65
ء کی جنگ میں دشمن کے تکبر کو پاش پاش کرنیوالے بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام




65
کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام۔ جنگ ستمبر کی فتح کے 50 سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف خطاب کریں گے۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) یہی وہی جذبہ تھا جس نے 1965 کی جنگ میں دشمن کی عددی برتری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایسا کرارا جواب دیا کہ دشمن کا سارا غرور خاک میں مل گیا۔ پاک فوج نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کر دی اور دشمن کو نیست و نابود کر دیا۔ 65 کی جنگ ہو یا کارگل کی یا پھر آپریشن ضرب عضب پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دشمنوں پر غضب ڈھایا۔ بھارتی تکبر کو پاش پاش کرنے والی اس جنگ کے آج 50 سال مکمل ہو گئے اور قوم یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے۔ یوم دفاع کا آغاز دفاقی دار الحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو قوم ازلی دشمن کو نہیں چھوڑے گی


Similar Threads: