SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے انکے بیان کی وضا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے انکے بیان کی وضا

      وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے انکے بیان کی وضاحت طلب کر لی





      وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ سے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹینٹ جنرل ظہیر السلام کے بارے میں جاری بیان کی وضاحت طلب کر لی۔

      اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے مشاہد اللہ کی جانب سے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں جو دعوی کیا اس کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق جس ٹیپ کا ذکر کیا جا رہا ہے ایسی کسی ٹیپ کا کوئی وجود نہیں۔ میڈیا میں مشاہد اللہ کا بیان اور دعوی سامنے آنے پر وزیراعظم نے فوری طور پر مشاہد اللہ سے اسکی وضاحت طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے علم میں ایسی کوئی ٹیپ نہیں نہ ہی کوئی ٹیپ کسی کو سنوائی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ٹیپ کا حقائق سے دور دور تک تعلق نہیں پتہ نہیں مشاہد اللہ نے ایسی باتیں کہاں سے سنیں۔ واضح رہے سینیٹر مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے اس وقت کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ایک سازش تیار کی تھی جس کے ذریعے وہ ملک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس سازش کا انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستان کے سویلین انٹیلی جنس ادارے انٹیلی جنس بیورو نے لیفٹینٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ٹیلی فونک گفتگو ٹیپ کی جس میں وہ مختلف لوگوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ دھرنے کے دوران کس طرح افراتفری پھیلانی ہے اور وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا 28 اگست کی شام وزیر اعظم نواز شریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران یہ آڈیو ٹیپ انھیں سنائی۔ وفاقی وزیر نے کہا جنرل راحیل شریف یہ ٹیپ سن کر حیران رہ گئے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      159

      Re: وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے انکے بیان کی وضا

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وزیراعظم نے مشاہد اللہ سے انکے بیان کی وضا

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •