google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ایم کیو ایم سینٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی سے م&#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ایم کیو ایم سینٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی سے م&#

      ایم کیو ایم سینٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ، ایاز صادق نے تصدیق مکمل کر لی



      اسلام آباد(دنیا نیوز)ایم کیو ایم کے ایم این ایز نے قومی اسمبلی جبکہ ایم پی ایز نے سندھ اسمبلی میں استعفے جمع کرا دیئے ، فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کو سیاسی ، جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

      ایم کیو ایم کے چوبیس ایم این ایز نے قومی اسمبلی میں اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں جمع کرا دیئے ، متحدہ نے بیرون ملک مقیم ایم این ایز کے استعفے بھی منگوا کر سپیکر کے سپرد کر دیئے۔ سب سے پہلا استعفیٰ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے جمع کروایا ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے متحدہ کے ایم این ایز کے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے معاملہ اٹھایا لیکن ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ کو کہیں سے انصاف نہیں مل رہا اگر رینجرز ن لیگ ، پی پی کارکنان کو گرفتار کرتی تو کیا پھر بھی ریاست کا یہی رویہ ہوتا؟ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والا ایک کارکن بھی ایسا نہیں جس پر تشدد نہ کیا گیا ہو ، کراچی میں تحریک انصاف کی مدد کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف متحدہ کے 51 ارکان سندھ اسمبلی نے بھی استعفے سپیکر آغا سراج درانی کے پاس جمع کرا دیئے ، آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی۔ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں سپیکر آغا سراج درانی کے چیمبر میں پہنچے اور استعفے جمع کرائے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چالیس ارکان نے خود استعفے جمع کرائے جبکہ گیارہ بیرون ممالک ہیں جن سے استعفے منگوا کر سپیکر کو پیش کیے گئے جو ارکان بیرون ملک ہیں ان میں ارتضیٰ فاروقی، اشفاق منگی، محمد افتخار، عدنان احمد، ارم عظیم فاروقی اور دیگر شامل ہیں۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ایم کیو ایم سینٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی سے  

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایم کیو ایم سینٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی سے &

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •