SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: Waldain ke sath husn e salook

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      76

      Waldain ke sath husn e salook



      ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد


      وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا (سورة بنی اسرائیل23۔24)


      ترجمہ:”اورآپ کے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کرو ، اور والدین کے ساتھ بہتر سلوک کرو۔ اگران میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائیں تو انھیں اُف تک نہ کہو۔ اورنہ ہی انہی جھڑکو اور ان سے احترام کے ساتھ بات کرواور ان پر رحم کرتے ہوئے انکساری سے ان کے سامنے جھک کر رہو۔ اور ان کے حق میں دعا کیا کروکہ اے میرے رب !ان پر رحم فرماجیسا کہ انہوں نے رحمت وشفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا ۔“


      تشریح : اللہ تعالی کے اس فرمان میں متعدد باتیں انتہائی توجہ کے قابل ہیں:


      پہلی یہ کہ اللہ تعالی نے اپنے حق کے فوراً بعد والدین کا حق ذکر فرمایا، اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح سب کا معبودایک ہے اسی طرح ہرشخص کا ماںباپ بھی ایک ہی ہوتا ہے ۔ اور یہ ایک بڑی مناسبت ہے والدین کو خالقِ حقیقی کے ساتھ ۔اسی لیے اللہ تعالی نے والدین کے حقوق کو اپنے حق کے ساتھ ملاکر ذکر کیا ۔ (اسعاد العباد ، نواب صدیق حسن خان رحمه الله ص21) جبکہ مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمه الله اس کی توجیہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:


      ”قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اپنے ذکر کے ساتھ ہی متصلاً والدین سے بہتر سلوک کاذکر کیوں فرمایاہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر چیز کا پروردگار تو رب کائنات ہے ،جس نے زمین بنائی، ہوا ، پانی، سورج ،چاندوغیرہ پیدا کئے ،پھر بارش برسائی اورپھر انسان کی ساری ضروریات زندگی زمین سے وابستہ کردیں….پھرا س کے بعد انسان کی پرورش کا ظاہری سبب اس کے والدین کو بنایا۔اوریہ تو ظاہر ہے کہ جس قدر مشکل سے انسان کا بچہ پلتا ہے کسی جانور کا بچہ اتنی مشکل سے نہیں پلتا ….ماں راتوں کوجاگ جاگ کر بچے کے آرام پر اپنا آرام قربان کرتی ہے ۔ اورباپ‘ بچہ اور اس کی ماں دونوں کے اخراجات برداشت کرتا ہے ۔پھر اس کی تربیت میں پورا تعاون کرتا ہے تب جاکر انسان کا بچہ بڑا ہوتا ہے ۔اور حقیقت یہ ہے کہ اگر اللہ تعالی نے والدین کے دل میں اپنی اولاد کے لیے بے پناہ محبت اور ایثار کا جذبہ نہ رکھ دیا ہوتا توانسان کے بچہ کی کبھی تربیت نہ ہوسکتی تھی۔ اب اگر انسان اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں بے یارومددگار چھوڑ دے اور ان کی طرف توجہ نہ کرے یا ان سے گستاخی سے پیش آئے تو اس سے زیادہ بے انصافی اور ظلم اور کیا ہوسکتا ہے !!“ (تیسیرالقرآن ج 2ص 577)


      دوسری یہ کہ اللہ تعالی نے والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دینے کے بعد فرمایا ہے کہ وہ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک جب بڑھاپے کو پہنچ جائے تو تمہیں ان کے حق میں پانچ باتوںکی پابندی کرنی ہے اور وہ یہ ہیں :


      پہلی یہ کہ تم انہیں اُف تک نہیں کہنا ۔ اور اُف سے مراد ہرتکلیف دہ اور ناگوار قول وفعل ہے جس سے والدین کو ذہنی یا روحانی اذیت پہنچے۔لہذا اولاد پر لازم ہے کہ والدین سے نرمی اور اچھے انداز سے بات کرے اور انہیں کوئی بری بات نہ سنائے حتی کہ ُاف تک نہ کہے کیونکہ یہ بھی ہلکے درجے کی گستاخی ہے ۔ اور جب ہلکے درجے کی گستاخی جائز نہیں تو اس سے بڑی گستاخی بھی حرام ہے ۔


      دوسری یہ کہ تم انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور یہ اس لیے کہ والدین کا مزاج بڑھاپے کی وجہ سے عام طور پر چڑچڑا سا ہوجاتا ہے۔ اور ان کی کسی بات پر اولاد کو غصہ بھی آسکتا ہے۔تو اولاد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ والدین کی باتیں برداشت کرے اور ان کے سامنے الٹی سیدھی باتیں نہ کرے اور انہیں نہ جھڑکے اور نہ ہی ڈانٹ ڈپٹ کرے ۔


      تیسری یہ کہ والدین سے بات کروتو ادب واحترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بات کرو ۔


      چوتھی یہ کہ والدین پر رحم اور ترس کرتے ہوئے ان کے سامنے عاجزی اور انکساری کے ساتھ جھک کر رہو بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ جس طرح ایک چڑیا اپنے چوزوں کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتی ہے اور ہرطرح سے ان کی حفاظت کرتی ہے ،اسی طرح جب اولاد جوان ہو جائے اور والدین بوڑھے ہوجائیں تو وہ ہردم ان کی حفاظت کرے اوران کے سامنے نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ رہے ۔


      پانچویں یہ کہ ان سے اچھے برتاؤ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دعا بھی کرتے رہو کہ اے میرے رب! ان پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے ( محبت وشفقت کے ساتھ ) بچپن میں میری پرورش کی ۔


      خلاصہ یہ کہ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے والدین کے بارے میں پانچ احکامات دیئے ہیں جن کی پابندی کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔


      Similar Threads:


    2. #2
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: Waldain ke sath husn e salook

      Jazak Allah........................!!!

      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: Waldain ke sath husn e salook

      jazak allah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    waldain ke sath salook essay in urdu

    waldain se husn e salook

    waldain ke sath husn e salook essay in urdu

    walidain k sath husny slook urdu mazmoon

    waldain pr 15 lines essay in urdu

    husn e salook essay in urdu

    note on waldain se husn e salook

    ahadees waldain k sath husne salook

    waldain se husn e salook essay

    waldain k sath husn

    waldain ke sath husne salook k bary m islami taleemat

    maa baap k sath salook urdu essay

    show few lines on husn - e - salook in urdu.com

    waldain ky sath husne salook pdf

    waldain kai saath salook essay for class 5

    essay on waaldain kay saath husnai salluk

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •