SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 12

    Thread: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست



      قائدِاعظم محمد علی جناحؒ صدر آل انڈیا مسلم لیگ نے طویل جدوجہد کے ذریعہ مسلمانوں کی الگ ریاست قائم کرکے ہندوستان بلکہ دُن￿یا بھرکے مسلمانوں کی رہنمائی کرنے کا حق ادا کر دیا۔کچھ علما اور نیشنلسٹ مسلمان،مسلمانوں کی جدا ریاست پاکستان کے حق میں نہ تھے۔ان کا خیال تھاکہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ بیرسٹر،یورپین لباس میں ملبوس ہے۔طرز زندگی اُسی طرز پر ہے اور وہ ہندوستان کی تقسیم کے حق میں نہ تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے دوقومی نظریہ کو فوقیت دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ہندوستانی علمائے دیوبند مفتی کفایت اللہ، حسین احمد مدنی، مولانا ابوالکلام آزاد اور بے شمار ایسے عالِم پاکستان کے حق میں نہ تھے۔قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کانظریہ صاف تھا کہ ہندو اور مسلمان دو جدا مذاہب ہیں۔ دونوں کے اطوار،طریق ہائے زندگی، تمدنی افکار جدا ہیں۔ لہٰذا یہ تب ہی ہوسکتا ہے کہ جدا قوم کو جدا وطن حاصل ہو اور تقسیمِ ہند ضروری امر ہے۔ لہٰذا 14اگست1947ء کو جدا وطن حاصل ہوا۔ قائدِاعظم محمد علی جناحؒنے عیدالفطر کے موقع پر1948ء میں کراچی میں واضح کردیا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے اور ہماری ہر طرح رہنمائی کرتا ہے۔ اس طرح نبی کریمؐ کے یومِ ولادت عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پر25جنوری1948ء کو قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے ایسے خیالات کو غلط قرار دیا کہ پاکستان کا آئین شریعت کے خلاف ہوگا؟آپ نے سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے اراکین کو میلا د النبیؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا’’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ زوردیتے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان کا آئین شریعت کی بِنا پر ہو۔وجہ یہ ہے کچھ لوگ شرپسند ہیں خیال کرتے ہیں کہ ہم شریعت کو آئین سے ہٹا دیں گے۔ یہ خیال کیوںپیدا کِیا گیا کہ ہم آئینِ پاکستان میں شریعت کو نہیں اپنائیں گے۔یہ بدخیالی کیوں پیدا کی گئی؟‘‘آپ نے زور دے کر کہا،’’اسلامی اُصولوں کا مقابلہ کسی آئین سے نہیں ہے۔آج بھی وہ اُسی طرح ہماری زندگی کے لیے ضروری ہیں جس طرح 1400سال پہلے تھے۔ ‘‘ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے بارے میں خواجہ غلام محمدمر میں نے اپنے تاثرات یوں قلمبند کیے کہ:قائدِاعظم محمد علی جناحؒ صدر آل انڈیا مسلم لیگ سے 1936ء میں سرینگر میں پہلی بار ملاقات ہوئی۔ دوسری بار1946ء میں ہوئی۔ اس کے بعد 1947ء میں بمبئی میں قائدِاعظم محمد علی جناحؒ سے ملاقات کی اور17جولائی1947ء کو کراچی میں جب کہ وہ گورنر جنرل آف پاکستان تھے۔ وادیِ کشمیر یعنی سرینگرمیں مئی اور جون میں موسم جو بن پر ہوتاہے۔ پھول بہتات سے کھلتے ہیں۔ موسم کی رنگینیاں آنکھوں کو خیرہ کرتی ہیں۔ چاند کی چاندنی بلوری کٹورے میں اپنا عکس یوں چھوڑتی ہے کہ پہاڑوں کی چوٹیاں،درختوں کے پتے حسین وجمیل نظارہ پیش کرتے ہیں۔ پھل درختوں کے ساتھ،ہوا کے جھونکوں کے ساتھ جھولے لیتے ہیں۔ سیب،خوبانی،ناشپاتی، انگور،طرح طرح کے میوے بہتات سے آتے ہیں۔ چناںچہ ہندوستان اور باہر سے سیاح آتے ہیں۔قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو بھی اچھا موسم اور خوشنما ماحول پسند تھا۔ چناںچہ 1936ء میںموسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سرینگر تشریف لے گئے۔ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کو پانی کا نظارہ بھی خیرہ کرتاتھا۔چناںچہ وہ سرینگر میں ’’کشتی گھر‘‘ پسند کرتے تھے۔ آپ کے ہمراہ آپ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح بھی تھیں۔ اپنی تہذیب کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔2جون1936ء کو عید میلاد النبی ؐ کی تقریب مجاہد منزل میں منعقد ہوئی۔قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے شمولیت اختیار کی اور اس کا اہتمام آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس نے کِیا تھا۔ حید رآباد کے شہزادہ اعظم جان بھی موسم کی رعنائیاں دیکھنے آئے ہوئے تھے۔ وہ بھی میلاد میں شامل ہوگئے۔ اس میں ہندوستان کے چیدہ چیدہ مسلمان شامل تھے۔ اس میٹنگ کی صدارت دکن حیدرآباد کے نواب خسروجنگ نے کی جو ہری سنگھ مہاراجا کشمیر کے ذاتی دوست تھے اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے انگریزی میں تقریر کی۔ حضور نبی کریمؐ سے محبت کا اظہار نہایت عقیدت سے کیا اور لنکنز اِن میں داخلہ کی وجہ بتائی۔ کیوںکہ اس ادارے کے فریسکو پر قانون سازی کے میدان میں مشاہیر کے نام درج تھے‘حضور نبی کریمؐ کا اسمِ مبارک سب سے اوپر تھا۔ لہٰذامَیں نے داخلہ یہاں لینا پسند کِیا اور بیرسٹر ی کا امتحان پاس کِیا۔ جب قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اپنی تقریر میں حضورنبی کریمؐ کے ساتھ اظہار محبت کررہے تھے تو سرینگر کے دانشور منشی سراج الدین نے بے ساختہ اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر نے ایک نیا رنگ بنا دیا۔ لوگ متعجب ہوگئے کہ قائدِاعظم محمد علی جناح ؒکونبی کریمؐ سے اِس قدر اُنس اور محبت ہے۔ 3جون1936ء کوچودھری غلام عباس کے ہاں میلادالنیؐ کے جلسہ میںقائدِاعظم محمد علی جناحؒنے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور ساتھ ہی یہ تلقین کی کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اقلیت کابھی خیال کریں۔ بس پھر کیا تھا کشمیر میں ہر طرف قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر کا تذکرہ زبان زدِ عام ہو گیا۔محفلیں منعقد ہوتی گئیں اور قائدِاعظم محمد علی جناحؒ اپنی قابلیت اور حضور نبی کریمؐ سے عقیدت کی بِنا پر مسلمانوں میں ہر دلعزیز ہوگئے۔ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی ایک بڑی عادت تھی کہ طلبہ کے ساتھ گفتگو کرتے اور ان کے مستقبل کے بارے میں مشورہ دیتے۔ علی گڑھ سے بھی اُن کو بڑی دلچسپی تھی۔ دوسری بارقائدِاعظم محمد علی جناحؒ 10مئی1944ء کو سرینگر آئے۔اس موقع پر اُن کا والہانہ استقبال کِیا گیا۔ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ ہمیشہ اسلامی مملکت کا نقشہ ذہن میں رکھتے تھے۔ تاہم وہ کسی صورت میں پاپائیت Theocracyکے حامی نہ تھے۔ انہوں نے امریکی ریڈیو پر بیان دیتے ہوئے فرمایاتھا۔پاکستان کا آئین ابھی تیّار ہوناہے۔ آئین ساز اسمبلی موجود ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ آخِرآئین کی شکل و صورت کیسی ہوگی، لیکن جیسی بھی ہوگی وہ جمہوری روایات اور اسلام کے سنہری اُصولوں پر مبنی ہوگی، کیوںکہ اسلامی اُصول آج بھی اُسی طرح زندگی سنوارنے کے لیے ہیں، جس طرح14سوسال پہلے تھے اور اسلام کی خاصیت یہی ہے کہ وہ ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے۔ اسلام ہمیں مساوات،انصاف اور معاملات کو حل کرنا سکھاتاہے۔ ہمیں یہ سنہرے اسلامی اُصول وراثت میں ملے ہیں۔ لہٰذا ان اُصولوں کو اپناتے ہوئے آئین تشکیل دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ایک اسلامی مملکت ہوگی جس میں اسلامی اُصولوں کی پیروی کرتے ہوئے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔ 9جون1947ء کو امپیریل ہوٹل دہلی میں آل انڈیا مسلم کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہواتاکہ تقسیمِ ہند فارمولے کی منظوری حاصل کی جائے۔ وہاں مولانا حسرت موہانی نے جو قائدِاعظم محمد علی جناحؒ سے قربت رکھتے تھے،اختلاف کِیااور دوعلماء نے قائدِاعظمؒ سے دریافت کِیا کہ آپ پاکستان بنا رہے ہیں، اس کا آئین کیاہوگا؟قائدِاعظمؒ نے فوراً جواب دیا،’’قرآن اور سنت‘‘۔ بس ٹھیک ہے۔ گویا۔ وہ اسلامی، فلاحی، جمہوری ریاست کے حامی تھے۔ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف ’’سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناح‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭


      -



      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    3. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      bht e umda sharing dr sab


    4. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. The Following User Says Thank You to KhUsHi For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    6. #4
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Qaid k nuwase ko last year police muqabale mai begunaah marwa dia gya lekin humara ghaadaar media usne s zulm k elaaf awaz tk ni uhtai..

      Na aaj tk qaid azam ki family kosamne le kr aaya


    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      bht e umda sharing dr sab
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Great sharing





    8. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    9. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      Qaid k nuwase ko last year police muqabale mai begunaah marwa dia gya lekin humara ghaadaar media usne s zulm k elaaf awaz tk ni uhtai..

      Na aaj tk qaid azam ki family kosamne le kr aaya



    10. #7
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    11. The Following User Says Thank You to UmerAmer For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    12. #8
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست&a

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing




    13. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    14. #9
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست

      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing


    15. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    16. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کا نظریۂ پاکست

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    17. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •