سامان
گوشت آدھ سیر گھی تین چھٹانک،پیاز آدھ پاؤ۔لہسن ایک پوتھی۔ادرک آدھی چھوٹی ڈلی۔دہی آدھ پاؤ۔دھنیہ آدھی چھٹانک۔مرچ آدھی چھٹانک لونگ،کالی مرچ،بڑی الائچی ہر ایک ایک تولہ۔نمک بقدر ضرورت۔
ترکیب
مصالحہ پیس کر رکھ لیں۔گھی کڑ کڑاکر اس میں پیاز کے کچھ لچھے سرخ کر کے نکال لیں اور مصالحہ پتیلی میں ڈال کر اسے خوب بھونیں۔پھر گوشت ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گلائیں اس کے بعد پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونیں اور دہی ملا دیں۔اس سے گریوی بن جائے گی اب گرم گرم مصالحہ ڈال کر دم پر لگادیں اور تھوڑی دیر بعد پتیلی چولہے پر سے اتار لیں۔



Similar Threads: