SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اٹک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ، ا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اٹک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ، ا

      اٹک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ، ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش




      اٹک (دنیا نیوز)اٹک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، پولیس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے پانچ سے دس منٹ کے وقفے سے دو دھماکے کرنا تھے لیکن ایک کے بعد دوسرا دھماکا ہوگیا ، تحقیقاتی ٹیموں کو دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے۔

      سانحہ اٹک کے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ۔ ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ۔ ٹیم نے کام شروع کر دیا ، تحقیقاتی ٹیموں کو دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ اور دھاتی ٹکڑے بھی مل گئے۔ اٹک خود کش حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ، ایم آئی ، آئی ایس آئی ، محکمہ انسداد دہشتگردی ، پولیس اور سپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ، ٹیم سو میٹر کے دائرے میں جیو فینسنگ کرے گی ، دھماکہ سے تین گھنٹہ قبل اور دو گھنٹہ بعد کا موبائل فون کالز کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا ، جے آئی ٹی براہ راست وفاقی وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اٹک دھماکے سے متعلق اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے پہلے حملے کے پانچ سے دس منٹ کے بعد دوسرا حملہ بھی کرنا تھا ، عقبی گلی میں موجود دہشتگرد نے چودہ سے سو لہ کلو گرام وزنی خود کش جیکٹ پہنچ رکھی تھی۔ منصوبے کے تحت گلی میں موجود دہشتگرد نے دیوار اور چھت کو گرانا تھا جبکہ داخلی دروازے پر گیارہ سے تیرہ کلو گرام وزنی جیکٹ پہنے حملہ آور نے پولیس اور ریسکیو عملے کو نشانہ بنانا تھا لیکن منصوبے کے برعکس پہلے دھماکے کے فورا بعد ہی دوسرا دھماکا بھی ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ تحفظ پاکستان آرڈیننس سیکشن سولہ کے تحت تھانہ رنگو کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ شادی خان گاؤں میں دہشتگردی سے متاثرہ ڈیرے سے ملبہ ہٹانے کے دوران بال بیرنگ بھی مل گئے ، دونوں خود کش بمباروں کے ڈی این اے کیلئے سیمپل بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔اٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی پیش کر دی گئی ہے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: اٹک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ، ا

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اٹک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشافات ، ا

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •