SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خود کو موٹا سمجھنے سے وزن میں مزید تیزی سے ا&#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خود کو موٹا سمجھنے سے وزن میں مزید تیزی سے ا&#



      خود کو موٹا سمجھنے سے وزن میں مزید تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، طبی تحقیق



      لندن: دنیا بھر میں کروڑوں افراد موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے جلد ازجلد چھٹکارا پانے کے لیے طرح طرح کے جتن بھی کرتے ہیں تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اپنے وزن میں اضافے کی فکر کرنے اور اس پر پریشان ہونے سے اس میں اور اضافہ ہوتا ہے۔
      عام طور پر موٹاپے کے شکار افراد کو تجویز دی جاتی ہے کہ انہیں اگر اپنا وزن کم کرنا ہے تو وہ اپنی خوراک پر کنٹرول کریں اور اس حوالے سے بالکل بھی بے فکری اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ وہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں لیکن برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہونا وزن میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہےاور ایسے افراد جو خود کو فربہ محسوس کرتے ہیں ان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
      ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں زیادتی کے خوف کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگ خود کو اسمارٹ اور صحت مند رکھنے کے لیے زیادہ صحت مندانہ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم پرانی عادتوں کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے اور ان کی ٹینشن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اور زیادہ کھانا کھانے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ذہنی پریشانی سے معدے کی صلاحیت اور ہاضمے کے نظام پر بھی اثر پڑتا ہے جو صحت پر منفی اثرات مرتب کرتاہے۔
      دوران تحقیق 14 ہزار افراد کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ وہ افراد جو خود کو موٹا سمجھتے تھے ان میں دیگر افراد کے مقابلے میں وزن میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ خود کو موٹا سمجھنے سے پیدا ہونے والی پریشانی تھی۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایرک روبنسن کا کہنا ہے کہ موٹاپے کو معاشرے میں ایک بری چیز سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے موٹے افراد میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے اس لیے۔ ڈاکٹر ایرک کاخیال ہے کہ موٹے افراد کو اپنا وزن کم کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے ان پر زور دینا چاہیئے کہ وہ اپنا طرز زندگی تبدیل کریں۔


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: خود کو موٹا سمجھنے سے وزن میں مزید تیزی سے 

      Right ye to hai






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خود کو موٹا سمجھنے سے وزن میں مزید تیزی سے 

      پسندیدگی کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •