SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 8 of 8 FirstFirst ... 45678
    Results 71 to 72 of 72

    Thread: لڈو، شادی کا

    1. #1
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Ahmak E Azam's Avatar
      Join Date
      Jul 2015
      Posts
      246
      Threads
      145
      Thanks
      0
      Thanked 2 Times in 1 Post
      Mentioned
      9 Post(s)
      Tagged
      613 Thread(s)
      Rep Power
      19

      Birthday لڈو، شادی کا

      آداب حضور آداب!

      احمق ِ اعظم حاضر ہےآپ لوگوں کی خدمت میں شغل لگانے کے لئے ۔ خواتین و حضرات، ہم میراثی تو ہرگز نہیں ہیں اور نہ ہی بھانڈہیں بس تھوڑا سچ بولنے کے عادی ہیں۔ لڑکے ، لڑکیوں اور بزرگوں ۔۔۔۔بات دراصل یہ ہے کہ آپ نےسنا ہوگا کہ" بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ" تو آج ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ رونماہوا لیکن نہ ہی ہم دیوانے ہیں اور نہ ہی عبداللہ بلکہ یہ دونوں کام آپی زبردستی(نمرہ) کے ہیں ۔بس کہنے لگی ایڈمن کی شادی ہے تو شغل لگاؤ اور دولہے کو خوار کرو ۔میں ٹھہرا ننھا منا بچہ ،مجھے کیا پتہ جگتیں مارنا کسے کہتے ہیں اور جگت بھی فورم کے منتظم اعلٰی کو مارنی توبہ توبہ ۔یہ توایسے ہی ہے جیسے الطاف حسین کو بھتہ لینے سے روکنا ۔لیکن مرتا کیا نہ کرتا۔تو جناب منتظم اعلٰی فورم میں ایک ایسی کرسی ہوتی ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں ۔خاص کر فیس بک پہ بہت سی لڑکیاں دوستی کی درخواست کر رہی ہوتی ہیں اور منتظم صاحب بڑی صفائی اور نخرے سے وقت کی قلت کا بہانا بنا کرانکے سامنے مہان بن رہے ہوتے ہیں ۔اور لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ یہ تو سڑیل اور جل ککڑا ہے ۔ یہ سوچنے والی خواتین کو ہم ایک بات ضرور بتانا چاہیں گے کہ اگر آپ کسی لڑکی سے بات کرتے منتظم اعلٰی کی شکل دیکھ لیں تو یہ تصور کبھی دوبارہ ذہن میں نہ لائیں گی۔اسی وجہ سے تو منتظم کے فیس بک کے کھاتے میں اگر نظر دوڑائیں تو ۴۰ ،۵۰ پھلجھڑیوں کے کھاتے تو مل ہی جائیں گےاور اگر ہم جیسا غریب کبھی بولنے والے ڈبے یعنی چیٹ بوکس میں بھی کسی لڑکی سے ہنس کے بات کر لے تو ایڈمن اپنے سارے سٹاف کو کہہ دیتا کہ اس پہ نظر رکھنا ،یہ بندہ مجھے ٹھیک نہیں لگتا ،فلرٹ قسم کا ہے اگر کسی کو ذاتی پیغام ارسال کرے تو بیشک پڑھے بغیر بین کر دینا۔تو اےمنتظم اعلٰی صاحب ،ہمارا بھی حق بنتا ہے لڈو کھانے کا۔۔۔
      لڈو سے یاد آیا جوں جوں زمانہ ترقی کر رہا ہے لڈو کی شکل بھی تبدیل ہو رہی ہے۔ کوئی موٹی بوندی والا لڈو تو کوئی پستے بادام والا ،کوئی سادہ تو کوئی شادی کا لڈو ۔سب لڈوؤں کے اپنے اپنے ذائقے اور فوائد ہیں۔ لیکن شادی کا لڈو ایسا لڈو ہے جسے جو کھا لے وہ بھی پچھتاتا ہے اور جو ہم جیسا نہ کھائے اسے ہر وقت کھانے کی چاہ رہتی۔اگر آج سے ۳۰،۳۵سال پہلے نظر دوڑائیں تو شادی کا لڈو اکثر جلدی کھلا دیا جاتا تھا اور پھر بچوں کی قطار کی قطار لگ جاتی تھی اور اُس دور کی خوبصورتی تھی کہ اگر کسی خاتون سے اس کے بچوں کی تعداد اوراس کے شوہر کا نام پوچھا جاتا تو خاتون بہت شرما کے جواب دیتی تھیں۔ لیکن اگر اب کے زمانے کو دیکھا جائے تو اس کے برعکس ہے۔ آج کل مرد حضرات اپنی شادی ہونے کے بعد بھی چھپا رہے ہوتے ہیں۔ اب یہ میں نہیں جانتا کہ اپنی سہیلیوں سے ڈر تے ہیں یا واقعی شرما رہے ہوتےہیں۔ ایک بارایسا ہی اتفاق ہوا ہمیں اپنے نانا حضور کی آخری پیشکش (ماموں) کی شادی میں دیکھنے کا۔جناب نے تو باقاعدہ منہ پہ رومال رکھ کرشرمانے کی اداکاری بھی کر ڈالی اور ہم ٹھہرے ننھے منے بچے، یہ حال دیکھ کے اپنے والد بزرگوار سے پوچھ ہی بیٹھے کہ ابا حضور، یہ لڑکی والے کہیں ماموں کو بیاہ کے تونہیں لے جا رہے اپنے گھر جو یہ حضرت اتنا شرما رہے ہیں ۔ہمارے ابا حضور ٹھہرے فیصل آباد کے، فرمانے لگے بیٹا جدید دور آ گیا وا اج کل کڑی ویا کے نہیں لیائی دی بلکہ منڈا ویا کے توری دا وا ایسے لئی اے اننا شرما ریا وا (آج کل لڑکی شادی کر کےاپنے گھر نہیں لاتے بلکہ لڑکے کی شادی کرکے اسے سسرال رخصت کر دیتے ہیں اسی لئے یہ اتنا شرما رہا ہے)اب بالکل ایسا ہی منتظم اعلٰی کے ساتھ ہوا جناب کی شادی طے ہوگئی کارڈ چھپ گئے لیکن انھوں نے کسی کو بتایا تک نہیں ۔یہ تو بھلا ہوآپی رشتے کروانے والی(نمرہ) کا کہ ہمیں خبر دی اور ہمارا قلم حرکت میں آگیا۔لیکن اب ہم یہ تو جانتے نہیں کہ ہماری بھابی پنجابن ہے،سندھی ہے،اردو ہے ،سرائیکی ہے یا پھر پوٹوہاری ہے،کیونکہ سب جگہ کی خواتین کے اپنے ڈرامے ہوتے ہیں ۔ اس لئے ہم منتظم اعلٰی کو ذرا سمجھا دینا چاہتےہیں۔جیسے اگر بھابی پنجابن ہے اور کبھی بھابی نے بڑے سے دوپٹے سے سر بھاندا ہو تو کبھی یہ سوال مت کرنا کہ کیا سر میں درد ہے ؟ہمیشہ یہ پوچھنا کہ دوائی کھائی یا نہیں اور کھانےکا مطالبہ بالکل مت کرنا بلکہ خاموشی سے اگر کوئی برتن دھونے والے بچے ہوں تو خود دھو دینا،اور اگر وہی حرکت کی جس سے ننھا منا بچہ روک رہا ہے تو جو کچھ ہو گا اس کا مختصر حال:
      اے ڈوپٹہ بنیا نظر نہیں آندا، سویر دی پھکی آن تسی تے فون کر کے پچھ وی نہیں سکے کہ مر گئی یا زندہ وا، بندا آندا دو چار روٹیاںپڑلیاندا،سویر دی اپنی جان نو رو رہی آن میرے ماں پیو نو وی آہی لمبیا سی(یہ دوپٹہ باندھا نظر نہیں آرہا صبح سے بھوکی ہوں، آپ تو ایک فون کر کے بھی نہیں پوچھ سکے کہ مر گئی ہوں یا زندہ ہوں۔دو ،چار روٹیاں ہی لے آتے صبح سے اپنی جان کو رو رہی ہوں میرے والدین کو بھی یہی خاوند ملا تھا میرے لئے)اور بھر باقاعدہ برتن ٹوٹنے کی آوازیں بھی سنائی دیں گی۔
      اگربھابی اردو ہے تو انکا اپنا ہی ایک انداز ہوتا ہے۔بندہ چہرہ دیکھ کے ہی اندازہ لگا لیتا ہے کہ آج بیگم کی طبیعت ٹھیک معلوم نہیں ہوتی اور اگر غصے سے بھی پوچھے کہ تمھاری شکل بنی ہے کیا ہوا ؟تو آگے سے جواب ہی اتنے پیار سے ملتا کہ نہیں۔۔۔۔۔ اصل میں سر درد ہے، کچھ کھانے کو جی نہیں چاہا صبح سے ،آج کچھ کھانے کو بھی نہیں بنا ۔آپ جلدی سے بتائیں کہ کیا کھائیں گے میں ۱۰ منٹ میں بنا دیتی ہوں اور اتنے پیارے لہجے کو دیکھ کے شوہر خود کہہ اٹھےکہ او میری جان۔۔ چلو باہر سے کچھ کھا لیتے ہیں،بولو کہاں چلیں۔اور اگر ہماری بھابی پوٹوہاری ہے تو منتظم اعلٰی صاحب ۔۔۔۔میں صرف پھر آپکے حق میں دعا ہی کر سکتا ہوں ۔اللہ آپکے حال پے رحم کرے ۔۔میرے خیال میں اب اتنا بہت ہے۔ بس آخری بات آج کل کسی نہ کسی پیر صاحب کا مرید ہونا ہی پڑتا ہے تو جناب آپ رن مرید ہو گئے اب شرمانا چھوڑرو ورنہ پھر ڈوپٹہ دے کہ آپکو رخصت کر دیں گے۔۔۔۔۔

      بہت بہت مبارک ہو جنازہ جائز ہونے پہ۔۔۔۔۔
      اللہ آپ دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھے ،آمین ثمہ آمین۔۔۔۔۔

      بقلم
      احمق اعظم


      نوٹ: اس تحریر کا مقصد صرف مزاح ہے کسی کی ذات کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں


      Similar Threads:
      Last edited by Ahmak E Azam; 08-13-2015 at 08:35 AM.

    2. #71
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: لڈو، شادی کا

      Quote Originally Posted by Admin View Post
      Wase apko ank maine ni icon ne maari hy neyat saf kr k...

      Ju ik se zaida ladu kahne ka shoqe rkte hy hum un mai se ni... hum ik e ladu pr shuker guzar krne walo main se hy...or.na e dill mai koi laadu pothne dete hy...ager koi ladu pothey ga tu humare mizaaj ki elaaf waaarzi hu gi soo isi waja se merey mizaaj k elaaaf warzi koi laadu ni kr ska..

      Wazahat ka shukriya.............

      Ladduu Phootna aik mahawra hy...........jis k manee hain Bohot khush hona.........!!!
      Aap ki shadi khana abaadi ho rahi hy....so is liye kaha tha k yaqeenan aap khush hongey....!!!



      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    3. #72
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html hir's Avatar
      Join Date
      Jul 2015
      Posts
      969
      Threads
      26
      Thanks
      0
      Thanked 11 Times in 9 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      1117 Thread(s)
      Rep Power
      24

      Re: لڈو، شادی کا

      Its funny


    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 8 of 8 FirstFirst ... 45678

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    پوٹوہاری ڈرامے

    SEO Blog

    User Tag List

    $low Poision, *AWAN*, - Lily -, Aanchal, abbasiali, Abu Affan, Adiva, Admin, afaq ali, Ainee, Ajnabee, Ali, Ali.hasan, aliahmed, Ali_, Amazing Creator, amit pal, Ammy_769, Amsa, Anamika, Anmol, Anu, Areeba.A, Arosa Hya, Arsal, Arsalan, Aseer e Wafa, Atif Mehmood, Atif Saad, ayesha, backlinks service, Baniaz Khan, BDunc, Beautiful, Black Pearl, Black_Pearl, Blooming Daisy, CaLmInG MeLoDy, Ch Asjid, Crystalline, crystal_thinking, curi0us, Daniel-7, deewan, DILPAK14, Dr Danish, Dr Maqsood Hasni, Dr Rana Rizwan, Dua, emilio, engr1111, fairy, Faisals619, fareena, faryal Mushtaq, FOOl, Forum Guru, Ghulam Farid (GF), Haider Ali, hir, ibne adam, illusionist, Imran, imran emi, Imran520, intelligent086, ishfaq, jamil mirza, Khaak~e~Tayeba, Khak e Makkah, Khirman, KhUsHi, Lion, loneliness4ever, Lost Passenger, lovely, MAHA514, Mamin Mirza, Masoom Bacha, maya, Meri.khamoshi, MHA, Miss You, Mr Dayo, Mr. Bean, Mrs.Qaisar, mr_innocent, Mubina Sohrab, Muhammad Abubakar, Nasir Ashfaq, Naughty Girl, Ovais, PakLover, Pari, Pari Sheikh, pashoo, patriot19472001, pious angel, PRINCE SHAAN, Qainat, qaisarabdulaziz, R.M.Dixit, rafique, Ram Mohan, Rana Taimoor Ali, Rana.rehman71, Rapunzel, Ria, ROHAAN, Roomi, Rujnab Khan, saba, Saboo, Sadiaa, saim, saman, SAVI ABBAS, sehar, shaikharshad, Shama, shan, shanuh_786@yahoo.com, ShaZil, Shazli, sheeba123, Shiqi Jokalian, SILENT.WALKER, Silent_Love, simsam, singer_zuhaib, Skip, Special.Girl, stone, Stranger, S_Chiragh, T.S, Tanveer Saghar, Th3 H3ro, tricky temi, umeed, UmerAmer, Uzair Ali, Veedoo, vrfranks, wajdaan e ishq, Well__ Wisher, Xtylish sami, Yasir Naveed, Youthful, zafar, Zimal, ~KAYRA~

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •