SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      76

      رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

      رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

      :پہلی شب قدر
      حضُور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں کہ میری اُمّت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منوّر ہو تو اُسے چاہئیے کہ ماہِ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ اللہ کی عبادت بجا لائے تا کہ ان مبارک اور با برکت راتوں کی عبادت سے اللہ تعالٰی اس کے نامئہ اعمال سے بُرائیاں مٹا کر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے.
      شب قدر کی عبادت 70 ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے.
      اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار اور سُورۂ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے ستّر مرتبہ درُود پاک پڑھیں. انشاء اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے مغفرت کریں گے.
      اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں. ہر رکعت میں سُورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ القدر ایک ایک بار اور سورۃ الاخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے نماز ختم کر کے 70 مرتبہ استغفار پڑھیں.
      ماہِ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورۃ القدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے. انشاء اللہ اس نماز اور شب قدر کی برکت سے اللہ تعالٰی اس کی بخشش فرمائے گا.
      :دوسری شب قدر
      ماہِ رمضان کی تیئیسویں شب کو چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سُورۃ القدر ایک بار اور سورۃ الاخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں. انشاء اللہ واسطے مغفرت گناہ کے یہ نماز بہت افضل ہے.
      تیئیسویں شب قدر کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ کے سورۃالقدر ایک ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص ایک ایک بار پڑھیں. بعد سلام کے 70 مرتبہ کلمہ تمجید پڑھیں اور اللہ تعالٰی سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں.اللہ تعالٰی گناہ معاف فرما کر انشاء اللہ مغفرت فرمائے گا.
      تیئیسویں شب کو سُورۃ یٰسیٓن ایک مرتبہ سورۃ الرحمٰن ایک مرتبہ پڑھنا بہت افضل .ہے
      :تیسری شب
      ماہِ رمضان کی پچیس تاریخ کی شب کو چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھیں، بعد سورۃ الفاتحہ کے سورۃ القدر ایک ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص پانچ پانچ مرتبہ ہر رکعت میں پڑھیں. بعد سلام کے کلمہ طیّبہ ایک سو مرتبہ پڑھنا ہے. بارگاہِ الٰہی سے انشاء اللہ بے شمار عبادت کا ثواب عطا ہو گا.
      پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو دو سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ القدر تین تین مرتبہ پڑھیں اور سورۃالاخلاص بھی تین تین مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے 70 مرتبہ استغفار پڑھیں. یہ نماز بخشش گناہ کے لئے بہت افضل ہے.
      پچیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ کے سورۃ القدر ایک ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے ستّر مرتبہ کلمہ شہادت پڑھیں. یہ نماز واسطے نجات عزاب قبر بہت افضل ہے.
      پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورہ دخان پڑھیں. انشاء اللہ تعالٰی پروردگارِ عالم اس سورۃ کے پڑھنے کے باعث عزاب قبر سے محفوظ رکھے گا
      پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورۂ فتح پڑھنا واسطے ہر مراد کے بہت افضل ہے
      :چوتھی شب قدر
      ستائیسویں شب قدر کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ سورۂ قدر ایک ایک مرتبہ، سورۂ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھنی چاہئیے. اللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو نبیوں کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا. (سبحٰن اللہ) انشاء اللہ تعالٰی.
      ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں. ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص ستائیس مرتبہ پڑھیں. یہ نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی مغفرت کی دُعا مانگیں. انشاء اللہ تعالٰی پچھلے سارے گناہ اللہ تعالٰی معاف فرمائے گا.
      ستائیسویں شب کو چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ کے سورۃ التکاثر ایک ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص تین تین مربتہ پڑھیں. اس نماز کے پڑھنے والے پر اللہ تعالٰی موت کی سختی آسان کرے گا. انشاء اللہ اس پر سے عزابِ قبر بھی معاف ہو جائے گا.
      ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں. ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الاخلاص سات سات مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے ستّر دفعہ یہ تسبیحِ معّظم پڑھیں:
      اَستَغفِرُاللہَ العَظِیمَ الَّذِیٓ لَآ اِ لٰھَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ وَ اَ تُوبُ اِلَیھِ
      انشاء اللہ اس نماز کو پڑھنے والا اپنے مصلٰے سے نہ اُٹھے گا کہ اللہ تعالٰی اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا اور اللہ تعالٰی فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس کے لئے جنّت آراستہ کرو اور فرمایا کہ وہ جب تک تمام جنتی تعمتیں اپنی آنکھ سے نہ دیکھ لے گا اس وقت تک موت نہ آئے گی. واسطے مغفرت یہ نماز بہت ہی افضل ہے.
      ستائیسویں شب قدر کو دو رکعت نماز پڑھیں . ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد الم نشرح ایک ایک بار، سورۂ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں. بعد سلام ستائیس مرتبہ سورۂ قدر پڑھیں.
      انشاء اللہ واسطے ثواب بیشمار عبادت کے یہ نماز بہت افضل ہے.
      ستائیسویں شب کو چار رکعت نماز پڑھیں. ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین تین مرتبہ، سورۂ اخلاص پچاس پچاس مرتبہ پڑھیں. بعد سلام سجدہ میں سر رکھ کر ایک کرتبہ یہ کلمات پڑھیں:
      سُبحَانَ اللہِ وَالحَمدُلِلّٰھِ وَلَآ اِلٰھَ اِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکبَرُ
      اس کے بعد جو حاجت دنیاوی یا دینوی طلب کریں گے وہ انشاء اللہ بارگاہِ الٰہی میں قبول منظور ہو گی.
      ستائیسویں شب کو سورۂ ملک سات مرتبہ پڑھنی واسطے مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے
      :پانچویں شبِ قدر
      انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر ایک ایک مرتبہ ، سُورۂ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے سورۃ الم نشرح ستّر مرتبہ پڑھیں. یہ نماز واسطے کامل ایمان کے بہت افضل ہے
      انشاء اللہ تبارک و تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایکان کے ساتھ اُٹھایا جائے گا.
      ماہِ رمضان کی انتیسویں*شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں. ہر رکعت میں بعد سورۃالفاتحہ کے سورۃ القدر ایک ایک بار اور سورۃ الاخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھیں. بعد سلام کے درُود پاک ایک سو مرتبہ پڑھیں.
      انشاء اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کو بارگاہِ الٰہی سے بخشش اور مغفرت عطا کی جائے گی.
      ماہِ رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو سات مرتبہ سُورۃ الواقعہ پڑھیں. انشاء اللہ ترقیِ رزق کے لئے بہت افضل ہے
      ماہِ رمضان کی کسی شب میں بھی بعد نماز عشاء سات مرتبہ سورۃ القدر پڑھنا بہت افضل ہے. انشاء اللہ تعالٰی اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہو گی
      اللہ تعالٰی ہم سب کے ہر قدم کو بُرائی کے راستے سے ہٹا کر مستحکم ایمان کے راستے پر لے آئے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے. (آمین
      ...طالبِ دُعا


      Similar Threads:


    2. #2
      Genius Poet www.urdutehzeb.com/public_html illusionist's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      831
      Threads
      202
      Thanks
      34
      Thanked 39 Times in 22 Posts
      Mentioned
      87 Post(s)
      Tagged
      3530 Thread(s)
      Rep Power
      39

      Re: رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

      Jazak allah khair









    3. #3
      UT Writer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Ria's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      khawabon aur khyalon me
      Posts
      2,272
      Threads
      130
      Thanks
      0
      Thanked 19 Times in 12 Posts
      Mentioned
      257 Post(s)
      Tagged
      4148 Thread(s)
      Rep Power
      48

      Re: رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

      Jazak illah ho khair

      ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
      جس سے ملیے اسے خفا کیجے
      ہے تفاخر میری طبیعت کا
      ہر ایک کو چراغ پا کیجے
      میری عادت ہے روٹھ جانے کی
      آپ مجہھے منا لیا کیجے

    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: رمضان المبارک کی طاق راتوں کی عبادات

      Jazak Allah


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •