SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: حضرت ابراہیم علیہ السلام

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      75

      حضرت ابراہیم علیہ السلام

      حضرت ابراہیم علیہ السلام

      حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت بلند مرتبہ نبی گزرے ہیں. آپ کے بعد جس قدر نبی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے وہ آپ ہی کی نسل سے تھے، پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہی کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے خاندان سے تھے، یہی وجہ ہے کہ مسلمان اب بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت کہلاتے ہیں۔
      آپ جس وقت دنیا میں تشریف لائے اس وقت نہ صرف بت پرستی کا بڑا زور تھا بلکہ اس زمانے کا بادشاہ نمرود بھی اپنے آپ کو خدا کہلاتا اور لوگوں سے اپنی پوجا کرواتا تھا۔
      سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کے والد آزر صرف بت پرست ہی نہ تھے، بلکہ بت گر بھی تھے، وہ بت بناتے، لوگ ان سے ان جھوٹے خداؤں کو خرید کر لے جاتے اور پھر ان کی عبادت کرتے۔
      حضرت ابراہیم علیہ السلام ابھی بچے ہی تھے کہ آپ اپنے باپ کے کام کو دیکھ دیکھ کر سخت حیران ہوتے کہ جن بتوں کو ان کے والد بناتے ہیں وہ ہلنے جلنے سے بھی معذور اور محتاج ہیں۔ کس قدر احمق ہیں یہ لوگ جو ان بے جان مورتیوں کو خدا سمجھ رہے ہیں۔
      جب ذرا سیانے ہوئے تو آپ کا یہ عقیدہ پختہ ہوگیا کہ لکڑی،پتھر اور مٹی کے یہ بت کوئی حقیقت نہیں رکھتے، لیکن جب آپ لوگوں سے کہتے کہ تم ان کی کیوں پوجا کرتے ہو، ان میں اگر کوئی خوبی ہے تو مجھے بھی بتاؤ تو آپ کے سوال کا جواب تو کوئی نہ دے سکتے۔ صرف یہ کہہ کر ٹال دیتے کہ ہم تو وہی کرتے ہیں جو ہمارے باپ دادا کرتے چلے آئے ہیں۔
      ایک دن ان بت پرستوں کا شہر سے باہر کوئی میلہ تھا، تمام لوگ میلے میں گئے ہوئے تھے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ایسے میلوں ٹھیلوں سے کوئی دلچسپی نہ تھی اور اگر کسی نے میلے پر جانے پر اصرار بھی کیا تو آپ نے انکار کر دیا۔ جب سارا شہر خالی ہو گیا تو آپ نے بت خانہ کے تمام بتوں کو توڑ پھوڑ دیا اور بعد میں کلہاڑی بڑے بت کے کندھے پر رکھ دی۔ شام کو جب یہ لوگ واپس لوٹے اور انہوں نے اپنے خداؤں کی یہ درگت دیکھی تو بہت برا فروختہ ہوئے اور تلاش کرنے لگے کہ یہ حرکت کس نے کی ہے، آخر سب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر شبہ کیا۔ آخر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بلا کر پوچھا کہ یہ بت کس نے توڑے ہیں۔
      آپ نے جواب دیا مجھ سے پوچھنے کی بجائے اپنے خداؤں سے کیوں نہیں پوچھتے، جن کی تم عبادت کرتے اور مرادیں مانگتے ہو۔ پھر فرمایا دیکھو کلہاڑی تو بڑے بت کے کندھے پر ہے، اس سے پوچھو کہیں اس نے ہی تو تمہارے جھوٹے خداؤں کا صفایا نہیں کر دیا۔
      حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کو بت پرستی سے روکا۔ اس پر ان کا باپ سخت ناراض ہوا اور کہا کہ آئندہ اگر تو نے مجھ سے ایسی بات کہی تو تجھے سنگ سار کر دوں گا اور کہا کہ تم میرے پاس سے ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ، آپ نے باپ کو سلام کیا اور فرمایا کہ میں چلا جاتا ہوں اور تمہاری مغفرت کے لیے دعا کرتا رہوں گا۔
      جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کامل یقین ہو گیا کہ مٹی اور پتھر کے یہ بت خدا نہیں ہو سکتے تو آپ سوچنے لگے کہ آخر خدا کون ہے، رات جب نیلے آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے دیکھے تو سوچنے لگے کہ یہ چمکتے دمکتے ستارے خدا ہوں گے، مگر تھوڑی دیر کے بعد جب ستارے بھی غائب ہو گئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام سوچنے لگے کہ جن چیزوں پر زوال آ جائے وہ تو خدا نہیں ہوسکتیں اور اب آپ نے چمکتے ہوئے چاند کو دیکھا تو کہنے لگے ستارے تو نہیں یہ چاند ضرور خدا ہو گا۔ مگر جب وہ بھی غائب ہو گیا تو آپ کہنے لگے کہ یہ بھی خدا نہیں ہو سکتا اور اگر خدا مجھے ہدایت نہ دیتا تو یقیناً میں گمراہ ہو گیا ہوتا۔ اب آپ نے جگمگاتے ہوئے روشن سورج کو دیکھا کہ یہ سب سے بڑا ہے، یہی میرا رب ہو گا، لیکن شام کو جب وہ بھی غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا، اے قوم میں تمہارے ان معبودوں سے سخت بیزار ہوں، جن کو تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو اور فرمایا کہ میں اس خدا کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور میں مشرک نہیں ہوں۔
      اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم آپ سے سخت ناراض ہو گئی اور ان سے جھگڑا کرنے لگی، آپ نے ان سے فرمایا کہ تم مجھ سے خدا کے متعلق جھگڑا کرتے ہو، جس نے مجھے توحید کا سیدھا راستہ بتایا اور میں تمہارے ان معبودوں سے ہرگز نہیں ڈرتا اور میں تمہارے ان جھوٹے خدائوں سے ڈر بھی کیسے سکتا ہوں جبکہ تم ان چیزوں کو خدا کا شریک ٹھہرانے سے نہیں ڈرتے جن کو حق سمجھنے کے لیے اللہ کی طرف سے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔
      جب وہاں کے بادشاہ نمرود کو پتہ چلا تو اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دربار میں بلایا اور آپ سے جھگڑنے لگا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ میرا خدا وہ ہے جو مارتا بھی ہے اور جلاتا بھی، نمرود نے کہا یہ کون سی بات ہے یہ تو میں بھی کرتا ہوں، چنانچہ ایک ایسے قیدی کو بلا کر آزاد کر دیا جس کو سزائے موت کا حکم ہو چکا تھا اور ایک بےگناہ آدمی کو پکڑ کر قتل کر دیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بے دھڑک ہو کر کہا کہ میرا راب ہر روز مشرق سے سورج طلوع کرتا ہے، میں دیکھوں گا اگر کل تو اس کو مغرب سے طلوع کر دے، اس پر نمرود لاجواب ہو گیا اور حکم دیا کہ ابراہیم علیہ السلام کو زندہ جلا دیا جائے چنانچہ ایک زبردست چتا تیار کی گئی اور نمرود نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس جلتی ہوئی آگ میں پھینکوا دیا مگر وہ آگ خدا کے حکم سے ٹھنڈی ہوگئی اور آپ کو ہرگز گزند نہ پہنچا سکی۔
      جب حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت اسمعیل علیہ السلام پیدا ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم سے اپنی بیوی ہاجرہ اور لخت جگر حضرت اسمعیل کو ایک ایسی وادی میں چھوڑ آئے، جہاں دور دور تک آبادی کا نام و نشان تک نہ تھا، اس زمین میں نہ کہیں پانی تھا اور نہ کہیں کھیتی باڑی ہو سکتی تھی۔
      حضرت ہاجرہ خود پانی کی تلاش میں ادھر ادھر دوڑیں، لیکن پانی نہ ملا، خدا کی قدرت سے حضرت اسمعیل جہاں ایڑیاں رگڑ رہے تھے وہاں پانی کا چشمہ پیدا ہوگیا، یہی چشمہ آج کل زمزم کے نام سے مشہور ہے۔
      جب حضرت اسمعیل علیہ السلام چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بیٹے کی قربانی طلب کی۔ چنانچہ آپ نے اللہ کا یہ حکم حضرت اسمعیل علیہ السلام کو سنایا، اس پر حضرت اسمعیل علیہ السلام نے کہا، اے والدِ محترم، اللہ تعالٰی نے آپ کو جو حکم دیا ہے اس کو ضرور پورا کریں، آپ انشاءاللہ مجھے اس امتحان میں ثابت قدم پائیں گے، شیطان نے حضرت اسمعیل علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ورغلانے کی بہت کوشش کی، لیکن آپ نے اسے جھڑک دیا اور کنکریاں مار کر بھگا دیا۔اب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے تاکہ تڑپیں نہیں اور اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لی کہ محبت پدری کہیں اس فرض کی ادائیگی کے آڑے نہ آئے اور اپنے بیٹے کے گلے پر چھری چلا دی، اسی وقت غیب سے آواز آئی کہ، اے ابراہیم علیہ السلام، تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا اور حقیقت میں یہ بہت بڑی قربانی ہے اور جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آنکھوں پر بندھی پٹی کھولی تو حضرت اسمعیل کی بجائے ایک دنبہ ذبح کیا ہوا پڑا تھا۔
      جب حضرت اسمعیل علیہ السلام جوان ہوئے تو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ان دونوں باپ بیٹوں نے ازسر نو خانہ کعبہ تعمیر کیا اور دعا کی کہ اے اللہ اس شہر مکہ کو امن والا بنا دے، مجھ کو اور میری اولاد کو بتوں کا پجاری نہ بنانا، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام دعا فرما رہے تھے کہ اللہ میری نسل سے ایک ایسا نبی پیدا کر جو گمراہ لوگوں کو تیری آیتیں پڑھ کر سنایا کرے اور انہیں دانائی اور حکمت کی باتیں سکھائے۔ اسی خانہ کعبہ کی زیارت اور حج کے لیے ہر سال لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ جاتے ہیں۔




      Similar Threads:


    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: حضرت ابراہیم علیہ السلام

      Jazak Allah


    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: حضرت ابراہیم علیہ السلام

      V good Masha ALlah


    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حضرت ابراہیم علیہ السلام







    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •