SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: تاج و تحت ختم نبوت کامحافظ عطا اللہ شاہ بخا&am

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تاج و تحت ختم نبوت کامحافظ عطا اللہ شاہ بخا&am





      محمد طاہر عبدالرزاق
      شاہ جی سٹیج پر آتے، لاکھوں کا مجمع ساکت و جامد ہو جاتا، سانس لینے کی آوازیں بھی مدہم ہو جاتیں، لوگوں کی نظریں شاہ جی کے سرخ و سپید چہرے پر مرکوز ہو جاتیں۔ شاہ جی مجمع پر ایک بھر پور نگاہ ڈالتے، خطبہ پڑھتے، ادھر شاہ جی کی زبان سے الحمد للہ نکلتا ادھر لوگوں کے سینوں سے قلوب نکل کر شاہ جی کی مٹھی میں بند ہو تے۔ شاہ جی جب ان قلوب کو عشق رسول ﷺ کی حدت دیتے تو لوگ تڑپ تڑپ جاتے۔ وہ جب چاہتے مجمع کو رْلا دیتے، جب چاہتے ہنسا دیتے اور جب چاہتے اسی مجمع کو ایک تحریک بنا دیتے۔انگریزی دور کا ایک ڈپٹی کمشنر کہتا ہے ’’سید عطا اللہ شاہ بخاری کی خطابت کے دوران ایک ایسا وقت بھی آتاہے کہ اگر وہ اپنے مجمع سے کہتے کہ آگ اور خون کے سمندر میں چھلانگ لگا دو تو پورا مجمع پلک جھپکنے میں آگ اور خون کے سمندر میں کود پڑتا۔ وہ لوگوںکے دلوں پر حکومت کرتے تھے اور لوگ ان کے اشارہِ ابرو پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کو ہر دم تیار رہتے تھے، غازی علم الدین شہیدبھی ان کی خطابت کا شاہکار تھا۔ زمانہ ان کی خطابت کا معترف تھا۔ وقت نے ان کی خطابت پر تحسین و آفرین کے سنہرے پھول نچھاور کئے۔ فخر المحدثین حضرت علامہ انور شاہ کاشمیری انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ ’’ قادیانیوں کے خلاف ان کی ایک تقریر ہماری پوری تصنیف سے بڑھ چڑھ کر ہے۔‘‘ مولانا محمد علی جوہر انہیں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’مقرر نہیں ساحر ہیں، تقریر نہیں کرتے جادو کرتے ہیں۔ ‘‘ حکیم الامت علامہ اقبال فرماتے ہیں ’’شاہ جی اسلام کی چلتی پھرتی تلوار ہیں۔ ‘‘ مولانا حسرت موہانی کہتے ہیں وہ خطابت کے شہسوار ہیں۔ مولانا مودودی کہتے ہیں وہ اپنے دور کے سب سے بڑے خطیب تھے۔ مختار مسعود صاحب نے کیا خوبصورت پیرائے میںکہا ہے ’’انہیں حسرت موہانی اور ابو الکلام کی خطبات کا زمانہ نصیب ہوا اس میں ان ے کے ہمسفر تو بہت تھے مگر ہمسر کوئی نہ تھا۔‘‘ انہوں نے خطابت کو دنیاوی مفادات کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ ان کی خطابت فرنگی اور اس کے خود کاشتہ پودے ’’قادیانیت‘‘ کی سرکوبی کے لئے وقف تھی۔ وہ ساری زندگی فرنگی کے تخت پر زلزلے بپاکرتے رہے اور اس کے گریبان کی تاروں سے کھیلتے رہے۔ نبی افرنگ مرزا قادیانی اور اس کی انگریزی نبوت کی دھجیاں اڑاتے رہے۔ انگریز نے قادیانیوں کو سیم و زر سے لاد کر قادیان کو جھوٹی نبوت کے قلعے میں تبدیل کر دیا تھاا ور ان کے سروں پر اپنی سنگینیوں کا سایہ کر رکھاتھا۔ قادیانی اپنے مرکز ارتداد قادیان میں بڑی تیزی سے اپنی جھوٹی نبوت کی دکان چلا رہے تھے۔ شاہ جی کو جب قادیانیوں کی ان خطرناک سرگرمیوں کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً قادیان میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کر دیا اور اپنے لاکھوں جانبازوں سمیت فرنگی اور قادیانیوں کی ساری رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے قادیان جا پہنچے۔ قادیان میں ایک ولولہ انگیز، آتش فشاں اور تاریخ ساز کانفرنس ہوئی۔ حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری نے مرزا قادیانی کے جانشین اس کے بیٹے مرزا بشیر الدین کو للکارتے ہوئے کہا ’’کہ فیصلہ آج ہی ہو جاتا ہے۔ تم اپنے باپ کی خانہ ساز نبوت لے کر آئو میں اپنے نانا کی نبوت کا علم لہراتا ہوا آئوں گا۔ تم اپنے آبا کی عادت کے مطابق یا قوتیاں کھائو اور پلومر کی ٹانک وائن پی کر آئو میں اپنے نانا کی سنت کے مطابق جو کے ستو کھا کر آئوں گا، تم حریر وپریناںپہن کر آئومیں اپنے نانا کے مطابق موٹا جھوٹا پہن کر آئوں گا۔ آئو اور اپنے باپ کو ایک صحیح العقل انسان تو ثابت کر دکھائو۔ مناظرہ میرا تمہارا اس بات پر ہے اور یہ فیصلہ کن مناظرہ ہوگا۔ میں ملت اسلامیہ کا نمائندہ ہوں تم میدان میں اترو لکھنو، دلی یا تمہارے مرقد قادیان میں کہیں بھی جہاں تم چاہو۔ بس تجربہ کردیم دیرں دیر مکافات با درد کشاں ہر کہ در افتادہ بر افتاد نبوت کے ڈاکوئو! تم میں اتنی ہمت کہاں کہ تم بخاری کے مقابلہ میں آئو، ہمارے مقابلہ میں جو بھی آیا ہم نے اسے پچھاڑا ہے۔ تم انگریز کے ذلہ خوار ہو اور میں ابن حیدر کرار، حیدر نے یہودیت کے مرکز خیبر کواْکھاڑا اور میں مرزائیت کے مرکز تمہارے قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوںگا۔‘‘ محمدؐ کا شیر گرجتا رہا لیکن بناسپتی نبوت کے کسی کارندے کو سامنے آنے کی جرآت نہ ہوئی۔ شاہ جی تحفظ ختم نبوت کے لئے آندھی بن کر پورے ہندوستان میں پھرتے رہے اور مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت کی حرمت اور حفاظت کا درس دیتے رہے۔ ہندوستان کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں شاہ جی نے ختم نبوت کا نعرہ بلند نہ کیا ہو، اسی لئے فرمایا کرتے تھے کہ میری آدھی زندگی جیل اور آدھی ریل میں گزر گئی۔ انہوں نے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے گیارہ سال جیل میں گزارے لیکن جیل کی سلاخیں ان کے جذبے کو ٹھنڈا نہ کر سکیں بلکہ ہر دفعہ جیل ان کے جذبات میں ایک نئی آگ لگا دیتی او روہ جیل سے نکلتے ہی مسلمانوں سے کہتے ’’میں حیران ہوتا ہوں کہ خدا نے جس قوم کو آمنہ کا لعل دیا ہو، جسے امام الانبیاء ،فخر رْسل، باعث کْل، پیغمبر آخر الزماں ، ملا ہو اسے اور کیا چاہئے۔ پورا قرآن، اسلام احادیث، آئمہ کی محنت، یہ سجادے، یہ تصوف، یہ بس حضور ہی حضور ہیں۔ بیچ میں اگر ختم نبوت پر بال آئے گا تو پوری عمارت نیچے آگرے گی۔‘‘






      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: تاج و تحت ختم نبوت کامحافظ عطا اللہ شاہ بخا

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: تاج و تحت ختم نبوت کامحافظ عطا اللہ شاہ بخا

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: تاج و تحت ختم نبوت کامحافظ عطا اللہ شاہ بخ&#

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Thanks for great sharing







    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •