دن گزر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں
زخم بھر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیںآپ کا شہر اگر بار سمجھتا ہے ہمیںکوچ کر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیںآپ کے جور کا جب ذکر چھڑا محشر میںہم مکر جائیں گے ، سرکار کوئی بات نہیںرو کے جینے میں بھلا کون سی شیرینی ہےہنس کے مر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیںنکل آئے ہیں عدم سے تو جھجکنا کیسا
در بدر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں
Similar Threads:
Bookmarks