Arosa Hya (11-25-2015),intelligent086 (11-27-2015)
بسْــــــــــــــــــمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرحیمصلوَﺍ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟْﺤَﺒِﻴْﺐ ﺻَﻠَّﻰ ﺍللهُ ﺗَﻌَﺎﻟٰﻰ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪ ﷺﺍﻟﺼﻠﻮﺓ ﻭﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﻚ ﻳﺎ سيدى ﻳﺎ ﺭﺳﻮﻝﺍﻟﻠﻪ ﷺوعلیٰ علیک واصحابک یا سیدی یا حبیب اللهﷺاے الله عزوجل ہم اپنے تمام گناہوں کا اقرار کرتے ہیں شرمندگی کے ساتھ سچے دل سے تمام گناہوں معافی کے طلب گار ہیں آمیناے اللہ ہماری خطاؤں کو درگذر فرما۔اے اللہ ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا فرما، ہمارے پوشیدہ اور کھلے گناہ، اگلے پچھلے گناہ معاف فرما، بے شک تیری معافی بہت بڑی ہے۔ آمیناے اللہ اپنی رحمت کے دامن میں چھپا لے۔اے اللہ ہمیں رات اور دن کے فتنوں سے بچا۔اے اللہ ہمیں جنوں اور انسانوں کے نفس و شیاطین کے فتنوں سے بچا۔اے اللہ زندگی اور موت کے فتنوں سے بچا۔اے اللہ ہماری آہ زاری سن لے۔اے اللہ ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کو صحت عطا فرما۔اے اللہ ہمیں جسمانی طاقت اور قوت عطا فرما.اے اللہ ہمیں ایمان اور علم کی دولت سے مالامال کر دے۔اے اللہ تمام بے نمازیوں کو نمازی بنا دے۔اے اللہ بے روزگار کو رزقِ حلال عطافرما۔اے اللہ گمراہوں کو راہ پر لے آ۔اے اللہ مفلس کو غنی کر دے۔اے اللہ مسلمانوں کو حلال روزی نصیب فرما۔اے اللہ بے اولادوں کو نیک صالح نرینہ زندگی والی اولاد عطاء فرما۔آمیناے اللہ جو اولاد سے گھبرا گئے ہیں انہیں معاف فرما دے۔اے اللہ بدکردار کے کردار کو درست فرما دے۔اے اللہ بد اخلاق کو مکرم الاخلاق فرما دے۔اے اللہ سلامتی والا دل، ذکر والی زبان اور رونے والی آنکھیں نصیب فرما دے۔اے اللہ ہمیں دین و دنیا کی عزت نصیب فرما۔اے اللہ ماں باپ کے نافرمانوں کو ان کا فرمابردار فرما دے۔اے اللہ بے چینوں کو چین عطا فرما، اجڑے ہوئے گھروں کو آباد کر دے اور جن گھروں میں نااتقافیہے انکو اتفاق کی دولت سے مالامال کر دے۔اے اللہ ہمارے بچوں کو پاک دامنیعطا فرما اور انہیں زندگی کا نیک ساتھی نصیب فرما۔آمینجن بهائی بہنوں کے رشتے نہیں ہو رہے اپنی رحمت سے باعزت اور احسن طریقہ سے اچهے رشتے عطا فرما. نکاح کی مبارک سعادت نصیب فرما آمیناے الله عزوجل ان ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما۔دعا منگنا بهی نہیں آتا تو بن منگے عطاء فرماتا ہے جو مانگا اور جو نہیں مانگ سکے اور سب کے حق میں بہتر ہے وہ بھی عطاء فرما اپنی رحمتوں سے نوازے دے آمیناے اللہ ہمارے ملک اور امت اسلامیہ پر اپنا کرم کر.آمین بجاہ النبی مصطفٰی ﷺ الصادق الامین آمین یا رب العالمین یا ارحم الرحمین آمـــــيـن
Arosa Hya (11-25-2015),intelligent086 (11-27-2015)
Aameen. JazakAllah..
ALLAHumma Ameen
Ahsan Al Jaza!!
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks