hmm ye hoi na bat..
گوگل میپس کا آف لائن سرچ اور نیوی گیشن کا فیچر متعاف کرا دیا گیا ہے۔مئی میں گوگل کی آئی او کانفرنس کے دوران آف لائن سرچ اور نیوی گیشن کے فیچر کو تقریب کا سب سے بڑا اعلان قرار دیا گیا تھا اور اب یہ صارفین تک پہنچنے لگا ہے۔گوگل میپس میں اب نیا آف لائن موڈ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے سمتوں کی جانب ڈرائیونگ اور سرچ کی سہولت صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔اس فیچر کو میپس کے آن لائن ورژن کے ساتھ فٹ کیا گیا ہے تاہم اس میں ڈیٹا کنکشن کا استعمال نہیں ہوتا۔آج سے یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ گوگل کا کہنا ہے آئی او ایس کے لیے اسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔
مخصوص علاقوں کو محفوظ کرنے کا آپشن گوگل میپس میں 2012 سے موجود ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ اسے سرچ اور نیوی گیشن کے لیے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ جس شہر میں رہائش پذیر ہو آپ وہاں کسی بھی مقام کو بغیر کسی سیلولر کنکشن کے تلاش کرسکیں گے۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا جو کسی مقام کی تلاش بغیر کسی سیلولر کنکشن کے کررہے ہو اب چاہے ایسا موبائل سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے ہو یا وہ بیرون ملک ہو جہاں دوسری سم کی ضرورت ہوتی ہے۔
Similar Threads:
hmm ye hoi na bat..
@Rana Taimoor Ali
ہمیشہ کی طرح اتنی اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Wah
Zabardast
behtreen
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks