مچھلی دماغ کی صحت کیلئے مفید ہے،ماہرین
لاس اینجلس امریکی ماہرین نے مچھلی کو دماغ کی صحت کیلئے مفید قرار دیدیا ۔ امریکی ماہرین کی تحیقاتی رپورٹ کے مطابق ویسے تو مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی تھری ایسڈ کے صحت کیلئے بے شمار فوائد ہیں تاہم خصوصی طورپر یہ دماغ کی صحت کیلئے بہترین ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہفتہ میں ایک بار کوئلوں پر بھی مچھلی یا پھر اوون میں بیک کی ہوئی مچھلی کھانے سے دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے اوراس سے ادراک کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بڑھاپے میں اس صحت مند عادت کی وجہ سے ڈیمینشیا جیسی بیماری سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں تاہم ہفتہ میں ایک دفعہ مچھلی کھا کر دماغ کی صحت کو بہتر رکھ کر دماغی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

مچھلی کھانے سے دماغ کی صحت بہتر ہوتی ہے

Reply With Quote








Bookmarks