Nice Sharing
Thanks For Sharing
متنازعہ انٹرویو، وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا
متنازعہ انٹرویو دینے والے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ وزیراعظم نے انہیں فوری طور پر مالدیپ سے وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ پرویز رشید کہتے ہیں کہ مشاہد اللہ اپنے انٹرویو کی وضاحت دیں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) سینیٹر مشاہد اللہ کو متنازعہ انٹر ویو دینا مہنگا پڑ گیا۔ حکومتی تردید اور سیاسی حلقوں کی تنقید کے بعد وزارت سے مستعفی ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کی ہے کہ مشاہد اللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں فوری طور پر وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ مالدیپ سے واپسی پر وضاحت پیش کریں گے۔ ایک غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشاہداللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ نے سیاسی اور عسکری قیادت کو ہٹانے کی سازش کی ۔
Similar Threads:
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Thanks For Sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks