Moona (05-10-2016)
گوگل سرچ اب زیادہ سمجھدار ہوگئی
دنیا کے مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے مواد کی تلاش کے عمل میں بہتری لانے کے لیے اپنا نظام اپ گریڈ کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس اپ گریڈ کو ہمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ تین برسوں میں گوگل سرچ کا پہلا بڑا اپ گریڈ ہے۔
گوگل کے مطابق یہ نظام گذشتہ ایک ماہ سے کام کر رہا ہے اور اس کا اثر گوگل پر ہونے والی 90 فیصد سرچ پر ہوا ہے۔
اس پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے گوگل نے اس کی خصوصیات تو بیان نہیں کیں تاہم کمپنی کے مطابق ہمنگ برڈ طویل اور پیچیدہ سوالات کے لیے کارآمد ہے۔
گوگل کے مطابق یہ نیا الگورِدم اس لیے اہم ہے کہ اب صارف سرچ انجن سے زیادہ قدرتی اور بات چیت کے طریقے سے رابطہ کرنے کی امید رکھ سکتے ہیں۔
اپنے پیش رو کیفین کے برعکس ہمنگ برڈ صرف ویب سائٹس کی فہرست دینے کی بجائے سرچ کے لیے آنے والی درخواستوں کا زیادہ سمجھداری سے جائزہ لے گا۔
کمپنی کی جانب سے جمعرات کو اس اپ گریڈ کی تشہیری تقریب میں گوگل کی ایک اہلکار نے اس پروگرام کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
اس اہلکار نے پہلے اپنے موبائل فون پر گوگل کو ایفل ٹاور کی تصاویر ڈھونڈنے کے لیے کہا اور تصاویر سامنے آنے پر اس کی اونچائی معلوم کرنا چاہی۔ گوگل کی جانب سے درست جواب ملنے پر اہلکار نے اس کی تعمیر کی تصاویر طلب کیں جس پر سرچ انجن نے مختلف مراحل کی تصاویر دکھا دیں۔
تاہم انٹرنیٹ سرچ کے ایک ماہر ڈینی سلویئن کا کہنا ہے کہ ہمنگ برڈ کے اثرات کو جانچنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
جمعے کو گوگل سرچ انجن کی پندرہویں سالگرہ بھی ہے اور اس اپ گریڈ کی خبر سلیکون ویلی کے اسی گیراج میں میڈیا کے سامنے لائی گئی جہاں آج سے 15 برس پہلے سرگئی برن اور لیری بیچ نے اس سرچ انجن کو متعارف کروانے سے قبل کام کیا تھا۔
Similar Threads:
Moona (05-10-2016)
Nice :-
Good yarrrrr ......
good job @Anmol
ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
جس سے ملیے اسے خفا کیجے
ہے تفاخر میری طبیعت کا
ہر ایک کو چراغ پا کیجے
میری عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجہھے منا لیا کیجے
zabardast......................!!!
!میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
nice sharing....
Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks