یہ کیا، کہ لمحۂ موجود کا ادب نہ کریں
اگر یہ شب ہے تو کیوں لوگ ذکرِ شب نہ کریں
نہ جانے کفر ہے یہ، یا جنونِ استغناء
تیرے فقیر خدا سے بھی کچھ طلب نہ کریں
تیرے کمالِ بلاغت سے ہم کو شکوہ ہے
جو گفتگو تیری آنکھیں کریں، وہ لب نہ کریں
یہ عرض ہے کہ میرے حال پر، میرے احباب
ترس جو کھانے چلے ہیں تو یہ غضب نہ کریں
کہیں وفا سرِ بازار بِک نہ جائے ندیم
کہ اب تو لوگ محبّت بھی بے سبب نہ کریں
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote





Bookmarks