google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: اچھی اور بری صحبت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اچھی اور بری صحبت

      اچھی اور بری صحبت


      صحبت سے انسان بنتا بھی ہے اور بگڑتا بھی۔ مشہور مقولہ ہے کہ کوئلہ بیچنے والے کی صحبت کالک اور دھبے تحفے میں دیتی ہے جبکہ عطر فروش کی دوستی وجود کو معطر کردیتی ہے۔مثال کے طور پر ایک شخص چرسیوں میں اٹھنا بیٹھناشروع کردےتو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ان جیسا ہی ہوجائے گا ۔ اسی طرح اگر کوئی نمازی لوگوں کی دوستی اختیار کرلے تو امید ہے کہ وہ بھی نماز کی جانب مائل ہوجائے گا۔
      پہلے صحبت کا مطلب لوگوں سے بالمشافہ ملاقات سمجھی جاتی تھی۔لیکن آج کل کے دور میں صحبت کے معنی بدل گئے ہیں۔ اب یہ میل جول ای میل، چیٹنگ، فیس بک، ٹوئیٹر، اسکائپ اور دیگر ٹولز کے ذریعے انٹرنیٹ پر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح موبائل پر بات چیت، ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور دیگر ذرائع بھی صوتی ملاقات کے ذرائع ہیں۔
      ان کے علاوہ ایک اور طرح کی صحبت ہے جو یکطرفہ کہلائی جاسکتی ہے ۔ اس میں ٹی وی پروگرامز، ایف ایم ریڈیو، ڈی وی ڈی موویز، انٹرنیٹ کی وہب سائیٹس ، بلاگز، اخبارات و رسائل وغیرہ شامل ہیں ۔ آج لوگ ان کی صحبت میں اپنے وقت کا بڑا حصہ صرف کرتے ہیں۔
      صحبت خواہ وہ بالمشافہ ہو یا کسی اور ذریعے سے، ہر صورت میں اس کا اثر شخصیت پر پڑتا ہے۔ چنانچہ انٹرنیٹ پر فحش ویب سائٹس کی صحبت میں رہنے والے کا رویہ ایک جارحانہ اور جنسی پژمردگی پر مبنی ہوگا۔ دوسری جانب قرآن کا ترجمہ و تفسیر سننے والا شخص خدا کی بندگی کے زیادہ قریب ہوگا۔
      صحبت کی اسی اہمیت کے پیش نظر قرآن نے اسے براہ راست موضو ع بنایا اور ہدایت کی کہ راست باز، نیک اور صالح صحبت اختیار کی جائے۔ جیسا کہ اس آیت میں بیا ن ہوتا ہے:
      اے اہل ایمان ! خدا سے ڈرتے رہو اور راستبازوں کے ساتھ رہو۔(التوبہ 119:9)
      دوسری جانب جو لوگ خود کو بری صحبت سے نہیں بچا پاتے اس کا بھی ایک تمثیلی نقشہ قرآن نے کچھ اس طرح کھینچا ہے:
      (جنت میں )یہ لوگ بھی ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے۔ ان میں سے ایک (جنتی)کہے گا:
      “(دنیا میں) میرا ایک ہم نشین تھا۔ جو مجھے کہا کرتا تھا:” کیا تم بھی ایمان لانے والوں میں شامل ہوگئے ہو؟ بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا ہمیں سزا و جزا بھگتنا پڑے گی؟”
      پھر وہ (جنتی دوسرے جنتی سے)کہے گا: ”کیا تم اس (ورغلانے والے )کا حال معلوم کرنا چاہتے ہو؟” پھر جب وہ (جنتی اس کا حال معلوم کرنے کے لئے جہنم میں ) جھانکے گا تو اسے جہنم کے عین درمیان دیکھے گا۔
      پھر(وہ جنتی ) کہہ اٹھے گا: “اللہ کی قسم! تم مجھے ہلاک کرکے ہی چھوڑتے۔ اور اگر مجھ پر میرے اللہ کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی (مجرموں کی طرح جہنم میں) حاضر کئے ہوئے لوگوں میں شامل ہوتا”۔(الصافات ۳۷ آیات ۵۰ تا ۵۷)
      ان آیات میں واضح طور پر یہ بتادیا گیا کہ بری صحبت کا انجام جہنم کا گڑھا بھی ہوسکتا ہے۔اچھی اور بری صحبت کے فرق کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت اچھی مثال سے سمجھایا ہے:
      رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھے اور برے ساتھی کی مثال ایسی ہے جیسے مشک والا اور لوہاروں کی بھٹی تو مشک والے کے پاس سے تم بغیر فائدے کے واپس نہ ہوگے یا تو اسے خریدو گے یا اس کی بو پاؤ گے اور لوہار کی بھٹی تیرے جسم کو یا تو تمہارے کپڑے کو جلادے گی یا تم اس کی بدبو سونگھو گے۔( صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 2021)
      چنانچہ ہمیں جائزہ لینا چاہئے کہ ہم کس قسم کی صحبت میں اپنا وقت گذارتے ہیں۔ اگر یہ وقت ٹی وی کے بےاخلاق پروگرامز، دنیا پرستی پر مبنی فلمیں، عریاں ویب سائیٹس، گندے لطیفوں پر مبنی ایس ایم ایس، تحقیر آمیز مذاق پر مبنی ای میلز ، فیس بک کی لایعنی پوسٹس اور دنیا پرستی کی ہوا دینے والے رسالوں کے ساتھ گذرتا ہے تو اس بری صحبت کا نتیجہ آلودہ شخصیت کا حصول ہے۔ دوسری جانب اگر ہمارےساتھی قرآن کی تفسیر و تلاوت،پاکیزہ ای میلز، ستھرے ایس ایم ایس، ایمان افروز پوسٹس،ایمان سنوارنے والے پروگرامز اور نفس کی تربیت کرنے والی محفلیں ہیں تو اس اچھی صحبت کا آؤٹ پٹ ایک پاکیزہ شخصیت ہے ۔ ناپاک شخصیات کا ٹھکانہ جہنم کی آگ اور پاکیزہ نفوس کا مقام جنت کے باغات ہیں۔ اب فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہم کہاں جانا چاہتے ہیں۔
      از پروفیسر محمد عقیل



      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (11-19-2015)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: اچھی اور بری صحبت

      JazakAllah


    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اچھی اور بری صحبت


      (mashaAllah jazakAlla)




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (11-19-2015)

    6. #4
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اچھی اور بری صحبت

      Jazak Allah


    7. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: اچھی اور بری صحبت

      JazakAllah






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    8. The Following User Says Thank You to KhUsHi For This Useful Post:

      intelligent086 (11-21-2015)

    9. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اچھی اور بری صحبت






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •