ان کی پناہ گاہوں کو منہدم ، اور ہمیں ان کے تباہ کرنے پر توفیق عطا فرما اے عالمین کا رب قبول فرما۔
        اے خداوند متعال محمد و آل محمد پر ایسا درود بھیج، جس پر گذشتہ لوگ، صالحین کے ساتھ گواہ ہوں اور اسی طرح سید المرسلین ، خاتم النبیین اور امام المتقین اور رحمت العالمین بھی گواہ ہوں۔
        اے پروردگار: اے مقدس گھر خانہ کعبہ اور مقدس مہینے ذی الحجہ کے رب‘ شعر الحرام کے رب، رکن و مقام کے رب، حال و حرال کے رب، پیغمبر اسلام(ص) کی پاکیزہ روح پر ہماری جانب سے درود و سلام پہنچا۔
        اے اللہ کے رسول آپ پر سلام، اے خدا کی امانت آپ پر سلام، اے محمد بن عبداللہ آپ پر سلام، سلام ہو آپ پر اے اللہ کے رسول، سلام ہو آپ پر اے اللہ کے امین، آپ پر سلام اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں جیسے ان کا تعارف کرایا گیا ہے وہ ایسے ہی مومنین کے لئے مہربان اورباعث رحمت ہیں۔
        اے اللہ: پیغمبر اسلام(ص) کے لئے جو کچھ طلب کیا ہے اور جو کچھ ان کے لئے مانگا گیا ہے اور جو کچھ قیامت کے تک ان کے لئے مانگا جائے گا، ان سے بہتر ان کو عطا فرما، اے عالمین کے پروردگار ہماری دعاؤں کو قبول فرما۔آمین ثم آمین
        بار الہی تمام دعاوں کے وسلیے سے ھماری مشفق اور محترمہ نمرہ کی ھر مشکل کو آسان فرماء اور انکو شفاۓ کلی عطا فرماء آمین ثم آمین
        یہ دعا صفدر ہمدانی صاحب کے لیئے تھی میں نے اس میں کچھ تبدیلی کی ہے۔
        محمد حبیب صادق





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    11. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    12. #7
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: Dua For Nimra

      Dear Nimra Get Well Sooon


    13. The Following User Says Thank You to Admin For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-25-2015)

    14. #8
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Dua For Nimra

      JazakAllah..all






    15. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (11-26-2015)

    16. #9
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: Dua For Nimra

      behtreen


    17. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      intelligent086 (11-26-2015)

    18. #10
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: Dua For Nimra

      @CaLmInG MeLoDy @Rana Taimoor Ali @Arosa Hya @Admin @intelligent086

      JazakAllah bht bht
      Habib bhai aap ne to rula diya

      Shukriyaa kehny ko alfaaz nhi such mein


    19. The Following 3 Users Say Thank You to Miss You For This Useful Post:

      Admin (11-26-2015),CaLmInG MeLoDy (11-26-2015),Rana Taimoor Ali (11-26-2015)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •