Nice Sharing
Thanks For Sharing
فضل الرحمان ایم کیو ایم کو منانے کے لئے کراچی پہنچ گئے، کل نائن زیرو جائیں گے
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جگہ کا تعین نہ ہونے پر رابطہ کمیٹی سے آج کی ملاقات ملتوی، مولانا کل نائن زیرو جائیں گے۔
کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کیلئے مذاکراتی عمل شروع ہو گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان مذاکرات کار کے طور پر ایم کیو ایم کو منائیں گے تاہم ملاقات کے لئے جگہ کا تعین نہ ہونے پر آج مذاکرات نہ ہو سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس جبکہ ایم کیو ایم نے نائن زیرو آنے پر اصرار کیا۔ اب مولانا فضل الرحمان کل نائن زیرو جائیں گے جہاں وہ رابطہ کمیٹی سمیت ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ اکرم درانی اور مولانا امیر زمان کے ساتھ کراچی روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جو ذمہ داری سونپی وہ نبھائیں گے۔ ایم کیو ایم کی ایوان میں واپسی کے حوالے سے سو فیصد پُرامید ہیں۔ الطاف حسین کی گفتگو سے کراچی آنے کا حوصلہ ملا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آپریشن کیخلاف نہیں تاہم وہ آپریشن میں ایمانداری چاہتے ہیں۔ اگر آپریشن الطاف حسین کیخلاف ہو رہا ہے تو اس کا تدراک ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی ذمہ داری دی ہے اور پارلیمنٹ نے بھی اعتماد دیا ہے۔ جو بھی صورتحال ہوگی حکومت اور قوم کو آگاہ کرونگا۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات کیلئے میرے پاس کوئی شرائط نہیں ہیں۔ جب بات چیت شروع ہی نہیں ہوئی تو پیشگی شرائط مشکلات پیدا کرتی ہیں۔
Similar Threads:
Nice Sharing
Thanks For Sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks