SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت



      قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو سیاست میں مہارتِ تامہ حاصل تھی اوراُن کی دور اندیشی ہی نے ہندوستان کی مسلمان اقلیت کوایک مضبوط قوم میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانانِ ہند کو ہندو اور انگریز کی شر انگیزیوں سے نجات دلوائی۔پاکستان، عالَمِ اسلام کی بڑی ریاست وجود میں آگئی۔ آپ کو اسلامی تعلیمات پر عبور حاصل تھا۔ آپ اپنی قانونی پریکٹس کی بِنا پر نہ صِرف پورے جنوبی ایشیا میں باوقار تھے بلکہ آپ کی قابلیت کو اس زمانے کے نامور ہیڈ آف سٹیٹس بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ مثلاً ہیری ایس ٹرومین صدر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے مسٹر محمد علی جناحؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،’’مسٹر محمد علی جناحؒ کی خوبی و کِردار کا عالم یہ تھا کہ اُن کے ماننے والے ان کی بے حد عزت کرتے تھے اور اُن کے اشارے پر عمل کرتے تھے۔ ایسا عزت کا مقام چند لوگوں کو میسر آتا ہے۔‘‘سرآغا خان سوم بلحاظ مقام و عزت اپنے حلقہ میں بے حد مقبول ہیں انہوں نے قائدِاعظمؒ کی خوبیوں کو یوں سراہا ہے :’’وہ دنیا میں اپنی ہمعصرشخصیات میں سب سے زیادہ مقبول اور سرخرو سیاست دان ہیں۔مجھے زندگی میں جارج ونسٹن چرچل، لارڈ کرزن، مسولینی، مہاتما گاندھی سے ملاقات اور تبادلہ خیالات کا موقع ملا ہے مگر جو صداقت، کِردار کی بُلندی اورعمدہ سوچ جناح میں دیکھی ہے، وہ کسی اور میں نہیں ہے۔‘‘گویا محمد علی جناح ان سب قد آور شخصیات پر سبقت لے گئے۔ کلیمنٹ ایٹلی برطانوی وزیرِ اعظم تھا۔اُس کے ایک سینئر وزیر نے بیرسٹر ایم اے جناحؒ کے بارے میںکہا،’’مسٹر جناح کو 20ویں صدی کابہت بڑا سیاسی دیو(Giant)سمجھتا ہوں بلکہ وہ ڈیگال سے بڑھ کر سیاسی بصیرت کے مالک تھے۔‘‘ مسٹر ایم اے جناح کی قابلیت کو اُن کے مخالفین نے بھی خراجِ تحسین پیش کِیا۔ گاندھی جی نے بھی اُن کی عزت و تکریم کی۔ گاندھی جنوبی ایشیا میں سیاسی اعتبار سے بڑی اہم شخصیّت تھے، مسٹرLouis Fish کے نام خط میں انہوں نے لکھا،’’مسٹر جناح ایک غیر رشوت خور شخصیّت ہے اور اپنے عمل میں دلیرہے، وہ خریدا نہیں جاسکتا۔‘‘آل انڈیامسلم لیگ کا27واں اجلاس لاہور (منٹوپارک) میں قائدِاعظم محمد علی جناحؒ صدر آل انڈیامسلم لیگ کی صدارت میں ہوا۔ اس تاریخی اجلاس کی قرار داد مولوی اے۔ کے فضل حق شیرِ بنگال نے پیش کی اوراوپن سیشن میں مسٹر خلیق الزمان صاحب نے تائیدکی اور بعد میں سارے ہندوستان کے مقتدر زعما نے تائید کی۔ گویا الگ ملک کے قیام کی راہ ہموار ہونے لگی۔ کرپس مشن :یہ قرار داد علامہ سر محمد اقبالؒکے خطبہ الٰہ آباد( 30دسمبر1930ء) کے مُطابِق تھی اور مزید ان خطوط کے مُطابِق تھی جو علامہ سر محمد اقبالؒ اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے مابین 1936-37ء میں تحریر کیے گئے تھے۔اس قرار داد کے پاس ہونے کے بعد مسلم لیگ مزید مضبوط ہونے لگی۔برطانوی وزیرِاعظم سرونسٹن چرچل نے مارچ 1942ء میں ہندوستان کی آزادی اور معاملات کوسلجھانے کے لیے کرپس مشن ہندوستان روانہ کِیا تاکہ ہندوستان کے لیے حکومت خود اختیاری کا فارمولا تلاش کرے۔ ایسا فارمولا جو ہندوستان کی دو بڑی قوموں مسلمانو ں اور ہندوئوں کو قابلِ قبول ہو۔کرپس مشن نے ہندوستان پہنچ کر سیاسی رہنمائوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ ہر ایک سیاسی رہنما کے خیالات کا جائزہ لیا اور عبوری حکومت بنانے کی تجویز دی۔کرپس مشن کی تجاویز دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایک دستور بنانے سے متعلق تھیںجس میں صوبوں کو مرکز سے علیحدہ ہونے کا اختیار تھا۔ مشن نے سیاسی رہنمائوں کو نوٹس دے دیا کہ ان تجاویز کو یا تو مکمل طور پر منظورکِیا جائے یا مسترد۔ان میں ردوبدل کی گنجائش نہیں۔ گویا کرپس مشن کا فیصلہ اٹل تھا۔سیاسی رہنما ایسے فیصلے کوکیسے تسلیم کر سکتے تھے۔ قائدِاعظم محمد علی جناح ؒصدر آل انڈیا مسلم لیگ کی رہنمائی میں یہ معاملہ مسلم لیگ میں زیرِ بحث آیا۔اس سکیم کی کچھ شقوں کو سراہا گیا کہ حکومتِ برطانیہ نے پہلی مرتبہ صوبوں کے اس حق کو قبول کِیا کہ وہ مرکز سے جدا ہو سکتے ہیں۔گویا نظریہء پاکستان کو ایک طرح سے تسلیم کرلیا گیا۔ چوںکہ فیصلہ میں وضاحت نہیں کی گئی تھی لہٰذا مسلم لیگ نے اِس غیر واضح سکیم کو رد کر دیا۔انڈین نیشنل کانگریس کیسے برداشت کرسکتی تھی کہ صوبو ں کو مرکز سے علیحدہ کردیا جائے اور پاکستان بن جائے۔ کانگریس نے انگریز سرکار کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ہندوستان کے ارکان کو ایک نمائندہ حکومت بنانے کی اجازت ہو جسے مکمل اختیار ہو۔کانگریس کی ایسی خطرناک سکیم مسلمانوں کو دبانے کے لیے تھی کیوںکہ اسمبلی میں75فی صد ہندو ارکان ہوتے۔ صاف ظاہر ہے ہندو راج قائم ہونا تھا۔برطانوی حکومت نے کانگریس کی اس سکیم کو رَد کردیا۔اور یوں کرپس مشن ناکام واپس انگلستان چلا گیا۔مسلم لیگی حلقوں میں یہ تاثر ضرور پیدا ہوا کہ صوبوں کی مرکز سے علیحدگی کی کرپس مشن کی سکیم تقسیمِ ہند اور قیامِ پاکستان کا نقطۂ آغاز ہے۔ یوم نجات منانے کی اپیل:قائدِاعظمؒ نے مسلمانوں سے یومِ نجات منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’مَیں چاہتا ہوں کہ کانگریسی اقتدار کے ختم ہو جانے سے چین حاصل ہونے پر مسلمان ہند کے طول و عرض میں 22دسمبر کو ’یومِ نجات و تشکر‘ منائیں۔ مَیں اُمید کرتا ہوں کہ صوبائی،ضلعی اور مقامی مسلم لیگیں تمام ہند میں کانگریس کے غیر منصفانہ اقتدار سے چھٹکارا پانے پر عمومی جلسے منعقد کریں گی اور مناسب ترامیم کے ساتھ قرار دادیں منظور کریں گی اور نماز جمعہ کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا اہتمام کریں گی۔ مجھے اعتماد ہے کہ عام جلسے پُرامن طریقے سے اور پورے احساسِ عجز کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے اور ایسی کوئی بات نہیں کی جائے گی جس سے کسی اور فرقے کو تکلیف پہنچے۔کیوںکہ یہ صِرف کانگریس ہائی کمان ہی ہے جو ان ناانصافیوں کی ذمہ دار ہے جو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کی گئیں۔‘‘ (پاکستان تصوُر سے حقیقت تک …ازپروفیسر ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقارص55) 22دسمبر1939ء کو یومِ نجات بڑے جوش و خروش سے سارے ہندوستان میں آل انڈیا مسلم لیگ کی اپیل پرمنایاگیا۔ ہندو بڑے بددِل ہوئے مگر مسلمان نوجوانوں کے دِلوں میں اعتماد پیدا ہوااور وہ مسلم لیگ کی طرف آنے لگے۔ کیوںکہ آپ نے مسلمانوں کا تعارف یوں کروایا،’’مسلمان ایک خدا، ایک کتاب اور ایک رسول صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم پر یقین رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ کی کوشش یہ ہے کہ ان کو ایک پلیٹ فارم پراور ایک پرچم تلے جمع کِیا جائے۔ یہ پرچم پاکستان کا پرچم ہے۔‘‘ (مسلم لیگ کانفرنس پشاور:21نومبر 1945ء) انہوں نے پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ قرار دیا، فرماتے ہیں،’’ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کِیا تھا، بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے،جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو آزما سکیں۔‘‘ (اسلامیہ کالج پشاور13جنوری1948ء) قرارداد پاکستان23مارچ 1940ء کولاہور میں منظور ہوئی۔اس روز مسلمانوں کی قیادت نے علیحدہ وطن کا مطالبہ یوں پیش کیا:ہر اعتبارسے مسلمان جدا قوم ہیں اور ایک قوم کو ایک آزاد ملک کی ضرورت ہوتی ہے۔ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف ’’سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناح‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    4. The Following User Says Thank You to UmerAmer For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing


    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    11. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت

      ...


    12. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2016)

    13. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ (سیاسی بصیرت





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •