Nice Sharing
Thanks For Sharing
سوامی آسیم نند کی رہائی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: چودھری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس کے واقعے کے مرکزی کردار سوامی آسیم نند کی رہائی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ کہتے ہیں کہ عالمی برادری کا دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا معیار واضح ہو گیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ بھارت میں سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں جیسے بد ترین دہشت گردی کے واقعے کے مرکزی کردار سوامی آسیم نند کی رہائی پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور اس بات سے واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ سوامی آسیم نند کو آزاد کرانے کے لئے بھارتی حکومت نے سرکاری گواہوں کو گواہی دینے سے منحرف کرایا ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہر وقت ممبئی حملوں پر شور مچانے والا بھارت اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کو دی جانے والی کھلی آزادی پر کیوں آنکھیں بند کئے ہوئے ہے؟۔ پاکستان کو ہمہ وقت دہشت گردی پر لیکچر دینے والی عالمی برادری کا دہشت گردی کے اس واقعے کو نظر انداز کرنا بے شمار سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا 68 بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کو اس طرح آزادی ملنے پر صرف بھارت کا ہی نہیں عالمی برادری کا دہشت گردی کے حوالے سے دوہرا معیار واضح ہو گیا ہے۔
Similar Threads:
Nice Sharing
Thanks For Sharing
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks